Tag: تیل و گیس کے ذخائر

  • تیل وگیس کے ذخائر کی  تلاش ، پاکستان کو  بڑی کامیابی مل گئی

    تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، وزیرستان میں نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، وزیرستان بلاک خیبرپختونخوا میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے۔

    سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 20 بیرل خام تیل دریافت کیا گیا۔

    سپنوام ون کنویں پر کھودائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا ، گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی۔

    ماڑی پٹرولیم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں 55 فیصد شئیرر ہولڈر ہے جبکہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔

    ماڑی پٹرولیم کا کہنا تھا کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار اد کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کیلئے پر عزم ہے۔

    کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں،وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا۔

  • ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت

    ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت

    اسلام آباد : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، دریافت سے ملک کے گیس اور تیل کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت کے بیٹانی 2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، جس سے یومیہ دو اعشاریہ ایک چار ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے

    اس کنویں کے سوفیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کے پاس ہیں تاہم علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : سجاول سے ہائیڈرو کاربن گیس کے ذخائر دریافت

    یاد رہے گذشتہ ماہ سجاول کے علاقے شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں ایکس ون سے گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

    پی پی ایل کا کہنا تھا کہ شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں کی 2475 میٹر کھدائی کا عمل 11 اکتوبر کو شروع ہوا تھا ، پاٹیجی کنوئیں سے یومیہ 12.4 ملین اسینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور ہلکے تیل کے 196 بیرل یومیہ ذخائر ملے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر  آگئی

    تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی

    کوہاٹ : خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، جس سے یومیہ 153 بیرل خام تیل اور 17.90 ملین معکب فٹ گیس ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی، پاکستان پیٹرولیم کو خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے زخائر کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔

    پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، جس میں بتایا کہ  ٹل بلاک رازگیر ون کنوے میں تیل و گیس کے زخائر ملے ہیں

    کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹل بلاک میں رازگیر کنوے پر 3773 میٹر تک گہرائی تک گئے، ابتدائی جانچ میں کنوے سے 17.90 ملین معکب فٹ گیس یومیہ کے زخائر ملے ہیں

    جانچ میں کنوے سے یومیہ 153 بیرل خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں۔

    پی پی ایل کا کہنا تھا کہ گیس نے نئے ذخائر ملک میں قدرتی گیس کی کمی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، گیس کے نئے زخائر سے سالانہ کروڑوں ڈالر درآمدی بل میں بھی کمی ہوگی۔

  • پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

    کوہاٹ : پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، کوہاٹ میں نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی ، کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے۔

    ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کا وار گڑھ سے ملا ، کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگا۔

    کنواں او جی ڈی سی،پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے، او جی ڈی سی نے کہا کہ کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی بڑا ذخیرہ ملا تھا۔

    تیل و گیس کی کمپنیز نے اہم ڈویلپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔

  • تیل وگیس کی تلاش ، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    تیل وگیس کی تلاش ، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : او ڈی جی سی ایل نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ، کمپنی یومیہ11.361 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس ،895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، او ڈی جی سی ایل نے ولی بلاک صوبہ خیبر پختونخوا میں ولی نمبر 1 میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔

    او ڈی جی سی ایل کے اس کنوں کی گہرائی 4727 میٹر ہے، کمپنی یومیہ 11.361 ملین اسٹینڈرڈمکعب فٹ گیس اور 895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی ، کمپنی نے بنوں بیسن کے جنوبی مغربی حصے پر ہائیڈرو کاربن کی تلاش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔ خام تیل کی پیداوار 6 فیصد کمی سے 76 ہزار 331 بیرل یومیہ پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق مردان خیل اور مکوڑی آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی سے خام تیل کی پیدوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی ہوئی، چندا، مرم زئی اور مکوڑی ایسٹ سے خام تیل کی پیداوار میں 5 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔

    رواں مالی کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار 4 فیصد کم ہو کر 3 ہزار 409 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، کنڈھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے 6 سے 18 فیصد ہیداوار میں کمی ہوئی، 4 نئی گیس فیلڈز سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔

  • پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے.

    یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

    تیل وگیس کی تلاش ،پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    نئی دریافت سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت جب کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 27 اگست کو او جی ڈی سی ایل نے کہا تھا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں کنوئیں سے یومیہ 1 کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس اور 240 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے، ستمبر کے مہینے میں بھی کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے یومیہ 76 بیرل تیل اور 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے تھے۔

    رواں سال 17 جولائی کو بھی ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے، ان ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہو سکے گی، ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی تھی، منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

  • مریم اورنگزیب کا تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    مریم اورنگزیب کا تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل کا ذخیرہ نہ ملنے پر انھیں سخت دلی رنج اور افسوس ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہا دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ معیشت اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، نواز شریف نے جس منصوبے پر ہاتھ رکھا، اللہ کی برکت سے پورا ہوا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں یہ منصوبہ شروع کیا تھا، جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کام یابی نہیں دیتا، اس جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیکڑا ون میں تیل اور گیس، مزید 55 میٹر کھدائی کی جائے گی

    انھوں نے کہا کہ جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے، جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی۔

    ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ کیکڑا ون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے، ہائیڈرو کاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کنوئیں کی گہرائی 5634 میٹر ہے، مزید پچپن میٹر کھدائی کر کے دیکھا جائے گا اس کے بعد کنواں بند کر دیں گے۔