Tag: تیسری منزل

  • تیسری منزل سے ہائی وولٹیج تاروں پر کودنے والے نوجوان کا بال بیکا بھی نہ ہوا

    تیسری منزل سے ہائی وولٹیج تاروں پر کودنے والے نوجوان کا بال بیکا بھی نہ ہوا

    بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے بعد کسی کا بچنا مشکل ہے لیکن ایک شخص کے ساتھ ایسا ہوا یہ منظر دیکھنے والے حیران رہ گئے

    کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اس کو کون چکھے ایسا ہی اس شخص کے ساتھ ہوا جس نے تیسری منزل سے ہائی وولٹیج تاروں پر چھلانگ لگائی مگر اس کا بال بیکا نہ ہوا۔

    یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر درگ میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی مریض نوجوان نے تین منزلہ عمارت کی چھت سے بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں پر چھلانگ لگائی لیکن بجلی ہونے کے باوجود وہ حیران کن طور پر محفوظ رہا۔

    اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو عمارت کی تیسری منزل سے قریب گزرنے والے ہائی وولٹیج تاروں پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ یہ منظر دیکھنے والے لوگ خوف سے چیخ وپکار کر رہے ہیں۔

    اس حیران کن ویڈیو میں نوجوان کو بجلی کے تاروں سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے جس میں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں۔ نوجوان بعد ازاں زمین پر گرتا ہے تاہم اس کے بعد وہ اٹھ جاتا ہے۔

    مذکورہ نوجوان کو نہ بلندی سے گرنا اور نہ ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں کا کرنٹ کوئی نقصان پہنچاتا ہے اور وہ زمین پر گرنے کے فوری بعد اٹھ جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو سوائے معمولی خراشوں کے کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔ تاہم زمین سے اٹھنے کے بعد نوجوان نے وہاں موجود پولیس اور راہ گیروں پر پتھروں سے حملہ کر دیا اور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

    بعد ازاں پولییس بڑی مشکل سے اس کو قابو کر کے دماغی امراض کے اسپتال داخل کرایا، جہاں اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوجوان کا نام تیجراج یادیو ہے اور وہ علاج کے لیے درگ اسپتال آیا تھا کہ اچانک اپنے بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر تیسری منزل پر چڑھ گیا اور اس کے بعد یہ عجیب وغریب حرکت کی۔

  • ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے قریب دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نگینہ دیوی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی کی منڈیر پر بیٹھی اپنی سہیلی سے مل رہی تھی۔

    ان کی سہیلی نے مذاق کرتے ہوئے گلے میں ہاتھ ڈال کر انہیں پیچھے کیا تو وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور عمارت کی منڈیر سے پیچھے گر گئی۔

    واقعہ ممبئی سے تیس کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، درجنوں شہید

    عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے، پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • کلفٹن میں گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    کلفٹن میں گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 15سالہ گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گھریلو ملازمہ کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکی کو تاحال ہوش نہیں آیا، بچی کی ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

    مالک مکان کا پولیس کو دیئے بیان میں کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ چند برسوں سے کام کررہی تھی، اس نے آج صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا،طبیعت بہتر نہیں تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کی کوشش ہے یا کچھ اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس میں مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا۔

    مقتولہ پاریہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریباً پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

    کم عمری کی شادی کرنے والا جوڑا گرفتار

    12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

  • لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب حادثے میں ایک نوجوان خاتون جم کی تیسری منزل کی کھڑکی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

    سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 22سالہ نوجوان خاتون ٹریڈ مل پر دوڑ رہی ہیں، اس دوران وہ تولیہ سے پسینہ صاف کرنے کے لئے رک جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے اور پیچھے کی جانب پھسل کر تیسری منزل پر موجود کھڑکی سے نیچی گر جاتی ہے۔

    خاتون اس دوران فریم کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، مگر کامیاب نہیں ہوتی، خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آنے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر جان بچانے میں ناکام رہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر پر شدید چوٹ کے باعث موت واقع ہوئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق، نامعلوم متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جم میں آئی تھی جو دوسری منزل پر ورزش کر رہا تھا۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹریڈمل اور جس کھڑکی سے وہ گری تھی اس کے درمیان فاصلہ صرف 60 سینٹی میٹر تھا۔ پولیس نے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

    تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

    بیجنگ: چین میں تیسری منزل سے لٹکنے والی 4 سالہ بچی کو اس کے پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا، بچی گھر پر اکیلی تھی اور کھیلتے کھیلتے کھڑکی سے لٹک گئی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ مشرقی چین میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی اپنے دادا دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اس کے والدین پناہ گزین تھے اور دوسرے شہر میں رہتے تھے۔ واقعے کے وقت دادا دادی اسے گھر میں اکیلا لاک کر کے قریبی دکان تک گئے تھے۔

    4 سالہ بچی اس دوران کھیلتی رہی پھر باہر کا منظر دیکھنے کے لیے کھڑکی کے قریب ہوئی تو وہاں سے گر پڑی تاہم گرل تھام لینے سے وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔

    پڑوسیوں نے بچی کو کھڑکی سے لٹکتے دیکھا تو اس کی طرف دوڑ پڑے، کچھ نے ریسکیو کو کال کر کے بھی مدد طلب کی۔ اس دوران بچی چیختی اور روتی رہی۔

    قریب تھا کہ بچی ہاتھ چھوڑ دیتی اور زمین پر گر جاتی، تاہم چند پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایک بڑی چادر کھڑکی کے نیچے پھیلا کر کھڑے ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام پڑوسی دائرہ بنا کر مضبوطی سے چادر کو پکڑے کھڑے ہیں، ایسے میں بچی نے گرل کو چھوڑ دیا اور چادر پر گر پڑی۔ بعد ازاں پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

    عمارت کی اونچائی کا صحیح تعین نہیں کیا جاسکا تاہم چین میں تیسری منزل عموماً 30 فٹ کی بلندی پر ہوتی ہے۔

    واقعے میں بچی محفوظ رہی اور اسے کوئی چوٹ نہیں پہنچی، بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی گرل نصب کروائیں گے۔

  • تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو دلیر پولیس اہلکارنے مہارت سے کیچ کرلیا

    تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو دلیر پولیس اہلکارنے مہارت سے کیچ کرلیا

    قاہرہ : مثل مشہور ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق مصر میں پولیس اہلکار نے تیسری منزل سے گرنے والے پانچ سالہ بچے کو کیچ کرکے زخمی ہونے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصرمیں پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچا لی، قاہرہ میں واقع ایک عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی سے گرنے والے بچے کو بچانے کی تدابیر کی جارہی تھیں کہ اس دوران بچہ گرگیا۔

    بچے کو بہادر اہلکار نے لپک کر کیچ کر لیا، اوپر سے گرنے والا بچہ اہلکار کے منہ پر آگر گود میں آگیا، اہلکار نے خود گرنے کے باوجود بچے کو بچا لیا، واقعے میں پولیس اہلکار کو چہرے پر کافی گہری چوٹ بھی آئی جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بعد ازاں واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں عکس بند ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مصر کی وزارت داخلہ نے مذکورہ پولیس اہلکار کی بروقت کارروائی اور بچے کی جان بچانے کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔