Tag: تیل

  • ٹرمپ کا خوف، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار

    ٹرمپ کا خوف، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار

    بھارت کے خلاف ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کے باعث بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے بعد بھارتی کاروباری دنیا میں پلچل مچی ہوئی ہے، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز شدید مندی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جو 240 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 303 پر آچکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی ایس ایکس کے اگست میں سینسیکس کی گراوٹ ایک ہزار 399 پوائنٹس ہو چکی ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

    پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا۔

  • پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے یہ ذخیرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع ہے۔

    توانائی اور معاشی بحران سے نبرد آزما پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے۔ تیل وگیس کا یہ ذخیرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع ہے۔

    متعلقہ حکام کے مطابق یہ ذخیرہ تیل وگیس مکوری ڈیپ تھری سے دریافت ہوا ہے اور ٹل بلاک سے 2112 بیرل یومیہ تیل بھی نکالا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں برس شمالی وزیرستان جب کہ اس سے قبل گزشتہ سال سندھ کے علاقوں ٹنڈوالہیار اور خیرپور کے علاوہ صوبہ کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ مذکورہ ذخائر سے گیس اور تیل کی پیداوار بھی جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/oil-and-gas-reserves-russia/

  • چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے، امریکی صدر

    چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے، امریکی صدر

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے۔

    ایران اور اسرائیل میں 11 روز سے جاری جنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے جنگ بندی پر رضامندی کے اعلان کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور امید ہے کہ چین امریکا سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب ممکن بنانا (ایران اسرائیل جنگ بندی) میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ نیٹو کے ساتھ وقت کم از کم اسرائیل ایران کشیدگی کے معاملے کے حوالے سے پرسکون ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی دوستوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ اس بار نیٹو اجلاس میں بہت کچھ حاصل کیا جائے گا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    واضح رہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی تشکیل سنہ 1949 میں سرد جنگ کے ابتدائی مراحل میں اپنے رکن ممالک کے مشترکہ دفاع کے لیے بطور سیاسی اور فوجی اتحاد کے طور پر کی گئی تھی۔

    امریکا کے زیر قیادت نیٹو اجلاس آج سے نیدرلینڈ ہیگ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت رکن ممالک کے سربراہان اس میں شرکت کے لیے ہیگ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-president-trump-talk-about-iran-nuclear-power/

  • سعودی عرب اور کویت کا  تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

    سعودی عرب اور کویت کا تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

    سعودی عرب اور کویت کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ الوفرہ مشترکہ آپریشنز نے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل کا نیا ذخیرہ برقان فیلڈ میں واقع ہے جو الوفرہ فیلڈ کے شمال میں تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئے کنویں کی یومیہ پیدوار 500 بیرل سے زیادہ اور کثافت 26 سے 27 اے پی ائی ڈگری ہے۔

    یہ دریافت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی عالمی توانائی کی فراہمی میں اعتماد، حیثیت اور ان کی تلاش و پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    یہ دریافت سال 2020 کے وسط میں تقسیم شدہ علاقے اور اس سے ملحقہ آبی علاقے میں پیداواری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلی اہم دریافت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کی ٹیموں نے مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں تیل اور قدرتی گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت کرلئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت سے متعلق آگاہ کیا اور ساتھ انہیں مبارک باد ارسال کی۔

    سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے دریافت ہونے والے تیل کے کنوؤں کے حوالے سے مزید بتایا کہ مشرقی ریجن کے کنوئیں ’الجبو 1‘ سے تیل کا اخراج بہت کم یعنی یومیہ 800 بیرل کے مساوی تھا جبکہ صیاھد آئل فیلڈ سے 630 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا۔

    ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی

    سعودی عرب میں ہونے والی مذکورہ دریافتوں کے بعد عیفان آئل فیلڈ کے کنوئیں ’عیفان 2‘ سے یومیہ 2840 بیرل جبکہ وہاں سے یومیہ 0.44 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جارہی ہے۔

  • سعودی عرب: تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت

    سعودی عرب: تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت

    سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کی ٹیموں نے مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں تیل اور قدرتی گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت کرلئے ہیں۔

    سعودی خبررساں کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت سے متعلق آگاہ کیا اور ساتھ انہیں مبارک باد ارسال کی۔

    سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے دریافت ہونے والے تیل کے کنوؤں کے حوالے سے مزید بتایا کہ مشرقی ریجن کے کنوئیں ’الجبو 1‘ سے تیل کا اخراج بہت کم یعنی یومیہ 800 بیرل کے مساوی تھا جبکہ صیاھد آئل فیلڈ سے 630 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا۔

    سعودی عرب میں ہونے والی مذکورہ دریافتوں کے بعد عیفان آئل فیلڈ کے کنوئیں ’عیفان 2‘ سے یومیہ 2840 بیرل جبکہ وہاں سے یومیہ 0.44 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جارہی ہے۔

    الجبیلہ کے البری آئل فیلڈ کے کنوئیں سے 520 بیرل یومیہ کی شرح سے ہلکے بہاؤ کے ساتھ دریافت ہونے والے کنوئیں سے 0.2 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

    وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق مذکورہ دریافت ہونے والے آئل و گیس کے ذخائر عالمی توانائی کے شعبے میں اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہیں جس سے اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 77.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 81.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنریز خام تیل کی طلب میں کمی کو  اور محدود کرسکتی ہیں۔

  • سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں بڑی کمی کا فیصلہ، اوپیک کٹوتی بھی 2024 تک توسیع

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں بڑی کمی کا فیصلہ، اوپیک کٹوتی بھی 2024 تک توسیع

    ویانا: سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، اوپیک کٹوتی میں بھی 2024 تک توسیع کر دی گئی۔

    روئٹرز کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے جولائی میں تیل کی بڑی کٹوتیوں کا عزم کر لیا ہے، OPEC+ نے بھی معاہدے کو 2024 تک بڑھا دیا ہے۔

    سعودی وزارت توانائی نے کہا کہ ملک کی پیداوار جولائی میں 9 ملین بیرل یومیہ رہ جائے گی، جو مئی میں تقریباً 10 ملین بیرل تھی، یہ کئی برسوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔

    ویانا میں ہونے والے اجلاس میں سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ جولائی کے لیے 10 لاکھ بیرل کمی کی جا رہی ہے اور اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، مجموعی طور پر پیداواری اہداف کا 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کیا جائے گا۔

    دوسری جانب روسی نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیداوار میں کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے اوپیک پلس پہلے ہی گزشتہ برس طے شدہ 20 لاکھ بیرل کی یومیہ کٹوتی پر عمل پیرا ہے اور یہ مقدار عالمی طلب کا 2 فی صد بنتی ہے۔

    اپریل میں اس نے 16 لاکھ بیرل یومیہ کی مزید رضاکارانہ کٹوتی پر اتفاق کیا تھا، یہ سمجھوتا مئی سے آغاز کے بعد رواں سال کے اختتام تک نافذ العمل رہے گا۔

    اوپیک پلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رکن ممالک نے 2024 سے یومیہ 40.46 ملین بیرل کے نئے پیداواری ہدف پر اتفاق کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے کہا کہ سعودی عرب جولائی سے ایک ماہ تک مزید دس لاکھ بیرل تیل کم نکالے گا۔

  • آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

    آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

    اسلام آباد: آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے روڈ کے معاملات حل نہ ہونے پر آج سے تیل کی سپلائی بند کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والا راستہ گزشتہ 4 روز سے بند ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے آج سے تیل کی سپلائی بند کر دی۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار  نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ آج سےگلگت بلتستان، جموں کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی کیلئے بھی آئل سپلائی بند کر دی گئی، آئل ٹینکرز کیجانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایک دن تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی تاہم اس معاملے کو حل نہیں کیا گیا۔

    نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ روڈکا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائےگا، ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے۔

  • ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی

    ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی

    لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 27 فیصد زائد تیل امپورٹ کیا گیا، قدرتی گیس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، اوگرا کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 کے دوران 27.82 فیصد زائد تیل درآمد کیا گیا۔

    اوگرا کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوگئی، قدرتی گیس کی پیداوار کم ہو کر 2 ہزار 6 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی۔

    اوگرا کے مطابق مقامی ریفائنریز کی پیداوار میں 14.48 فیصد اضافہ ہوا، ریفائنریز میں تیل کی پیداوار سال 21-2020 میں 9.3 سے بڑھ کر 10.66 ملین ٹن رہی۔ مقامی ریفائنریز سے ایل پی جی کی پیداوار میں 25.32 فیصد اضافہ ہوا۔

    اوگرا رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں 12.95 فیصد اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ 17.63 سے بڑھ کر 19.92 ملین ٹن ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس سے پنجاب کو 52 فیصد حصہ یعنی 14 سو 26 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ملتی ہے، سندھ کو 39 فیصد حصہ یعنی 1 ہزار 52 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ملتی ہے۔

    رواں مالی سال کے دوران سندھ کو گیس کی سپلائی میں 40 سے 45 فیصد کٹوتی کی گئی، پختونخواہ کو 12 سے 13 فیصد، بلوچستان کو 11 فیصد اور پنجاب کو گیس سپلائی کی صرف 3 فیصد کٹوتی کی گئی۔

  • سری لنکا کا روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان

    سری لنکا کا روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان

    کولمبو: شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب ایک امریکی وفد بھی سری لنکا پہنچا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے شدید بحران کو دیکھتے ہوئے روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر توانائی کانچانا وجے سکیرا کا کہنا ہے کہ پیر کو دو وزیر روس کا دورہ کر کے مزید تیل لینے کے لیے بات کریں گے، وزیر توانائی قطر جا کر تیل کے لیے بھی بات چیت کریں گے۔

    دوسری جانب امریکا کا ایک وفد سری لنکا پہنچا ہے جس میں امریکی محکمہ خزانہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے شامل ہیں، کولمبو میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کے لیے امریکی وفد پہنچا ہے۔

    سفارتکار جولی چونگ نے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکن معیشت کو سہارا دینے کے لیے امریکا ان کے ساتھ کھڑا ہے۔