Tag: تین بہادر ریوینج آف بابا بالم

  • تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریو ینج آف بابا بالم کا ایک اور نیا ویڈیو گانا ”جھومے بار بار” ریلیز کردیا گیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم اسی ماہ سینماؤں کی زینت بننے کو تیار ہے جس کے نئے گانے ”جھومے بار بار” کو آج ریلیز کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا میں ذبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلم کے پہلے گانے ” بینڈ بج گیا” ریلیز کیا گیا تھا جس نے بھی عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کی تھی۔

    فلم کی کریٹوو ڈائیریکٹرشرمین عبید چنائے اورایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں، اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر اور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم تین ننھے کرداروں آمنہ، سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی سیکوئل فلم ہے جو رواں سال ماہِ دسمبر میں ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ فلم کی موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

     

  • اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    کراچی : وادی اینیمیشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کریٹو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں ۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ سروت گیلانی ، احمد علی بٹ ، زیبا شہناز ، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صداکاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    Co2gm9-WIAAJzRd

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    Co6m-3QXEAAzrga

    فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا، اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم رواں سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔