Tag: تین افراد گرفتار

  • سعودی عرب: جج کے اغوا میں ملوث 3 افراد گرفتار

    سعودی عرب: جج کے اغوا میں ملوث 3 افراد گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں جج کے اغوا کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے قطیف میں ایک عدالت کے جج شیخ محمد الجیرانی کے اغوا کے الزام میں تین مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحقیقات سے ان تینوں مشتبہ ملزموں کے جرم سے براہ راست تعلق کا پتا چلا ہے، بیان میں اغوا کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جج کو کسی قسم کے نقصان پہنچانے سے گریز کریں اور انھیں غیرمشروط اور فوری طور پر رہا کردیں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے الریاض میں ایک کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں گرفتار افراد کا داعش سے کوئی تعلق ہے اور نہ ان کے بیرون ملک کوئی روابط تھے۔

    سعودی حکومت نے جج کی بازیابی میں معاون اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو 10 لاکھ ریال انعام کے طور پر دینے کا اعلان کررکھا ہے اگر اس اطلاع کی بنیاد پر واقعے میں ملوّث کسی مشتبہ ملزم کی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو یہ انعامی رقم بڑھا کر 50 لاکھ ریال تک کی جاسکتی ہے اور اگر اس اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردی کی کسی کارروائی کو ناکام بنایا جاتا ہے تو 70 لاکھ ریال انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

    یادرہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک گینگ نے وقف عدالت کے شیعہ جج شیخ محمد الجیرانی کو گذشتہ ماہ اغوا کر لیا تھا۔ انھیں نامعلوم مسلح افراد جزیرے طاروت میں واقع ان کے گھر کے باہر سے زبردستی اٹھا لے گئے تھے۔

  • میڈرڈ : شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

    میڈرڈ : شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

    میڈرڈ: اسپین میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے سیکورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا.

    وزارت داخلہ کے مطابق یہ تمام افراد اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں رہائش پذیر تھے جہاں سے یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اب تک انتیس افراد کو دہشت گردی پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے.

  • پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے تین پارکس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  افواہ احتجاج ختم کرانے کےلئے پھیلائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے تین پارکس میں ہل چل مچ گئی۔ ہرشخص جان بچانے کےلئےبھاگ کھڑا ہوا۔

    نیوکراچی کے ان تین پارکس میں بم کی اطلاع تھی ، لیکن یہ اطلاع جھوٹی تھی اورجان بوجھ کر پھیلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع قریب کے ایک پٹرول پمپ ملازمین نےپھیلائی تھی.

    پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پیٹرول پمپ مالک کے کہنے پرپولیس کوفون کیا کہ قریب واقع پارک میں بم ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کوگرفتارکرلیا۔

    تفتیش میں انہوں نے بتایا کہ پمپ کےسامنے کچھ لوگ پانی بجلی نہ آنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ لوگوں کوبھگانےکےلئے بم کی افواہ پھیلائی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: روحانی پیشوافقیر جمشید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اکرام پولیس کارروائی کے دوران بچ نکلا،پولیس نے پناہ دینے والےتین ملزمان کو حراست میں لے کرخودکش جیکٹس اوردستی بم برآمد کرلیے،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی قیادت میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈقاری اکرام کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران دوسری جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ کے تبادلے کے دوران قاری اکرام ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے قاری اکرام کو پناہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ٹھکانے کو تباہ کردیا ۔

    پولیس نے دو خودکش جیکٹس،چھ کلو بارودی مواد، اکیاون دستی بم اور بم بنانے کا سامان قبضے میں لے لیا۔روحانی پیشوا فقیر جمشید چند روز قبل بم حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مفرور دہشت گرد قاری اکرام حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔