Tag: تین افراد بازیاب

  • عدالتی بیلف کا چھاپہ : تھانے سے تین افراد بازیاب

    عدالتی بیلف کا چھاپہ : تھانے سے تین افراد بازیاب

    کراچی : درخشاں تھانے پر عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر بغیر مقدمے کے تھانے میں موجود 3 افراد کو بازیاب کرکے رہا کرادیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا کرائے گئے شہریوں میں وارث علی جاکھرانی، افی اور شعیب میرانی شامل ہیں۔

    پولیس افسران کا مؤقف ہے کہ بیلف کی جانب سے رہا کرائے گئے افراد قبضہ مافیا کے کارندے تھے، گزشتہ رات ملزمان فیزفائیو کے ایک بنگلے پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے تھے۔

    درخشاں تھانے کے پولیس کے مطابق مذکورہ بنگلے کی مالکن نے لندن سے پولیس سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

    قبضہ مافیا کے کارندوں کو تھانے منتقل کرنے کے بعد پوچھ گچھ کی جارہی تھی، مالک ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملزمان کو بنگلے کے کاغذات لانے کا کہا گیا تو وہ عدالت چلے گئے۔