Tag: تیمور جھگڑا

  • تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    پشاور : تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگا دیا۔

    تیمور جھگڑا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پختونخوامیں کلین سوئپ کیاہے، پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کی 160 سے 170سیٹیں جیتی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پشاور کی 8 سیٹوں کے رزلٹ تبدیل کیےگئے، ہمارے پاس فارم45موجودہیں، محمودجان کی سیٹ کارزلٹ تبدیل کیاگیا، علی زمان کی سیٹ کارزلٹ بھی تبدیل کیاگیا، علی زمان کےمدمقابل جےیوآئی کےعبدالحسیب تھے، ارباب جہانداد چوتھےنمبرپرتھےانہیں جتوادیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کوجمہوریت ڈی ریل کرنےنہیں دیں گے، ہم نےکہاتھاکسی آراوزکوتبدیل کرنےنہ دیاجائے، چیف جسٹس صاحب سوموٹو نوٹس لیں۔

    تیمورجھگڑا نے مزید کہا کہ اس قوم نےبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیاہے، پشاورکےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکاڈالاگیاہے، 25ہزارکو 12ہزار اور 2ہزار کو 16ہزار ووٹ کردیاگیا، یہ کام پنجاب میں ہوا اور کےپی کی ایک یا 2سیٹوں پر ہوا ہے۔

    رہنما کامران بنگش کا بھی کہنا تھا کہ میرے حلقے میں جس امیدوارکو جتوایا گیا وہ چھٹے یا ساتویں نمبرپرتھے، ملک اعوان کو اپنے محلے میں صرف 38 ووٹ اور مجھے 200سے زائد ووٹ ملے، میرے حلقے میں بھی میں نے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو جتوایا گیا ان کے کیمپس ہی نہیں تھے، ہم جمہوری لوگ ہیں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • کے پی میں ٹیکسز جمع کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ

    کے پی میں ٹیکسز جمع کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ

    پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹیکسز جمع کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے کی محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فروری میں 11 ارب کے محاصل وصول کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک محاصل کی وصولی 18 ارب تک پہنچنے کی امید ہے، صوبے میں ٹیکسز کی شرح کم کر کے وصولی پر توجہ دی گئی ہے تاہم مقرر کردہ ٹیکسز کی وصولی یقینی بنائیں گے۔

    مہنگائی میں کمی ہو گئی، حکومت کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہو کر 12.4 فی صد ہو گئی ہے، سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ تیل، ڈیزل میں5 روپے کمی کے بعد مہنگائی میں کمی ہوگی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ رواں سال فروری میں برآمدات میں 13.6 فی صد اضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال 32 فی صد خسارہ کم ہوا اور رواں برس 70 فی صد کم ہوا، جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کے پاس صرف 2 ہفتے کے ریزرو رہ گئے تھے، ہماری حکومت نے سخت حالات سے ملک کو نکالا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 فی صد اضافہ ہوا، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ڈالر بھی مارکیٹ میں نہیں جھونکا گیا۔