Tag: تین بہادر رائز آف دی واریئرز

  • تین بہادر کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر، عوام کی بھرپور شرکت

    تین بہادر کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر، عوام کی بھرپور شرکت

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد کیا گیا، پریمیئر میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کل سینما گھروں کی زینت بنے گی، کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

    فلم کے پریمیئر میں اداکار و ہدایت کار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلم کی کہانی کو سراہا۔

    پریمیئر میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، بلال عباس خان، ماریا خان، ثروت گیلانی، شرمین عبید چنائے سمیت دیگر اداکاروں کی شرکت کی۔

    ماریا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’تین بہادر کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہیں، ہماری اینی میٹڈ فلم بہت اچھی ہوتی ہیں، ہر کسی کے اندر ایک بچہ ہوتا ہے میں بھی اسی لیے فلم دیکھنے کے لیے آئی ہوں۔‘

    اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ اینی میٹڈ فلمیں بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہے، تین بہادر رائز آف دی واریئرز بچوں کو بے حد پسند آئے گی۔

    فلم کے تین کردار سعدی، کامل اور آمنہ کی ہوشیاری اور روشن بستی کو بچانے کے لیے ان کی بہادری بچوں کے لیے مثال بن گئی ہے۔

    پریمیئر دیکھنے کے بعد بچوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی بچوں کے لیے بہت اچھی فلمیں بناتا ہے، ہمیں فلم دیکھ کر یہ سبق ملا کہ پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا چاہئے۔

  • وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی پیشکش تین بہادر نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی

    وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی پیشکش تین بہادر نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی

    لاہور: اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی، فلم 14 دسمبر سے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کے رنگا رنگ پریمیئر کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

    فلم کے پریمیئر میں اداکار و ہدایت کار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلم کی کہانی کو سراہا۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات بھی تین بہادر کی مداح نکلیں، ماہرہ خان نے کہا کہ ’پاکستان کا ہر بچہ بہادر ہے‘ جبکہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’بچپن میں بہت بہادر اور ایڈونچرز تھی‘۔ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز 14 دسمبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’ہر کسی کے اندر ایک سپر پاور ہوتی ہے اور ہر کوئی کسی نہ کسی کا بہادر ہوتا ہے‘۔ انہوں نے اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن بارش ہورہی تھی اور ایک بلی کا بچہ بھیگ رہا تھا جسے میں اُٹھا کر گھر لے آیا اور اس کا خیال رکھا بغیر کسی کے کچھ کہے تو میرے والد نے کہا کہ فہد تم میرے بہادر ہو۔

    فلم کے تین کردار سعدی، کامل اور آمنہ کی ہوشیاری اور روشن بستی کو بچانے کے لیے ان کی بہادری بچوں کے لیے مثال بن گئی ہے۔

    پریمیئر دیکھنے کے بعد بچوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی بچوں کے لیے بہت اچھی فلمیں بناتا ہے، ہمیں فلم دیکھ کر یہ سبق ملا کہ پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا چاہئے۔

  • اینی میٹڈ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی لاہور میں تشہیری مہم

    اینی میٹڈ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی لاہور میں تشہیری مہم

    لاہور: وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی تشہیری مہم کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، فلم 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وادی اینی میششن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی فلم تین بہادر کی شہیری مہم پیکجز مال کے سنیما گھر میں ہوئی اس موقع پر بچوں میں ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے کروائے گئے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

    فلم کی کہانی تین بہادر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاؤں روشن بستی کی ہر برائی کو مٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں پھر ملتے ہیں ایک مہارانی سے جو دوسری دنیا سے آئی ہے اور ان تین بہادر کی مدد سے ’بابوشکا‘ کو ہرانا چاہتی ہے۔

    فلم کا پریمیئر شو 12 دسمبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، فلم 14 دسمبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، تین بہادر پارٹ ون بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، شائقین پر امید ہیں کہ اے آر وائی فلم کی سپر ہٹ فلم تین بہادر کا نیا پارٹ بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔

    دوسری جانب فلم کے سپر ہیروز کی ایک لڑکی نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ جب آپ چھوٹی تھیں تو آپ بہادر تھیں جس پر مہوش حیات نے کہا کہ ’میں تو ابھی بھی بہت بہادر ہوں لیکن ہاں بچپن میں بھی بہت بہادر اور ایڈونچرز تھی۔

    آمنہ نے پوچھا وہ کیسے جس پر مہوش حیات نے کہا کہ بچپن سے دنیا کو اونچائی سے دیکھنے کا شوق تھا اور ان کوششوں میں بہت چوٹیں کھائیں، کبھی ہاتھ پر زخم کبھی پیر میں فریکچر ہوجاتا تھا تاہم میں سوچ لیتی تھی اگر اس درخت پر چڑھنا ہے تو چڑھنا ہے۔

    جس پر آمنہ نے کہا کہ مہوش بہادر ہیں جس پر مہوش حیات نے کہا کہ آمنہ بھی بہادر ہے۔