Tag: تیلگو سپر اسٹار اداکار

  • 100 دن سمندر کے اندر شوٹنگ ہونے والی فلم ’دیورا‘ کا ٹریلر جاری

    100 دن سمندر کے اندر شوٹنگ ہونے والی فلم ’دیورا‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: تیلگو سپر اسٹار اداکار جونیئر این ٹی آر اور سیف علی خان کی ایکشن ڈرامہ فلم ’دیورا‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’دیورا‘ دو حصوں پر مشتمل فلم ہے، جس کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر کورتالا شیوا نے کی ہے، فلم کی پہلی قسط 27 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    فلم میں ڈائریکٹر کورتالا شیوا نے جونیئر این ٹی آر کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے اس ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں پرکاش راج کی وائس اوور، سیف علی خان اور جھانوی کپور کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

    Devara Part -1 Trailer (Telugu) | NTR | Saif Ali Khan | Janhvi | Koratala Siva | Anirudh | Sep 27 (youtube.com)

    ٹریلر لانچ کے موقعے پر جونیئر این ٹی آر ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے ’دیورا ‘کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح کوراٹالا سیوا نے فلم میں ایکشن سیکونسز کی شوٹنگ کی ہے۔

    جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ سیف علی خان یقینی طور پر مجھ سے اتفاق کریں گے کیونکہ ہم دونوں نے انتہائی سخت اور چیلنجنگ ایکشن سیکوینس کو شوٹ کروایا ہے۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ ایکشن کوریوگرافر سلیمان نے دیورا میں پانی کے اندر اور اوپر ایکشن سیکوئنس پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے، ہم نے پانی کے اندر تقریباً 38 دن اور پانی کے اوپر تقریباً 60 دن شوٹنگ کی، یہ فلم پانی کے ارد گرد 100 دن کی شوٹنگ کا ایک حصہ تھا۔

    جونیئر این ٹی آر نے مزید کہا کہ فلم ’دیورا‘ ایک غیر معمولی ایکشن سیکونس ہے جو آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہوں گے، پانی کے ارد گرد کے مناظر اور سی جی آئی کو ہم نے ان ایکشن سیکونسز میں ملایا ہے، امید ہے دیورا ایک اعلیٰ درجے کا ایکشن انٹرٹینر ہوگا جو مداحوں کو پسند آئے گا۔