Tag: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم

  • کراچی: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ، سیکورٹی سخت

    کراچی: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ، سیکورٹی سخت

    کراچی: شہر کراچی میں پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم کا آغاز ہوگیا، پولیو عملے کی حفاظت کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں تین روزہ پولیو کا آغازہوگیا ہے، کراچی کے اٹھارہ ٹاؤنز کی انتالیس یونین کونسلوں میں پولیو قطرے پلائے جائیں گے، شہر کراچی کو پولیو سےپاک کرنے کےلئے مہم شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹرظفر اعجاز کے مطابق مہم میں پانچ سال سے کم عمر چھ لاکھ پچاسی ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ پولیو ٹیموں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    گزشتہ واقعات کے پیشِ نظر اس بار بھی پولیوٹیم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

    پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں پولیو وائرس پر تاحال پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا ہے، دوسرے دو ملک افغانستان اور نائیجیریا ہیں۔

  • خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، پولیو رضا کار اٹھائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

    کے پی کے میں نئے عٰزم اور حوصلے کیساتھ تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، سانحہ پشاور کے بعد صوبے میں پولیو مہم معطل کردی گئی تھی۔

    کے پی کے بائیس اضلاع میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اٹھائیس لاکھ پچہترہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمۂ صحت کے مطابق مہم کیلئے آٹھ ہزار موبائل ٹیمیں ،سات سو بارہ علاقائی ٹیمیں اور اٹھارہ سو چھتیس علاقائی نگران تعینات کئے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشیش کریں گے، پولیو سے بچاؤ کی مُہم کے دوران رضاکاروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔