Tag: تیل کی قیمتیں

  • فیصلہ کیا ہے تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائیگا، وزیراعظم

    فیصلہ کیا ہے تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائیگا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بھی بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائےگا، آج 15 تاریخ ہے اور تیل کی قیمتوں کا اعلان کردیا جائےگا، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی جاچکی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنا چیلنج تھا لیکن ہم نے محنت کرکے اس مسئلے کو حل کیا، ٹیرف کے مسئلے سے متعلق بھی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک بہترین موٹرویز بن چکی ہیں، موٹروے ایم 6 اور 9 وفاق کی جانب سے بنائی جائے گی، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنائی جائے گی، کراچی، گجرات، قلات اور چمن کی سڑک کو خونی سڑک کہتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکھر سے حیدرآباد اور پھرکراچی موٹروے کیلئے فنڈز دیکھے جارہے ہیں، سکھر سے حیدرآباد اور پھر کراچی تک موٹروے وفاق خود بنائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ ایران میں 8 پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا، دہشت گردی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سےگفتگو ہوئی ہے، امید ہے ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-announces-special-courts-for-overseas-pakistanis/

  • عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر گئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر گئیں

    کراچی : خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر گئیں، قیمت 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے آگئیں ، اطلاعات کے مطابق لیبیا نے بھی خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، ڈیمانڈ سائیڈ پر کمی کے سبب بھی قیمتیں گر گئی ہیں۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل میں یومیہ بنیادوں پر 2 یا 1.50 ڈالر کم ہو رہی ہے اور اس وقت عالمی مارکیٹ میں قیمت 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ ہورہی ہے۔

    عالمی مارکیٹ امریکی خام تیل 2.14 کمی سے 67 ڈالر 67 سینٹ پر ٹریڈ ہورہی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز سے نیچے اگیا 71 ڈالرز پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر میں امریکا میں تیل کی طلب میں بڑی کمی دیکھی گئی، ایندھن کی طلب میں زبردست کمی اور بڑی اقتصادی سرگرمی کی شکستہ صورت حال کے باعث بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 86 ڈالر 44 سینٹ پر آ گیا ہے، جب کہ 30 ستمبر کو خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 93 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر 71 سینٹ پر آ گیا ہے۔

    جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق سیزن میں امریکی پٹرول کی کھپت 22 سالوں میں کم ترین سطح پر رہی، رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایندھن کی قیمتوں میں 30 فی صد اضافے نے طلب کو کم کر دیا ہے۔

    ادھر اوپیک نے تیل پیداوار میں کٹوتیوں کو 2023 کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور روس دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وہ نومبر میں سپلائی میں کمی کو برقرار رکھیں گے۔

  • اوپیک ممالک کا  پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان، تیل کی  قیمتیں بڑھنے لگیں

    اوپیک ممالک کا پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان، تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

    اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد ں خام تیل کی اوسط قیمت85 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ
    گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپیک ممالک بشمول سعودی عرب، قطر اور دیگر ملکوں نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اس اچانک اعلان سے آج برینٹ کروڈ تیل کی قیمت میں پانچ ڈالر یا سات فیصد اضافہ ہو گیا اور بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی اوسط قیمت پچاسی ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ گئی ہے۔

    سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اس کے برعکس امریکہ تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے کیلئے اوپیک ممالک سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ اویپک میں شامل متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق اور الجیریا نے بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پرکمی کا اعلان کیا۔

    عراق نے 2 لاکھ 11 ہزار بیرل، امارات نے ایک لاکھ 44 ہزار بیرل، کویت نے ایک لاکھ 28 ہزار، الجیریا نے 48 ہزار اور عمان نے 40 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں کمی کریں گے اور یہ کمی رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان سمیت دنیا میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

  • عالمی مارکیٹ میں  تیل کی  قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

    نیویارک : عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 85 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہوگیا ، یہ تیل کی جنوری2022 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت85 ڈالر 80سینٹ اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 77 ڈالر ستاسی سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    یہ تیل کی جنوری دو ہزار بائیس کے بعد سب سے کم قیمت ہے، غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہونے کے خدشے اورڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

  • روس یوکرین جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    روس یوکرین جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    نیویارک : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیرہ سال کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور برینٹ تیل 130.72ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کاروبار کے دوران برینٹ تیل 12.61 ڈالر اضافے کے بعد 130.72ڈالر فی بیرل سے سےتجاوز کرگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹیکساس ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت10.41 ڈالر اضافے سے 126.09 ڈالر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پراثرنہیں پڑے گا کیونکہ وزیر اعظم تین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    خیال رہے امریکا اور یورپ کی جانب سے روس میں تیار مصنوعات پر پابندی کا خدشہ ہے جبکہ ایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے یورپ میں خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکا میں بھی تیل کے ذخائر بیس سال کی کم ترین حد تک پہنچ چکے ہیں۔

    دوسری جانب روس کے یوکرئن پر حملے کےفوری بعد یورپ اور امریکہ کی بڑی تیل کی کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

  • عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی

    عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس دنیا کو کس طرف لے جائےگی ہمیں وہم وگمان نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس حد تک گر جانا حیران کن ہے،تیل کی قیمت گرنے سے ہمیں کسی حد تک سہارا ملےگا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں گرنے سے یقیناً عوام کو ریلیف ملےگا۔

    کرونا وائرس سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیابھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹس گریں،امریکا میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،کرونا وبا کی وجہ سے دنیا ایک مالی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرض سے متعلق ہم نے مطالبہ کیا تھا،ترقی یافتہ ممالک اور عالمی اداروں نے ہمارے مطالبے پر توجہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے مہنگائی کم ہوگی،تیل کی قیمتیں گرنے سے ٹرانسپورٹ قیمت کی مد میں کمی ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔