Tag: تیسرے راؤنڈ تک رسائی

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    میلبرن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر نے اٹلی کے سائمن بولیلی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی،سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور تین چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں اسپین کے رافیل نڈال کو امریکی کوالیفائر کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ نڈال نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

     گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ کیلئ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • پیرس ٹینس: راجر فیڈرر کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس ٹینس: راجر فیڈرر کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس :عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجفر فیڈرر کی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے، سوئس کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے جیریمی چارڈی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا، فیصلہ کن سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ چار سے قابو کرلیا۔

    تیسرے راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ فرانس کے لوکاس پوائل سے ہوگا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے اٹلی کے فوبیو فوگنینی کو اپ سیٹ کیا، ایک اور میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے اسپین کے ٹامی روبریڈو کو تین سیٹ کے مقابلے میں مات دی، جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ سات، چھ دو اور چھ تین رہا۔

  • راجرز ٹینس کپ: اینڈی مرے اور جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: اینڈی مرے اور جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ٹورنٹو : برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ایٹتھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔ مرے نے کھیل کا جارحانہ انداز میں آغاز میں کیا اور باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا، مرے کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفلس کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا، ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریک پر میدان مارلیا۔ سرب کھلاڑی نے چھ دو، چھ سات اور سات چھ سے میچ اپنے نام کرلیا، تیسرے راؤنڈ کے میچ میں جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے جوولفریڈ سونگا سے ہوگا۔

    اسپین کے ڈیوڈ فیررر بھی امریکہ کے مائیکل رسل کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔