Tag: تین افراد جاں بحق

  • جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    وانا: جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل وانا میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حملہ طالبان کے مولوی نذیر گروپ کے کارکنوں کیا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد جنوبی وزیرستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے

  • کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت 6 افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت 6 افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے، لیاری میں کریکر دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے ۔

    پولیس کے مطابق لیاری دھماکوں سے گونج اٹھا،سنگولین میں کریکر دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوگئے،گارڈن کے علاقے میں پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولین کی شناخت توصیف اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے ، مقتولین پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مسلح افراد موٹرسائیکل پرسوار تھے ، ماڈل کالونی کے علاقے سے ایک خاتون کی لاش ملی جسے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے۔

    اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارسجادموت کی نیندسلادیاگیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار انسداددہشتگردی اسکواڈمیں تعینات تھا۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے لاش ملی،مقتول کے جسم پرگولیوں کے نشانات تھے۔ نارتھ کراچی میں ایک مکان سے پھندالگی لاش ملی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی، ملیر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے شاہراہ فیصل پر سرکاری کیمپ آفس پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی اسنا د کی تصدیق کرنے والے تین سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین پیسے لیکر اسناد کی تصدیق کیا کرتے تھے، اْدھرلیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعدگینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتاہے۔

    نیوکراچی پولیس نے مقابلے کے بعدتین ڈاکوگرفتارکرلئے، ملزمان سے چھینی گئی کار، دستی بم، لوٹاہواسامان برآمدہوا، ملزمان نے بیرون ملک س آنیوالوں سے لوٹ مارکی سیکڑوں وارداتوں کااعتراف کیا ہے،عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی فائرنگ: حساس ادارے کے افسر سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ: حساس ادارے کے افسر سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیاسی جماعت کا کارکن عامر جاں بحق ہوگیا جبکہ فرید زخمی ہوا۔

    سخی حسن کے قریب شادی ہال کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے حساس ادارے کے افسر میجر عامر اظہر جاں بحق ہوگئے،مقتول افسر اپنے بھانجے کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس جارہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق مقتول افسر پوسٹ گریجیوٹ کورس کے سلسلے میں اسٹیشن ہیڈ کوارٹرز ملیر کینٹ میں اٹیچڈ تھے۔ رنچھوڑ لائن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام مولوی فیصل کو قتل کردیا۔ منگھوپیر میانوالی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

  • کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔گذشتہ روز گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیانی شب فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکارسمیت تین افراد کو زخمی کردیا بعد میں رینجرز اہلکار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد رات گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا،

    آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ، بارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں۔

    گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا، محمود آباد اور بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

    دوسری جانب گذشتہ روزگلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت و الجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اور قاری حفیظ کی نماز جنازہ ابرار مسجد گلشن اقبال میں اداکردی گئی نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی تھی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے