سندھ میں ضلع خیر پور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے، کھارو 1 کنوے پر 3762 میٹر گہرائی پر تیل و گیس کے زخائر ملے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی ، سندھ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت کرلیا گیا،
او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں ضلع خیر پور میں تیل و گیس کی نئی دریافت میں کامیابی حاصل کی۔
او جی ڈی سی ایل نے کھواڑی بلاک خیرپورمیں گیس کی دریافت کی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آگاہ کردیا۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ سندھ میں ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے زخائر ملے، ضلع خیر پور میں کھارو 1 کنوے پر 3762 میٹر گہرائی پر تیل و گیس کے زخائر ملے ، ابتدائی جانچ میں 14.3 ملین معکب فیٹ یومیہ گیس کے زخائر ملے ہیں۔
کھارو 1 کونے سے 93 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں ، تیل و گیس کے نئے ذخائر سے سالانہ کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی ،او جی ڈی سی ا
اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر کمپنی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ابتدائی رزلٹ کے بعد چودہ اعشاریہ تین ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ یومیہ تیرانوے بیرل خام تیل مل سکے گا۔
اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تین ہزار سات سو باسٹھ میٹر تک کی کھدائی کے بعد گیس دریافت ہوئی ہے، او جی ڈی سی ایل کے کھیواڑی بلاک ضلع خیرپور میں پچانوے فیصدجبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے پانچ فیصد شیئرز ہیں۔