Tag: تیسری پوزیشن

  • ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔

    پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2،2 گول کیے، پاکستا ن نے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے، پاکستان نے ایونٹ میں 3 میچز جیتے، 2 میں شکست ہوئی 2 ڈرا ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا، ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    دبئی : آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پرآگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فاسٹ باؤلر تیسرے نمبر پرآگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس 829 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر آئی سی سی کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنربلال آصف بھی 17 درجے بہتری کے بعد 52 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی، اسٹیو اسمتھ دوسری اور کین ولیمسن تیسری پوزیشن پرہیں۔

    یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا‘ محمد عباس

    واضح رہے کہ محمد عباس 10ویں پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 800 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اس سے قبل یاسر شاہ، عمران خان، وسیم اکرم ، فضل محمود، وقار یونس، مشتاق احمد، شعیب اختر، سعید اجمل، محمد آصف نے 800 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

  • کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی

    کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی

    کوہاٹ : ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے دیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈریزنگ میں طلبا بھی آگے آگے ہیں، کوہاٹ میں طالب علم نےتیسری پوزیشن پرحاصل ہونیوالی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈمیں عطیہ کردی۔

    طالب علم محمد آفاق کو پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن لانے پر45 ہزارانعامی رقم ملی تھی۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 2 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے (چھپن کروڑ اناسی لاکھ پینتیس ہزار چار سو آٹھ روپے) عطیات جمع کروائے گئے۔

    واضح رہے 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین نے بھی 2 کروڑ روپے عطیے کی رقم کا چیک چیف جسٹس کو دیا تھا۔


    مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ


    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائے جانے والے دیامربھاشا اورمہمند کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر نجی بینکوں ، سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    کوئنزٹاؤن: انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان نے پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے کوئنزٹاؤن میں ہونے والے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

    پاکستان کو پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن جبکہ افغانستان کو چوتھی پوزیشن ملی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہفتے کو آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت تیسری پوزیشن سے بھی محروم

    ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت تیسری پوزیشن سے بھی محروم

    بھوبنیشور:چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت سے برداشت نہ ہوئی، بھارتی سورماؤں نے شکست کا غصہ آسٹریلین کھلاڑی پر نکال ڈالا۔

    بھارت کو اسی کی سرزمین پے در پے شکستوں نے حواس باختہ کردیا۔ شاہینوں سے سیمی فائنل ہارنے کا تمام تر غصہ بھارتی سورماؤں نے آسٹریلوی کھلاڑی پر نکالا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں یقینی شکست دیکھ کر بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔ میچ کےدوران آسٹریلیاکےکھلاڑی سےالجھ پڑے اور دھکے دینا شروع کردئیے۔

    پاکستان کے بعد آسٹریلیا سے شکست نے بھارتی سورماؤں کے چودہ طبق روشن کردیئے۔ عبرتناک شکستوں کو دیکھ کر بھارتی کھلاڑی آسٹریلین فاروڈ سے الجھے تو امپائر کو بیج بچاو کرانا پڑا۔

    تیسرے پوزیشن کے میچ میں گھر کے شیر اپنے ہی گھر میں گیدڑ بن گئے۔ آسٹریلیا سے ایک کے مقابلے دو گول سے ہارنے کے بعد بھارت تیسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔

  • شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سر ی لنکا نے گال ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے اور سری لنکا رینکنگ بہتر بنانے کے لئے کولمبو کے میدان میں اترے گا۔ گال ٹیسٹ میں شکست نے ٹیم مینجمینٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے سبب میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت تمام آفیشلز گال ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ کولمبو کی وکٹ پر رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    ہیراتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وکٹیں ادھر تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر جے وردھنے کا الوداعی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان مصباح الحق سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔