Tag: تیل سستا

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر میں امریکا میں تیل کی طلب میں بڑی کمی دیکھی گئی، ایندھن کی طلب میں زبردست کمی اور بڑی اقتصادی سرگرمی کی شکستہ صورت حال کے باعث بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 86 ڈالر 44 سینٹ پر آ گیا ہے، جب کہ 30 ستمبر کو خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 93 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر 71 سینٹ پر آ گیا ہے۔

    جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق سیزن میں امریکی پٹرول کی کھپت 22 سالوں میں کم ترین سطح پر رہی، رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایندھن کی قیمتوں میں 30 فی صد اضافے نے طلب کو کم کر دیا ہے۔

    ادھر اوپیک نے تیل پیداوار میں کٹوتیوں کو 2023 کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور روس دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وہ نومبر میں سپلائی میں کمی کو برقرار رکھیں گے۔

  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی

    حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی

    اسلام آباد: پانچ ماہ تک عالمی سطح پرتیل سستا ہوتا رہا اور حکومت نے تیل سے بننے والی بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی ہے۔

    نوازحکومت ایسے کاموں میں ماہر ہوچکی ہے، جیسے پہلے پیٹرولیم مصنوعات معمولی سستی کرکے عوام کو ٹرخاتی رہی اور اب مہنگی بجلی بیچ کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کی باتیں زبان زدِ عام ہیں۔

    پانچ ماہ میں عالمی منڈی میں خام تیل تیس فیصد سستا ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا فرنس آئل صرف آٹھ فیصد سستا کیا گیا ، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت بھی پانچ ماہ میں صرف پندرہ فیصد کم کی گئی۔

    ملک میں تقریباً پچاس فیصد بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے بنتی ہے، حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا 52 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی کے تناسب سے ملک میں فرنس آئل سے بننے والی بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہونی چاہیئے، ڈیزل سے بننے والی بجلی 5 روپے فی یونٹ تک سستی کرنی چاہیئے لیکن حکومت بیچاری عوام کو ریلیف دے یا آئی ایم ایف کی مانے۔