Tag: تیل کی سپلائی

  • آئل ٹینکرز کی  ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

    آئل ٹینکرز کی ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

    کراچی : آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ملک گیر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکرزکنٹریکٹرایسوسی ایشن کے صدرعابدآفریدی نے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے وائٹ آئل پائپ لائن کے معیارکے مطابق اپنی گاڑیاں تیار کیں ،جس میں ڈرائیوراورٹرانسپورٹرزکی جمع پونجی خرچ ہوچکی ہے۔

    آئل ٹینکرز مالکان کا کہنا تھا کہ اوگرا چیئرمین مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔

    مالکان نے دھمکی دی کہ مطالبات حل نہیں ہوئے توپیر18 ستمبرسے پاور پلانٹس سمیت ملک گیرتیل کی سپلائی بند کردیں گے۔

    آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہرمیں تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 100 فیصد اور اندرون ملک تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ

    ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: پی ایس او کے اداروں پر واجبات بلند سطح پر پہنچ گئے اور عدم ادائیگیوں سے تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کے خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ پہلی بار 700 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ، جس کے باعث ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مختلف ادارے پی ایس او کے711 ارب روپے کے نادہندہ اور سوئی ناردرن 442 ارب 52 کروڑ واجبات کیساتھ نادہندہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن نے ایل این جی ایکسچینج لاسزکی مدمیں رقم ادا کرنی ہے جبکہ بجلی کمپنیز اور سی پی پی اےکےذمے148 ارب 14 کروڑ روپے واجب الادا ہے۔

    حبکو نے پی ایس او کو 25 ارب35 کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے ہیں جبکہ کوٹ ادو پاور پلانٹ پی ایس او کا 5 ارب کا نادہندہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو24 ارب 50 کروڑ روپے پی ایس او کو اداکرنے ہیں، کمپنی نے شرح مبادلہ کے فرق کے مقابلے میں 49 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

    پی ایس او نے آئل ریفائنریزکو 30 ارب 43 کروڑ روپے ، کویت پیٹرولیم کو 188 ارب 64 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، مجموعی طور پر219 ارب 7 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

  • ملک بھر میں پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی میں کمی کر دی گئی

    ملک بھر میں پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی میں کمی کر دی گئی

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے، جس کے تناظر میں لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک سے 3 کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی، دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا، ہائی لاسز فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا، واضح رہے کہ لیسکو میں بجلی کی طلب 2400 میگا واٹ ہے۔

    ایک طرف بجلی کا بحران اور دوسری طرف ملک بھر میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے، کہیں کبھی کبھار گیس آتی ہے اور کہیں کئی کئی دن غائب رہتی ہے۔

    ملک میں بیش ترعلاقوں سے گیس بالکل ہی غائب ہو گئی ہے، مگر ہر ماہ بل ضرور آتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے تماشا بنا رکھا ہے، ملک نہیں چلا سکتے تو کرسی چھوڑ دیں۔

    گیس کی بندش کی وجہ سے شہری روٹی اور سالن باہر سے خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں، تندور کی روٹی بھی مہنگی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔

  • ایرانی تیل متاثر ہوا تو خلیجی ممالک کے تیل کی سپلائی بند کردیں گے، ایرانی صدر

    ایرانی تیل متاثر ہوا تو خلیجی ممالک کے تیل کی سپلائی بند کردیں گے، ایرانی صدر

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو خلیجی ممالک کی تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبے سمنان میں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو خلیجی ممالک کا تیل بھی دنیا تک سپلائی نہیں ہوسکتا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکاایران کو تباہ کرنے کا خواب چھوڑ کر اس بات کو ذہن نشین کرلے اگر اتحادی ممالک کو ایرانی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو خلیجی ممالک خلیج فارس سے تیل سپلائی نہیں کرسکیں گے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ہے اور معیشت بھی مستحکم ہے۔

    ایرانی صدر نے انٹرنیشنل خبر رساں و نشریاتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا امریکا کی جان سے دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سے ایران کی معاشی صورتحال کو بڑھا کر دکھا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”عالمی میڈیا ایران کی معاشی صورتحال کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” author_name=”حسن روحانی” author_job=”ایرانی صدر”][/bs-quote]

    اس سے قبل ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی تیل کی برآمد کو ہدف بنا کر اُن کے ملک پر پابندیوں کا نفاذ چاہتا ہے، ایسی امریکی کوششوں کے باوجود ایرانی خام تیل کی پروڈکشن اور بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت جاری رکھی جائے گی۔

    خیال رہے کہ حسن روحانی اس سے قبل جولائی میں دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران دنیا کو خلیج فارس سے تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھکمی دے چکے ہیں تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا جارحانہ انداز اپناتے ہوئے رواں برس ایران پر دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سنہ 2015 میں عالمی طاقتوں کی جانب سے کیا گیا جوہری معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

    امریکی صدرٹرمپ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر ایک مرتبہ پھر اقتصادئ پابندیاں عائد کردی تھیں لیکن دیگر عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے کو جاری رکھا تھا۔