Tag: تین بہادر

  • تین بہادر کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر، عوام کی بھرپور شرکت

    تین بہادر کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر، عوام کی بھرپور شرکت

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد کیا گیا، پریمیئر میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کل سینما گھروں کی زینت بنے گی، کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

    فلم کے پریمیئر میں اداکار و ہدایت کار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلم کی کہانی کو سراہا۔

    پریمیئر میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، بلال عباس خان، ماریا خان، ثروت گیلانی، شرمین عبید چنائے سمیت دیگر اداکاروں کی شرکت کی۔

    ماریا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’تین بہادر کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہیں، ہماری اینی میٹڈ فلم بہت اچھی ہوتی ہیں، ہر کسی کے اندر ایک بچہ ہوتا ہے میں بھی اسی لیے فلم دیکھنے کے لیے آئی ہوں۔‘

    اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ اینی میٹڈ فلمیں بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہے، تین بہادر رائز آف دی واریئرز بچوں کو بے حد پسند آئے گی۔

    فلم کے تین کردار سعدی، کامل اور آمنہ کی ہوشیاری اور روشن بستی کو بچانے کے لیے ان کی بہادری بچوں کے لیے مثال بن گئی ہے۔

    پریمیئر دیکھنے کے بعد بچوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی بچوں کے لیے بہت اچھی فلمیں بناتا ہے، ہمیں فلم دیکھ کر یہ سبق ملا کہ پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا چاہئے۔

  • بلاؤں سے نبرآزما ’تین بہادر‘ دوستوں کی کہانی، نیا ٹریلر جاری

    بلاؤں سے نبرآزما ’تین بہادر‘ دوستوں کی کہانی، نیا ٹریلر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کی مشترکہ پیش کش فلم ’تین بہادر رائز آف دی واریئرز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز میں ہدایت کاری کے انجام آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے فرائض اے آر وائی سی ای او سلمان اقبال نے انجام دے رہے ہیں۔

    رائز آف واریئرز میں اداکار فہد مصطفیٰ اور نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ اور خالد ملک شامل ہیں۔

    تین بہادر کا نیا پارٹ 14 دسمبر سے ملک بھر کے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ ’تین بہادر‘کے سیکوئل میں صداکاری کریں گے

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ناقابل یقین طاقت کی مدد سے اپنے معاشرے کو جرائم کے شر سے نجات دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ٹریلر کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے آپس میں کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اسی دوران بیٹسمین اونچا شارٹ کھیلتا ہے جس پر فیلڈر اپنی پوشیدہ طاقت استعمال کرتے ہوئے فضا میں بلند ہوکر گیند کو پکڑ لیتا ہے اور پھر سب آؤٹ ہونے کا جشن مناتے ہیں، اسی دوران کھیلنے والی ٹیم کا ایک کھلاڑی اعتراض اٹھاتا ہے کہ ’اس (فیلڈر) نے اپنی پاور استعمال کی ہے‘۔

    جس کے بعد وہ گھر واپس آتاہے تو دیگر دو دوست اُسے سمجھاتے ہیں کہ ’اپنی طاقت کا غلط استعمال نہیں کرو‘۔ اس پر ننھا اداکار شکوہ کرتا ہے کہ ’اب پاور کا کیا کریں، نہ باہر بچے اپنے ساتھ کرکٹ کھیلاتے ہیں اور نہ ہی لڑنے کے لیے غنڈے باقی ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم تین بہادر باکس آفس پر سپرہٹ

    قبل ازیں کراچی کے مقامی سینیما میں ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا، ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے، اداکار فہد مصطفیٰ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    کراچی : وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریو ینج آف بابا بالم کا پہلا ویڈیو گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز کردیا گیا، آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادرکے فینز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر کا سیکوئل ریوینج آف بابا بالم جلد آرہا ہے، اے آر وائی فلمز نے فلم کا پہلا ویڈیو گانا بینڈ بج گیا ریلیز کر دیا۔

    فلم کی کریٹوو ڈائیریکٹرشرمین عبید چنائے اورایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں، اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر اور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    مزید پڑھیں : اینی میٹڈ فلم تین بہادر پارٹ ٹو کا آفیشل پوسٹر جاری

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

  • اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    کراچی : وادی اینیمیشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کریٹو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں ۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ سروت گیلانی ، احمد علی بٹ ، زیبا شہناز ، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صداکاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    Co2gm9-WIAAJzRd

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    Co6m-3QXEAAzrga

    فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا، اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم رواں سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

     

  • تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔

    فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

  • فلم3 بہادر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    فلم3 بہادر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    کراچی: پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچرفلم تین بہادر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

    وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم تین بہادر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

     بچوں کو بہادری سکھانے اور اچھائی کا جذبہ جگانے تین بہادر آگئے، اے آر وائی فلمز کی پیشکش پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادر سینما گھروں میں چھا گئی ۔

    کراچی کے ایٹریم سینما میں بچوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے پہنچی، تین بہادر دیکھنے کے بعد بچوں کی خوشی دیدنی تھی کہا کہ ایسی فلمیں اور بننی چاہئیں۔

    تین بہادر دیکھنے بچے گروپس بنا کر آئے تھے تین بہادر نے ملک بھر کے بڑے پردوں پر جلوہ گر ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی، بچوں کے ساتھ بڑے بھی فلم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

     اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کی فلم تین بہادر نے میدان مار لیا فلم تین بہادر باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پاگئی ملک بھر کے سینماؤں میں بچوں کے ساتھ بڑوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

  • فلم تین بہادر پوری فیملی کے لئے ہے، شرمین عبید

    فلم تین بہادر پوری فیملی کے لئے ہے، شرمین عبید

    کراچی: تین بہادر فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید نے کہا ہے کہ فلم میں بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک وقوم کیلئے کچھ کرگزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادر کا پوری قوم کو بے چینی سے انتظار ہے، پروگرام ایلیونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تین بہادر فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان میں کسی نے بچوں کی مارکیٹ کا استعمال نہیں کیا،تین بہادر فلم پاکستان کے بارے میں ہے۔

    شرمین عبید نے بتایا کہ میرے بچوں سے کوئی پوچھے کا تو بتائیں گے کہ ان کا سپر ہیرو کون ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم صرف بچوں کے لئے نہیں ہے بلکہ پوری فیملی کے لئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ پاکستان میں سپر ہیرو کا تصور آرہا ہے جو چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا، فلم میں بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک وقوم کیلئے کچھ کرگزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلم گانے اور جزبات سے بھرپور ہے ، فلم کے ڈائیلاگ کو والدین اور بچے الگ الگ طرح سے لینگے، انہوں نے کہا ہر بچے کا اپنا سپر ہیرو ہوتا ہے جیسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی نہ کسی کو جمپ لگانا پڑھتا ہے ، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو پہلے جمپ لگاتے ہیں اور بعد میں سوچتے ہیں پہلے ڈاکومنٹری بناتی تھیں سب کہتےتھے پاکستان میں نہیں بن سکتی، لیکن بارہ سال بعد مجھے آسکر ایوارڈ ملا۔

    پروگرام ایلیونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہےتین بہادر میں بچے سپر ہیرو ہیں، آئندہ سال اے آروائی فلمز نو فلمیں لا رہاہے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیئے، اے آر وائی ہر دو ماہ بعد ایک فلم بنا رہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مختلف انداز کی فلم ہوگی، پانچ سال میں پاکستان کی فلمی صنعت بھارت کے برابر ہوگی۔

    شرمین عبید کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ شرمین عبید نے اس فلم کے لئے بہت محنت کی ہے ۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار و ہدایتکار یار نواز کا کہنا تھا کہ یہ تین نہیں چار بہادر ہیں ،شرمین عبید بھی ایک بہادر ہیں جنہوں نے یہ قدم اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر میں بھی سکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم بنانے یہی سوچ ہوتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ آئیں، انہوں نے کہا کہ  فلم میں اپنا پن رکھا ہے اپنے علاقے رکھے ہیں اس وقت لوگوں کو اپنی فلم چاہیے ، انہوں نے کہا کہ شرمین کو ایسے نظریہ کے انتخاب پر میں چوتھا بہادر سمجھتا ہوں۔