Tag: تین افراد جاں بحق

  • لیاری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    لیاری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    کراچی : لیاری میں گینگ وار ملزمان نے تین افراد کو قتل کردیا، نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وار ملزمان نے تین افراد کو قتل کردیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں گینگ وار ملزمان نے مخبری کے شبے میں تین افراد کو قتل کردیا ، مقتولین کی شناخت ندیم ،شعیب ، شانی کے ناموں سے ہوئی ہے ،جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    شاہنواز بھٹو کالونی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،کورنگی اور ملیر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی:  ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

    کراچی پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کراچی پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کردی جس نے نتیجے میں اے ایس آئی ریاست اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق گل پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاست اور ایک اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار راشد علی اور جہاںزیب شیدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے آرام باغ سے متصل علاقہ پاکستان چوک پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    واقع پر ایڈشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ واقع کراچی آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم  گولیوں کے خول ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی: فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی

    کراچی: فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی

    کراچی: شہر قائد میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں یکایک تیزی آگئی،فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا اہم رہنمااور کارکن سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرزکے ٹارگٹڈ آپریشن، ٹارگٹ کلرز کو لگام دینے میں ناکام نظرآتےہیں، شہر میں ایک بارپھر فرقہ واریت ٹارگٹڈ کلنگ میں تیزی آگئی ہے۔

    شیرشاہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر فیاض اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کا تعلق اہلسنت والجماعت سے تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ترجمان اہلسنت کے مطابق ڈاکٹر فیاض جماعت کے اہم رہنما تھے۔

    اس سے قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ علی حسنین بخاری کوقتل کردیا تھا، گزشتہ چارروز کے دوران فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ کے دوران چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق مختلف مذہبی جماعتوں سے تھا۔

  • مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    کراچی : شہرمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خیبر چوک کے قریب فائرنگ سے امان شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،صبح سویرے لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق رات گئے بہادرآد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائرنگ کے دوسرے واقعے میں کورنگی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا،بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    اورنگی ٹاون پیر آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے تفتیش کی جاری ہے۔

  • کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق

    کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، واقعے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی۔

    ایس پی لیاقت آباد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اشرف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج تھے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف خان نے حملہ آوروں پر بھی جوابی فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایس پی اورنگی کے مطابق مقتول کی جیب سے ایکسائز پولیس کا کارڈ بھی ملا ہے۔

    تین روز قبل متحدہ قومی موومنٹ نے کھوکھرا پار تھانے میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھرمیں یومِ سوگ کا اعلان کردیا تھا۔

  • چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال : تلہ گنگ روڈ پر مسافر ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے

    حادثہ مسافر ویگن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں محمد افضل،زروا خالداور کم سن بچی حلیمہ شامل ہیں ۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق اور ہونے والے اور بارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.

    جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد مسافر ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اسٹیشن تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی مقتول کے ورثا کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    ملیر کینٹ کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ،ادھر شیرشاہ کے علاقے سے بھی خاتون کی لاش ملی جس کو قانونی کاروائی کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد قتل 9زخمی

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد قتل 9زخمی

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق9زخمی

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے، فرنٹیرکالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو کارندوں کا گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق فرید کالونی اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار راشد اقبال کو قتل کردیا، نیوکراچی پانچ نمبر میں بھی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص جان سے گیا، فرنٹیرکالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو کارندوں کا گرفتار کرلیا ۔

    سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے بھی لیاقت آباد میں کارروائی کےدوران ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔،

  • جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    شوال: جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کنڈ غر میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں، جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔