Tag: تیل و گیس کی تلاش

  • ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں  تیل و گیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی

    ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی، کمپنی زیارت نارتھ بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی کمپنی کو سندھ اور بلوچستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی زیارت نارتھ بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کرے گی ، زیارت بلاک میں ترکش کمپنی بطور شراکت دار کام کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کوتیل وگیس کی تلاش کیلئے 13 نئے بلاکس ایوارڈ کردیے۔

    ذرائع نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز ، جی ایچ پی ایل اور ترکش پیٹرولیم اوورسیزکمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈاورپرائم گلوبل انرجیزکوبلاکس ایوارڈ کیے گئے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے یہ اہم فیصلہ کیا تھا۔

    معاہدے کے مطابق ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز (BASINS) کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی کا معاہدہ کیا، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

    تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کہ موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے اہم فیصلہ کیا۔

    ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، جس کا معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی معاہدہ کیا۔

    ترک سرکاری کمپنی ’’ترکیہ پیٹرولری‘‘ پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہوگی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔

    پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں معاون، توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا.

    سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

    فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

  • حکومت کا ایک بار پھر سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک بارپھر سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کاکام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی جی پیٹرولیم کنسیشن نے بتایا کہ جس  کیلئے24 بلاکس کے لائسنس دینےکافیصلہ کیا، جنوری میں ان بلاکس کے لئے شروع کریں گے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 2013 سے2023گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں یاکم بڑھائی گئیں ، قیمتوں کے فرق سے1700 ارب کاگردشی قرضہ بن چکا ہے، کوشش کررہے ہیں پچھلےاسٹاک میں مزیداضافہ نہ ہو۔

  • ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت

    ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت

    اسلام آباد : ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی گئیں، کمپنیاں ابتدائی طور پر تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے بولیاں کھول دی گئیں، جس میں 10بلاکس سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئیں۔

    پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیے میں کہا کہ مجموعی طور پر 6 آن شور بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئی ہیں ، کمپنیاں ابتدائی طور پر تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

    اعلامیے میں کہنا ہے کہ ہر کمپنی متعلقہ بلاک کے علاقے میں سماجی سرگرمیوں پر سالانہ 5 لاکھ 40ہزار ڈالر خرچ کرے گی۔

  • پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور  بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : سندھ کے ضلع شاہ بندرسجاول کےقریب گیس اور تیل کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈ کیوبٹ فٹ گیس اور 236 بیرل خام تیل ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شاہ بندر سجاول کے قریب گیس اور تیل کی دریافت کرلی۔

    کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل نے جھم ایسٹ ایکس ون پر 2ہزار 545 میٹر تک کھدائی کی ہے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈکیوبٹ فٹ گیس،236بیرل خام تیل ملے گا۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ کمپنی نےمقامی مہارت کوبروئےکارلاکرکنویں کی کھدائی اورجانچ کی ہے، اس دریافت سےملک میں ہائیڈروکاربن کےذخائرمیں اضافہ ہوگا، یہ دریافت تیل اورگیس کی طلب اوررسدکےدرمیان فرق کوکم کرنےمیں مدددےگی۔

    کمپنی نے بتایا کہ تیل اور گیس سسٹم میں آنے کے بعد زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی، اس بلاک میں 63فیصدپی پی ایل، 32فیصد ماری پیٹرولیم کےشیئرزہیں جبکہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی 2.5اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈکے2.5فیصد شیئرزہیں۔

  • قدرت پاکستان پر مہربان: تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل

    قدرت پاکستان پر مہربان: تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل

    اسلام آباد : پاکستان نے تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، بنوں سے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے سےاچھی خبر آگئی ، بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    گیس کےذخائر 25 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئے ، اس حوالے سے ترجمان ماڑی پٹرولیم نے بتایا کہ کنویں سے 300 بیرل یومیہ تیل بھی دریافت ہوا ، دریافت کوپیداوارمیں لانے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن کے ساتھ بھی ملکر کام کر رہےہیں، سوئی ناردرن کنویں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں ملی تھیں۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا تھا کہ پہلی کامیابی ضلع ٹنڈو الٰہ یارصوبہ سندھ نم بلاک میں ملی، نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یومیہ 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ ایم ایم ایس سی ایف ڈی کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں ، نم بلاک کنواں ایسٹ-1میں اوجی ڈی سی ایل 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5فیصدکی حصہ دار ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیری شم1- پر گیس کی دریافت میں دوسری کامیابی ملی ، اوجی ڈی سی ایل اورایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچرپارٹنرزہیں۔

  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں 2 بڑی کامیابیاں

    پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں 2 بڑی کامیابیاں

    اسلام آباد : پاکستان نے تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں ، پہلی کامیابی صوبہ سندھ نم بلاک اور دوسری کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش و پیداوارکی کامیابیوں کی راہ پرگامزن ہے، سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں مل گئیں۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ پہلی کامیابی ضلع ٹنڈو الٰہ یارصوبہ سندھ نم بلاک میں ملی، نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یومیہ 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ ایم ایم ایس سی ایف ڈی کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں ، نم بلاک کنواں ایسٹ-1میں اوجی ڈی سی ایل 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5فیصدکی حصہ دار ہے۔

    او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ نئی دریافت سےاوجی ڈی سی ایل اورملکی تیل وگیس کے ذخائرمیں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور اضافی پیداوارسےتوانائی کی طلب ورسدکےفرق کوکم کرنےمیں مدد ملے گی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیری شم1- پر گیس کی دریافت میں دوسری کامیابی ملی ، اوجی ڈی سی ایل اورایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچرپارٹنرزہیں۔

    کلیری شم کنویں-1سے1.24ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ، گیس کی دریافت کومقامی وسائل پرانحصارکےحوالے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ابوظبی میں تیل و گیس کی تلاش کا بڑا معاہدہ طے

    ابوظبی میں تیل و گیس کی تلاش کا بڑا معاہدہ طے

    اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے ابوظبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک 5 حاصل کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی ایل کی قیادت میں کنسورشیم نے ابوظبی میں آف شور بلاک 5 حاصل کیا ہے، یہ بلاک چار بڑی پاکستانی کمپنیوں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایم پی سی ایل اور جی ایچ پی ایل نے حاصل کیا، معاہدے پر کمپنیوں کے سی ای اوز، یو اے ای وزیر صنعت، ایم ڈی ابوظبی آئل کمپنی نے دستخط کیے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی بھی تقریب میں شریک تھے۔

    یہ کنسورشیم متعلقہ بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کرے گا، تیل و گیس کی تلاش، ترقی اور پیداوار کے لیے اے ڈی این او سی کی طرف سے امارات کا یہ مسابقی بولی کا دوسرا مرحلہ ہے۔

    یہ آف شور بلاک 6223 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور ابوظبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

    وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا اگرچہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات طویل اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھتے ہیں، لیکن یہ ایوارڈ توانائی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے لیے ایک نئی شروعات ہے، اس وقت جب ملک توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹ رہا ہے، تعاون کے لیے اس طرح کے سنگ میل یقینی طور پر توانائی کی فراہمی اور طلب کے فرق کو کم کرنے میں ملک کے لیے مددگار ہوں گے۔

    یو اے ای کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی اور ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہا دریافتی کنسیشن کا یہ تاریخی ایوارڈ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے 50 سالہ تعلقات میں توانائی کے تعاون کا ایک نیا باب ہے، ہم ابوظبی کے غیر دریافت شدہ وسائل کی تلاش اور پیداوار میں تیزی لاتے رہیں گے، اس کنسیشن کا حصول پاکستانی ای اینڈ پی کمپنیوں کے لیے ابوظبی میں تیل و گیس کے وسائل کی دریافت، تشخیص اور پیداوار کا پہلا موقع ہے۔

    واضح رہے کہ اس معاہدے کی شرائط کے تحت کنسورشیم مذکورہ بلاک میں تیل و گیس کے مواقع، دریافت اور تجزیاتی کھدائی کے لیے تیل و گیس کے دریافتی مرحلے میں 100 فی صد شراکت کا حامل ہوگا۔ کامیاب تجارتی دریافت کی صورت میں کنسورشیم کو تجارتی دریافتوں کو پختہ کرنے اور ان سے پیداوار کے حصول کے لیے پیداواری فیلڈ حاصل کرنے کا حق ہوگا۔ اے ڈی این او سی کے پاس بھی کنسیشن کے پیداواری مرحلے میں 60 فی صد شراکت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ پیداواری مرحلے کی مدت، دریافت کے مرحلے کے آغاز سے 35 سال ہے۔

  • پاکستان  کو تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستان کو تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی :آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، جس سے 1.14ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ہیں ، ویل سیال ون سے 1.14ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 680بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگی۔

    گذشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت شدہ تیل کے ذخائر سے خام تیل کی پیداوار شروع ہو گئی تھی ، اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی نے زیارت میں خام تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہاں تیل کا کنواں 2018 میں دریافت ہوا تھا، جس سے خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 800 بیرل یومیہ ہے۔

    پی پی ایل اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اٹک ریفائنری اس دریافت ہونے والے کنویں سے خام تیل خریدے گی، کنویں سے روزانہ آٹھ سو بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے۔

    یاد رہے کہ اگست 2020 میں بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ یومیہ 125 بیرل تیل بھی اس کنویں سے حاصل کیا جا سکے گا۔

  • مریم اورنگزیب کا تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    مریم اورنگزیب کا تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل کا ذخیرہ نہ ملنے پر انھیں سخت دلی رنج اور افسوس ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہا دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ معیشت اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، نواز شریف نے جس منصوبے پر ہاتھ رکھا، اللہ کی برکت سے پورا ہوا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں یہ منصوبہ شروع کیا تھا، جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کام یابی نہیں دیتا، اس جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیکڑا ون میں تیل اور گیس، مزید 55 میٹر کھدائی کی جائے گی

    انھوں نے کہا کہ جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے، جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی۔

    ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ کیکڑا ون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے، ہائیڈرو کاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کنوئیں کی گہرائی 5634 میٹر ہے، مزید پچپن میٹر کھدائی کر کے دیکھا جائے گا اس کے بعد کنواں بند کر دیں گے۔