Tag: تیس نومبر کے جلسے

  • انتظامیہ تیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    انتظامیہ تیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد: ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیس نومبر کو تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت دی ہے تو سہولیات بھی فراہم کرے، کوئی غیر قانونی گرفتاری نہ کی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء اسد عمر کی درخواست کی سماعت سٹس اطہر من اللہ نے کی، اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اسد عمرنے درخواست دائر کی تھی۔

    سماعت کے دوران ایڈوکیٹ فرخ ڈال کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر کمشنر سے مذاکرات کے بعد کشمنر نے باضابطہ جلسے کی اجازت دے دی ہے، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تیس نومبر کے جلسہ کی اجازت دی ہے تو سہولیات بھی فراہم کرے، بنیادی انسانی حقوق کومدنظر رکھا جائے کوئی غیر قانونی گرفتاریا ں نہ کی جائے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ نےتیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے،  سماعت کےدوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کی رپورٹ اور ایس آر او کی کاپی بھی جمع کرائی گئی۔

  • پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے اور متوقع احتجاج پر اسلام آباد کی چون سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کنٹینرلگادیے گئے ہے اوردوسرے شہروں سے سیکیورٹی اہلکاربڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    جو ں جو ں تیس نو مبر کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے ملک کے سیا سی درجہ حرارت میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، اسلا م آباد ایک مرتبہ پھر سیاسی پنجہ آزما ئی کی زد میں ہے۔ حکومت ملکی دارالخلا فہ کو کنٹینرز کے حصار میں لینے پر کمر بستہ نظر آتی ہے اور مختلف شاہراہوں کی بندش بھی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    ایک جا نب ایوان اقتدار کی غلا م گردشو ں میں بیٹھکیں جا ری ہیں کہ کس طرح کپتان کے جلسے اور احتجا ج کو روکا جائے، حکومتی تیاریوں میں پی ٹی آئی کارکنا ن کی پکڑدھکڑ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور پو لیس کی مزید نفری طلبی بھی شامل ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ہنگا مہ آرائی کی صورت میں واٹر کینن، شیلنگ، ربر کی گو لیوں اور لا ٹھی چارج کے استعما ل پر بھی غور و خو ص جا ری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ احتجا جی عوام اپنارویہ، راستہ اور حکمت عملی خود طے کرتے ہیں اور کنٹینر، گرفتاریاں اور تشدد سے احتجا ج رک نہیں پا تا یہ عمل تحریک کو جلا بخشتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس اور ایف سی کے دوہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مزید اہلکار آج رات اور کل رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے تین ہزار اہلکار، آزاد کشمیر پولیس سے ایک ہزار اہلکار اور ایف سی سے تین ہزار ایف اہلکار وں کی درخواست کی تھی۔