Tag: تیل

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت 84 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت 85 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خام تیل پر پابندیوں کے بعد قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی میں کمی کے خدشات بھی متوقع ہیں۔

    ایرانی تیل پر چین کی جانب سے امریکی پابندیوں کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔

  • ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی تعطل کا شکار

    ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی تعطل کا شکار

    اسلام آباد: دھرنے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی تعطل کا شکار ہوگئی۔ کراچی میں دھرنے کے باعث صرف 20 فیصد تیل کی سپلائی ہوسکی۔ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی درالحکومت کے علاقے فیض آباد میں ہونے والے دھرنے کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی تعطل کا شکار ہوگئی اور ہر جگہ پیٹرول کا حصول مشکل ہوگیا۔

    لاہور، پشاور، خان پور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق کراچی میں راستوں کی بندش کی وجہ سے صرف 20 فیصد آئل ٹینکرز اندرون ملک روانہ ہو سکے۔ سپر ہائی وے پر ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں جن میں لاکھوں لیٹر تیل موجود ہے۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ترسیل کی بحالی کے لیے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز الائنس نے بھی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا: اوگرا

    ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا: اوگرا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی سال 16-2015 کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گزشتہ مالی سال کے لیے تیل و گیس انڈسٹری کی رپورٹ جاری کردی۔

    رپوٹ کے مطابق ملکی گیس کا سب سے زیادہ استعمال پاور سیکٹر کرتا ہے جو 44 فیصد ہے۔ گھریلو اور کھاد سیکٹر صرف 21 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیپرا اور اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز وزارتوں کے ماتحت

    اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی گیس 46 فیصد سندھ، جبکہ 42 فیصد پنجاب میں استعمال ہوئی۔

    اوگرا رپورٹ کے مطابق سوئی کمپنیوں نے گزشتہ 5 سالوں میں اوسط 3 لاکھ کنکشن سالانہ فراہم کیے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ سپلائی میں اضافہ ہوا۔

  • خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

    خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

    کراچی: غیر معیاری اور ناقص تیل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد برانڈڈ گھی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر معیاری خوردنی تیل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد مختلف کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق برانڈڈ آئل کی قیمت 5 سے 7 روپے جبکہ برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت 8 سے 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔

    چھوٹے برانڈز کی جانچ پڑتال کے باعث لاہور اور کراچی میں بڑے برانڈز کے تیل و گھی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گھی بنانے والی کمپنیوں نے وجہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں اضافہ بتایا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ

    اوہائیو : امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو‌ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی پیش کی جس میں امریکہ آنے والوں کے لیے سخت اسکریننگ کا ذکر بھی کیا گیا.

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ آنے کے لیے درخواست دینے والوں کی اسکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے بارے میں کہیں وہ کٹر خیالات تو نہیں رکھتے.

    ٹرمپ کی منصوبہ بندی کے مطابق کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا تاہم وہ کون سے ملک ہوں گے ابھی یہ واضح نہیں ہے.

    *امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی ریاست اوہائیو میں تقریر میں ٹرمپ نے اپنا یہ متنازع بیان نہیں دہرایا جس میں انہوں نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا ’بانی‘ قرار دیا تھا اور نہ ہی انہوں نے اس شدت پسند گروہ کے خاتمے کے لیے اپنی عسکری اسٹریٹجی بیان کی.

    *واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما

    ڈونلڈ نٹرمپ نے کہا وہ کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں جو دولت اسلامیہ کا خاتمہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے گا.

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عراق میں تیل کے وسیع ذخائر پر دولت اسلامیہ کا قبضہ ہونے سے پہلے ہی امریکہ کو انھیں اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے تھا

  • تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران: ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیز کردیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پرایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسےخطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے.

    عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع میں تیل صرف تیس فیصد کردار کا حامل ہے.

  • سعودی عرب نے وزارت توانائی کا نیا وزیر نامزد کردیا

    سعودی عرب نے وزارت توانائی کا نیا وزیر نامزد کردیا

    ریاض : سعودی عرب نے خالد الفالح کو اسٹیٹ آئل سعودی آرامکو کے چیئرمین مقرر کر دیا ہے، اس سے قبل علی النعیمی 1995 سے وزات پیٹرولیم کے عہدے پر فائز تھے.

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ذریعے ایک شاہی فرمان میں اعلان کیا گیا کہ سعودی وزارت پیٹرولیم کی وزارت کا نام تبدیل کر کے وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کا نام دے دیا گیا، اور خالد الفالح کو وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کا وزیر نامزد کردیا گیا.

    ریاض نے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے 2014 میں تیل کے حوالے سے نئی ضکمت عملی متعارف کروائی ہے جس کے تحت سستے تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جاسکے.

    سعودی تجزیہ کاروں کی نظر میں خالدالفالح کی وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کے عہدے پر تقرری نئی متعارف کی جانے والی پالیسی اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے.

    سداد ابراہیم الحسینی سعودی توانائی مشیر کا کہنا تھا کہ خالد الفالح کی تقرری ایک طویل عرصے سے متوقع تھی،انہوں نے کہا کہ خالد الفالح کو توانائی اور بجلی کےشعبوں کی قیادت کرنے کا طویل تجربہ ہے.

    خالدالفالح نے 1982 میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی سے میکینکل انجینئرنگ میں ڈگری گریجویشن کرنے کے بعد، آرامکو میں 30 سال تک خدمات انجام دیں، 2009 میں ان کو چیف ایگزیکٹو نامزد کیا گیا.

    سابق پیڑولیم وزیر نعیمی جو اس سال آگست میں 80 سال کے ہوجائیں گے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 12 سال کی عمر میں سعودی اسٹیٹ آئل آرامکو سے کیا اور اعلی عہدے پر فائز رہے، نعمیی کو رائل کورٹ میں مشیر نامزد کردیا گیا.

    نعیمی نے ہمیشہ تیل کی مارکیٹ میں حریفوں کا مقابلہ کیا اور انہوں نے سعودی تیل کی سپلائی اور کو ہمیشہ بڑھانے کی کوشش کی .

    انہوں نے اوپیلک، تیل برآمد کرنے والی تنظیم کو اپنی قابلیت کے ساتھ عدم استحکام سے محفوث رکھنے کی کوشش کی باوجود اس کے کہ ریاض کےاہم اسٹریٹجک حریف، ایران پر عراق اور لیبیا، کو پابندیوں کے ساتھ جنگوں کا سامنا تھا.

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی تیل مصنوعات ڈھائی سےساڑھے چار روپے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے45 پیسےفی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت3روپے 10 پیسےفی لیٹرکم کی جاسکتی ہے۔

    اسی طرح مٹی کےتیل 3 روپے ،،ہائی اوکٹین 4 روپے50 پیسےاور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2روپے77پیسےفی لیٹر سستا کئےجانےکا امکان ہے۔

  • خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

    خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : رواں سال میں پہلی بار خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آئل کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کم کیے جانے سے سپلائی محدود ہونے کے خدشات پر جمعہ کو بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔

    جس کے نتیجے میں لندن برینٹ کی قیمت رواں سال میں پہلی بارساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، عالمی منڈیوں میں لندن برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودوں کی قیمت ایکسٹھ ڈالر باون سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

    امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے مارچ میں فراہمی کے75 نرخ ایک ڈالرستاون سینٹس کے اضافے سے باون ڈالر اٹھتر سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

  • تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپےکی کمی کاسامنا ہے۔ایف بی آرنےنقصان پوراکرنےکےمتبادل منصوبےپرغورشروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت سے جہاں ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے وہیں ایف بی آرکے حکام اس صورتحال سےٹیکس محصولات میں آنے والی کمی سے پریشان ہیں۔

    پیرکو اسلام آباد میں اس حوالےسے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونےوالےسیلز ٹیکس میں 70 ارب روپےکی کمی آئے گی۔

    ایف بی آرکےمطابق نقصان پوراکرنےکیلئےایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہےجس کی سمری منظوری کیلئےوزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔