Tag: تین افراد قتل

  • رشتے کے تنازعہ پر  2 خواتین سمیت تین افراد قتل

    رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل

    نواب شاہ : رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے ، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں گھر میں تین افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ گاؤں باغ خان زرداری میں تعلقہ تھانے کی حدود میں گھر میں گھس کر کچھ مسلح افراد نے سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایچ او ریاض نے کہا کہ دوخاندان کےدرمیان رشتےکےمعاملے پرتنازعہ چل رہا تھا، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لڑکےکےاہل خانہ صلح کےلئےاپنےخاندان کی لڑکی کارشتہ بھیجا تھا لیکن پھر بھی صلح کا راستہ نہیں نکل سکا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مفرورملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم جاں بحق خواتین اور مرد کی لاشوں کو پی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تعلقہ تھانے کی حدود میں 3 افراد کے قتل کیخلاف لنک روڈ پراحتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    مظاہرین نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے3افرادکو قتل کیا۔

  • رشتے کا تنازع ، لڑکی   باپ اور بھائی سمیت قتل

    رشتے کا تنازع ، لڑکی باپ اور بھائی سمیت قتل

    نارووال: رشتے کے تنازع پر لڑکی کو باپ اور بھائی سمیت قتل کردیا گیا ، ملزم مقتول نواز کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں رشتے کا تنازع ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے گیا، قتل ہونے والوں میں بیٹی باپ اور بھائی شامل ہیں۔

    ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد خان نے بتایا کہ باپ ،بیٹا اوربیٹی کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    خالد خان کا کہنا تھا کہ ملزم مقتول نواز کی بیٹی سےشادی کرناچاہتاتھا اور مقتول نواز نےبیٹی کی شادی کہیں اورکردی تھی تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران سب انسپکٹر سندھ پولیس سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، محض ایک گھنٹے کے دوران تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں سندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

    اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر پولیس پر فائرنگ کردی نتیجے میں سب انسپکٹر اقبال محمود جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے مقتول کے دوست وسیم اور راہ گیر عمران زخمی ہوگئے۔

    سب انسپکٹراقبال محمود فیروز آباد تھانے میں شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں۔

    واقعے کے بعد وزیراعلٰیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور شہید اہلکار کے ورثا کو انصاف دیا جائے۔

    حکم ملنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسرا واقعہ جمشید روڈ پر ہیش آیا جہاں اسٹیٹ ایجنسی کا مالک عبدالرحمان گولیوں کا نشانہ بن گیا جب کہ کورنگی میں بھی ایک شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    دریں اثنا رینجرزنے کلفٹن اور ملیر میں کارروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

    اسی طرح رضویہ پولیس نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ۔ملزمان کا تعلق غفار ذکری گروپ سے ہے۔

  • خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں. تینوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جبکہ تیسرے کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انہیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں جمرود اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.

    *نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب گزشتہ روز بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا.ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقتل ہونے والے امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا.

  • راولپنڈی: میاں بیوی اور چارسال کے بچے کا بے دردی سے قتل

    راولپنڈی: میاں بیوی اور چارسال کے بچے کا بے دردی سے قتل

    راولپنڈی :اڈیالہ روڈ گورکھ پور میں میاں بیوی اور ان کے چار سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،نامعلوم ملزمان لاشیں گورکھ پل کے نیچے پھینک کر فرارہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹڑ اسپتال منتقل کردی گئی ہے،جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے.

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کے انجن اور چیسس نمبر سے مقتولین کے ورثا اور ان کے شناخت میں مدد مل سکتی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل جیسی واردات لگ رہا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ یا مقتول کی شناخت ہونے کے بعدتحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جا سکےگا.

  • کوئٹہ: چار گھنٹے کے دوران تین افراد قتل ، 2خواتین سمیت 8 زخمی

    کوئٹہ: چار گھنٹے کے دوران تین افراد قتل ، 2خواتین سمیت 8 زخمی

    کوئٹہ : چار گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 3 واقعات میں 3افراد جاں بحق 2خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے،واقعات کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

    پولیس کے مطابق پہلا واقعہ دوپہر کو شارع اقبال پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔

    تین گھنٹے بعد ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ جناح روڈ سے ملحقہ پٹیل روڈ پر پیش جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کلینک کے سامنے بیٹے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

    چند لمحے بعد جناح روڈ پر ہی کبیر بلڈنگ کے قریب 3 افراد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ نشانہ بنے، جنہیں شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ کے تینوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق پٹیل روڈ اور شاہراہ اقبال پر نشانہ بننے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے ،فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دیکھتے ہی دیکھتے جناح روڈ ،لیاقت بازار اور پرنس روڈ سمیت شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے  واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جاری بیان کے مطابق پارٹی سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے واقعات کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

    کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 3افراد کے قتل کے خلاف مذہبی جماعت نے کل شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی،  اپنے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل سوگ منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔