Tag: تین روزہ جسمانی ریمانڈ

  • لاہور:عبیرہ قتل کیس، ملزمہ طوبیٰ 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    لاہور:عبیرہ قتل کیس، ملزمہ طوبیٰ 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    لاہور: عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    ماڈل عبیرہ قتل کیس میں پولیس نے ملزمہ طوبیٰ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، ملزمہ پر یوسف کھوکھرنامی صحافی کو بھی زہردے کرقتل کرنے کا الزام ہے ۔

    یوسف کھوکھرکے قتل کی کڑیاں ماڈل عبیرہ قتل کیس سے ملتی ہیں۔

    پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ طوبیٰ سے یوسف قتل کیس سے متعلق تفتتیش ابھی باقی ہے لہذاعدالت سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست پر تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ طوبیٰ کوبیس مارچ کوعدالت میں پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے ماڈل عبیرہ کے قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

  • لاہور :اربیہ قتل کیس کی سماعت، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    لاہور :اربیہ قتل کیس کی سماعت، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    لاہور: اربیہ قتل کیس کے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    لاہور میں اریبہ قتل کیس کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، طوبی ، ذیشان اور فاروق تینوں ملزمان ماڈل اریبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ دن توسیع کی استدعا کی تھی۔

    جس پر عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا اور ریمانڈ ختم  ہونیکے بعد آج ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد ملزمہ طوبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے قتل میں ملوث ہونے سے انکارکیا۔

    ملزمہ کا کہنا ہے کہ اسے اس کیس میں بلاجواز ملوث کیا جارہا ہے وہ بے گناہ ہے، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ پولیس نے تفتیش مکمل کرکے ملزمہ طوبی کیجانب سے قتل کے اعتراف کا دعوی کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اریبہ قتل کیس کی تفتیش مکمل ہو گئی ہے اور ملزمہ طوبی نے فاروق، ذیشان اور رخسانہ کیساتھ ملکر اریبہ کےقتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں بینک ملازم فاروق حیدر اور نجی چینل میں ملازمت کرنیوالی طوبی کو ملزم قرار دے دیا گیا ہے، ملزمہ نے پولیس سے تفتیش کے دوران فری لانس صحافی فاروق کھوکھر کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نےفاروق کھوکھرکو زہر دیکر قتل کیا۔

    ذرائع کے مطابق چند روز بعد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی بااثرسیاسی شخصیت اریبہ کو گن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ لے گئی تھی، جس کے بعد اریبہ کی لاش بس اڈے سے بند صندوق میں ملی۔

    مقتولہ اریبہ کے ورثاء نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور اصل قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔