Tag: تیس افراد جاں بحق

  • کابل اور قندھار میں‌ دھماکے، 37 افراد جاں بحق، 98 زخمی

    کابل اور قندھار میں‌ دھماکے، 37 افراد جاں بحق، 98 زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے قندھار میں خود کش حملوں اور دھماکوں کے باعث 37 افراد جاں بحق ہوگئے، حملے میں گورنر قندھار اور یو اے ای کے سفیر سمیت 98 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پہلے 2 دھماکے کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب ہوئے جس میں 30 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کابل اسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ واقعے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے جب کہ نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بھی خود کش حملوں میں 30 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔

    خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے، یہ حملہ اس وقت ہوا جب عملہ چھٹی کے بعد عمارت سے باہر نکل رہا تھا جس کے باعث اور وہاں خاصی بھیڑ تھی۔

    kabul-post-1

    بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کردہ ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں۔

    افغان ذرائع نے بتایا کہ کار بم دھماکا اور خود کش دھماکا ایک ساتھ ہوا، دونوں دھماکوں کے نتیجے میں افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ سمیت 30 افراد جاں بحق اور 80 افراد ہو گئے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سیکیورٹی گارڈ نے بیان دیا کہ پہلا دھماکا پارلیمان کے باہر ہوا جس میں کئی معصوم لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے، یہ دھماکا ایک پیدل خودکش حملہ آور نے کیا تھا جب کہ دوسرا دھماکا سڑک کی دوسری طرف کھڑی کار میں ہوا جس کے بعد ہوا میں اچھل گئی۔

    برطانوی اخبار انڈیپینڈیٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

     قندھار میں دھماکا، 7 جاں بحق، گورنر اور یو اے ای کے سفیر سمیت14 زخمی

    کابل دھماکوں کے بعد آج شام ہی افغان صوبے قندھار میں گورنر کے گیسٹ ہاؤس کے باہر بھی دھماکا ہوا ہے جس میں 7 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں گورنر قندھار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی شامل ہیں۔

    گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ گورنر قندھار ہمایوں عزیزی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات ہمارے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی اور دیگر سفارت کار زخمی ہوگئے۔

    الجزیرہ نشریاتی ادارے کے مطابق حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جس میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔

  • ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی کے شہر غازی عنتاب میں ایک شادی کی تقریب کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں50سےزائدافراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع غازی عنتاب شہر شام کی سرحد سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اس شہر میں ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑادیاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے تھے.

    ترکی کی حکمراں جماعت اے کے پی کے ممبر پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ’بہت سے لوگ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک بم دھماکہ تھا۔‘

    اس سے قبل ترکی نے کہا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرانے کے لیے وہ زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر بشار الاسد کو عبوری طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن طویل مدتی رہنما کے طور پر نہیں مانتے.

    ترکی کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’بشار الاسد کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے‘.

    *ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے

    واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’اگلے چھ ماہ میں ترکی شام میں جنگ بند کرانے کے لیے زیادہ موثر کردار ادا کرے گا.اس کا مطلب یہ ہے کہ شام کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔‘