Tag: تیل وگیس کی تلاش

  • ملک میں تیل وگیس کی تلاش،  5 کمپنیوں کو لائسنس جاری

    ملک میں تیل وگیس کی تلاش، 5 کمپنیوں کو لائسنس جاری

    اسلام آباد : حکومت نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 5 لائسنسز جاری کردیئے ، تیل وگیس کی تلاش کیلئے او جی ڈی سی ایل کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے5لائسنس جاری کردیے گئے ، معاہدے پر سیکریٹری پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کئے ہیں۔

    معاہدے کے تحت او جی ڈی سی ایل حضرو، وہاڑی، ستلج، کھیواڑی ایسٹ ،نوشہرہ میں تیل اور گیس تلاش کرے گی۔

    اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پرانحصارکم کرناچاہتی ہے، اسی لیےاو جی ڈی سی ایل کو 5لائسنس جاری کئےگئےہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تیل وگیس کی تلاش کیلئےاو جی ڈی سی ایل کروڑ روپے خرچ کرے گی، توقع ہے 5بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے تھے ، ویل سیال ون سے 1.14ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 680بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگی۔

  • تیل وگیس کی تلاش ،پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    تیل وگیس کی تلاش ،پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔

    ماڑی پٹرولیم نےہلال1میں ذخائرکی تلاش کےلئے 1202 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی ، ڈرلنگ سےملنےوالےہائیڈروکاربن نمونوں کےمطابق وافرذخائرموجودہیں، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔

    ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ، منصوبے پر 60 ملین ڈالرسےزائدکی سرمایہ کاری کی گئی تھی ، ماڑی پٹرولیم کی طرف سےانرجی منسٹری کودریافت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، نئے ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملنے لگیں

    نئےذخائرسے1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی اور دریافت ہونے والے نئے ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور بیرل 3240یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

  • تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری

    تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافہ کےلئے 85 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کےلئے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15 کنوﺅں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔

    او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اورپیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے ، جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کےلئے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے ، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کےلئے پچاس ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔