Tag: تین دہشت گرد ہلاک

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک

    جنوبی وزیرستان : پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئےجوابی فائرنگ میں3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا گیا۔

    جنوبی وزیرستان میں دوچوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا تاہم پاک فوج نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوا تھا جبکہ سرحدی کشیدگی کےباعث پاک افغان سرحد کوعارضی طورپربند کردیاگیاتھا۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    یاد رہےکہ 19فروری کو پاک فوج نے سرحد پار دہشت گرد تنظیم ’جماعت الاحرار‘ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔اس دوران خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد مارے گئے تھے۔


    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک


    واضح رہےکہ 17مارچ کو خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کوئٹہ : سیکورٹی اداروں کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکورٹی اداروں کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    سیکورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2 سیکورٹی اہلکارگولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ایف سی اسپتال منتقل کردیاگیا.

    دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف،دوپستول،تین موبائل فون اور دوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں.

    *کوئٹہ:زرغون روڈ پر دھماکا، 5پولیس اہلکاروں سمیت14افراد زخمی

     یاد رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ فلائی اوور کے قریب زوردار بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے تھے.

    *کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،40افراد گرفتار

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا.

  • رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیرمیں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے گئے، کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان مارے گئے ۔

    مارے گئے ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر ، خودکش جیکٹ، اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ، آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔

    علاقے میں مزید ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیاری میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک ملزم چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم کے علاقے پپری میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت زبیر گل کے نام سے ہوئی ہے ، سپر ہائی وے ایوب گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اٹھارہ سالہ خاتون فریدہ جاں بحق ہوگئی۔

    لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک عمارت پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے برابر والی بلڈنگ میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور گرکر ہلاک ہوگیا۔

     

  • آواران : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ۔ تین دہشت گرد ہلاک

    آواران : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ۔ تین دہشت گرد ہلاک

    آواران : سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور واکی ٹاکی برآمد کرلی گئی ۔

    دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کے لئے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

     

  • رینجرز سےمقابلہ، کالعدم لبریشن آرمی کےتین دہشت گرد ہلاک

    رینجرز سےمقابلہ، کالعدم لبریشن آرمی کےتین دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رینجرز سےمقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد مارے گئے اور ایک زخمی حالت میں پکڑاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حب میں چینی باشندوں کے قتل میں ملوث تین دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ مذکورہ دہشت گرد گذشتہ رات اسماعیل شاہ مزار کے قریب مقابلے میں مارے گئے۔ جس کی ترجمان رینجرز نے تصدیق کردی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں اسماعیل شاہ مزار کےقریب رینجرز جوانوں نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے کو گھیرے میں لیاتو ملزمان نے اپنی کمین گاہوں سےرینجرز پر فائرنگ کردی۔

    جوابی کارروائی میں تین دہشت گردہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کی شناخت زاہد،ناصر اورحبیب عرف فوجی کے نام سے ہوئی، مقابلے میں ایک ملزم الہیٰ بخش عرف گڈو زخمی حالت میں پکڑاگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد چینی باشندوں کےقتل اور گھاروریلوے ٹریک دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔