Tag: تیل کی قیمتوں

  • ایران کے حملے : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    ایران کے حملے : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    ایران کے میزائل حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی سامنے آئی ہے جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

    برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً5فیصد کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ 72ڈالرفی بیرل سے بھی نیچے آگیا۔

    امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 6.32 فیصد کی کمی کے بعد 69.17 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

    سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی قابو میں رہے گی اور بڑے پیمانے پر معاشی بحران نہیں آئے گا۔

    یہ امید اس وقت اور بھی مضبوط ہوگئی جب ایران نے قطر میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا مگر حملے سے پہلے ہی امریکی حکام کو خبردار کر دیا گیا تھا۔

    نیویارک ٹائمز کو ایرانی حکام نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے اطلاع دے دی تھی تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔

    مزید پڑھیں : ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے

    واضح رہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ ایرانی میزائلوں کے داغے جانے کے بعد دوحا میں دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔ قطر نے پہلے ہی اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

  • عوام تیار ہوجائیں : پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    عوام تیار ہوجائیں : پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9روپے 60 پیسے فی لیٹراضافہ کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس یوکرائن جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    جس میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 4 روپے تک اضافے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے سے کرنسی قدر میں کمی سے بڑے اضافے کا خدشہ ہے، 16فروری سے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس شرح صفر کی گئی تھی۔

    یاد رہے یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 86 پیسے ہوگئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے 15 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43پیسے اضافے کے بعد قیمت 123 روپے 97 پیسے ہوگئی تھی۔

  • فواد چوہدری نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی

    فواد چوہدری نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ باہرتیل کی قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو 3سال میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ تیل باہر سے ہی خریدنا ہے، باہرتیل کی قیمت بڑھے گی تو قیمتیں تو بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کےلیےہے، اصل کامیابی یہ ہے75 فیصد آبادی کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

  • امریکا تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکا تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکاتیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کافائدہ اٹھائےگا ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر اقدام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکاتیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کافائدہ اٹھائےگا، ہم نےاپنےاسٹریٹجک ذخائرمیں75ملین بیرل تیل کااضافہ کردیا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہراقدام کررہا ہے، ہم نے وینٹی لیٹرز کے حوالے سے زبردست کام کیا، بدقسمتی سے میڈیا نے اسے نہیں دکھایا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس شہری کو بھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی اسے مہیا کیا گیا، امید ہے چھوٹے کاروباروں کی مزید امداد کیلئے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔

    خیال رہے خام تیل کی عالمی منڈی کریش کرگئی تھی اور امریکی خام تیل پانی سےبھی سستاہوگیا، پہلی بار خام تیل کی قیمت تاریخ میں منفی تک گر گئی اور قیمت میں 300 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کوروناوائرس کےباعث عالمی سطح پرطلب میں نمایاں کمی اور ریفائنریزبندہونےسےامریکی خام تیل کی قیمت منفی 37 ڈالر63 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    واضح رہے دنیامیں کوروناوائرس سے ایک لاکھ70ہزار477اموات ہوچکی ہے جبکہ 24لاکھ82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور کورونا وائرس کے 6لاکھ52ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

    امریکامیں کوروناوائرس سے42ہزار518افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وائرس سے 7لاکھ 92ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاؤ جونز انڈیکس میں 2 ہزار14 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، ڈاؤ جونز 23 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا، نیسڈیک میں 625 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    یورپی حصص بازاروں کا اختتام بھی مندی میں ہوا، فرانسیسی مارکیٹ میں 431 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جرمن مارکیٹ میں 910 پوائنٹس کی کمی آئی، برطانوی مارکیٹ میں 486 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کو پہنچنے کا امکان

    دوسری طرف ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا، جاپانی مارکیٹ میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی، چینی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جب کہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں 355 پوائنٹس اور جنوبی کورین مارکیٹ میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فی صد تیل غیر ملکی ذرایع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

  • شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ہرفورم پر مسلم لیگ ن کی طرف سےمعاشی حملے کا مقابلہ کرینگے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لیناچاہتےہیں، پی پی ظالمانہ اضافے،مہنگائی کے طوفان کے خلاف سینہ سپر ہے۔


    مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 


    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ، ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    ویانا: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اگر اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی تو تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی خرید وفروخت میں جون سے لے کر اب تک چونتیس فیصد کمی آئی ہے جو گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح چھیتر اعشاریہ چھیتر ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اگر اوپیک نے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں دس لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا اعلان نہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آجائے گی۔