Tag: تیل اور گیس کی پیداوار

  • پوٹھوہار ریجن سے تیل اور  گیس کی پیداوار شروع

    پوٹھوہار ریجن سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

    اسلام آباد : پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کردی گئی، جس سے یومیہ 550 بیرل آئل اور 0.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے پوٹھوہار ریجن سے گیس نکالنا شروع کردی، کنویں سے یومیہ 550 بیرل آئل اور 0.8ا ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس سسٹم میں ڈالی جائے گی۔

    پی پی ایل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادھی ساوتھ 8 میں انتالیس فیصد، او جی ڈی سی ایل کے پچاس فیصد اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے گیارہ فیصد شیئرزہیں۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ ادھی ساوتھ آٹھ ویل میں تین ہزار چارسوساٹھ میٹر گہرائی تک کی کھدائی کی گئی ہے، سپلائی شروع ہونے کے بعد انرجی امپورٹ میں کمی اور غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔