Tag: تیل کی تلاش

  • تیل کی تلاش کے لیے برفانی علاقے میں کھدائی: امریکا کا ماحول دشمن منصوبہ

    تیل کی تلاش کے لیے برفانی علاقے میں کھدائی: امریکا کا ماحول دشمن منصوبہ

    امریکا نے برف سے ڈھکے علاقے الاسکا میں تیل کی تلاش کے لیے کھدائی کے منصوبے کی منظوری دے دی، ماہرین ماحولیات صدر بائیڈن کے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ماحولیاتی خطرے کے باوجود برفانی خطے الاسکا میں تیل کی تلاش کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے شمال مغربی امریکی ریاست میں ولو پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر ماحولیاتی گروپوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    امریکا نے شمال مغربی ریاست الاسکا میں تیل اور گیس کی کھدائی کے جس متنازعہ منصوبے کی منظوری دی ہے، ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ منصوبہ صدر جو بائیڈن کے آب و ہوا کے وعدوں کے خلاف ہے۔

    امریکی محکمہ داخلہ کے اعلان کے مطابق اس نے الاسکا کے پیٹرولیم سے مالا مال شمالی علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے 7 بلین ڈالرز کی منظوری دی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا پہلے ہی اس علاقے میں 5 ڈرل سائٹس، درجنوں کلومیٹر سڑکیں، 7 پل اور متعدد پائپ لائنز بچھا چکا ہے۔

    ماہرین ماحولیات کے تحفظات کے بعد محکمہ داخلہ نے گزشتہ ماہ یہ کہنے کے بعد 3 ڈرل پیڈز کے ساتھ اس منصوبے کی منظوری دی تھی کہ وہ اس کے گرین ہاؤس گیس کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

    امریکا نے درخواست کردہ ڈرل پیڈز کو مسترد کرتے ہوئے کمپنی کے تجویز کردہ سائز کو بھی 40 فیصد تک کم کر دیا ہے۔

    امریکی محکمہ داخلہ نے کہا کہ اس سے منصوبے کے میٹھے پانی کے استعمال میں کمی آئے گی اور 18 کلو میٹر سڑکوں، 32 کلو میٹر پائپ لائنوں اور 54 ہیکٹر بجری کی ترقی کو روک دیا جائے گا۔

  • پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش، 48 گھنٹوں میں ڈرلنگ شروع  ہو جائے گی

    پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش، 48 گھنٹوں میں ڈرلنگ شروع ہو جائے گی

    کراچی: پاکستان کی سمندری حدود میں بڑی ڈرلنگ کے لیے مدر آف آل رگز لنگر انداز ہو گیا ہے، تیل کی تلاش کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں ڈرلنگ شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مدر آف آل رگز نامی بحری جہاز کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر دور لنگر انداز ہو گیا ہے، مدر آف آل رگز سے ڈرلنگ آئندہ چند روز میں شروع ہو رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لیے دیگر 3 جہاز بھی ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایگزون موبل اور ای این آئی کمپنی سمندر میں تیل دریافت کریں گی، ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لیے دیگر 3 جہاز بھی ساتھ ہیں، سمندر سے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی توقع ہے۔

    یاد رہے 2 جنوری کو پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے پہنچے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں پہلی بار سمندر میں ڈرلنگ کے لیے جہاز پہنچ گئے


    مشیر برائے میری ٹائم افئیر محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔

    یاد رہے کہ 28 نومبر 2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی کمپنی ایگزون موبل کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی، کمپنی نے ستائیس سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھولا، وزیرِ اعظم نے وفد سے ملاقات میں سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی تھی۔