Tag: تین روزہ دورہ

  • صدرمملکت عارف علوی آج 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

    صدرمملکت عارف علوی آج 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

    کراچی : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی آج 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ مصروف ترین دن گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی آج 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے اور گیارہویں ٹرافی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    صدر پاکستان ہفتے کے دن کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانوکیشن میں بھی شرکت کریں گے، انہیں گورنر ہاؤس میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے متعلق صدر کوبریفنگ دی جائی گی۔

    ڈاکٹرعارف علوی تین روزہ دورے کے دوران موہنجودڑو سے متعلق تصاویری نمائش میں بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ وہ بینکنک محتسب کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

    صدر عارف علوی نے کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدر عارف علوی نے کراچی سٹی اسٹیشن تا دھابیجی لوکل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا۔

    صدر مملکت نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

  • وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے

    وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج جان ہاپ کنزیونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج جان ہاپ کنزیونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔

    احسن اقبال عالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرداخلہ احسن اقبال مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں گول میزکانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احسن اقبال پروگرام ایمبیسی فورم میں وزیرداخلہ پاکستان کے حالات پربریفنگ دیں گے۔


    افغانستان کا 40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے کہ 4 روز قبل واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانےافغانستان میں ہیں۔


    امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی کی پیشکش کی ہے، خواجہ آصف


    واضح رہے کہ دو روزقبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا چنانچہ پاکستان نے امریکہ کوحقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پرمالدیپ روانہ

    وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پرمالدیپ روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ دورے پرمالدیپ روانہ ہوگئے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پرتین روزہ روزہ دورے پرمالدیپ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    وزیراعظم پاکستان مالدیپ کےصدرعبداللہ یامین عبدالقیوم سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان باہمی وقار اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مالدیپ کےساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات 26 جولائی 1966 کو قائم ہوئے۔

    واضح رہےکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے مستقبل میں مختلف شعبوں سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیاحتی، تعلیمی اورعوامی سطح کے رابطوں میں پاک مالدیپ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج3روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج3روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج3روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوں گے،جہاں وہ اپنے ہم منصب ڈینس زیویدوک سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم اپنے ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیویدوک کی دعوت پر آج بوسنیا ہرزیگووینا پہنچیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران بوسنیا کے وزیراعظم سےملاقات کریں گےجبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کئے جائیں گے،جن میں سیاسی تجارتی اوراقتصادی تعلقات سمیت ثقافتی اور تعلیمی روابط کے فروغ پر غورکیاجائےگا۔

    بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنماﺅں اور ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گےاور فارن ٹریڈ چیمبراینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

    مزید پڑھیں:بیرون ملک دور، وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا

    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم کے دورہ بوسنیا کے لیے بوئنگ777طیارے کو وی وی آئی پی طیارہ بنانے کےلیےانجینئرز کو احکامات جاری کیےگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ روزچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھاکہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں بنانا ری پبلک بنا دیا، نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں پی آئی اے سے ٹرپل سیون کا مطالبہ شرمناک ہے۔

  • گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز منظور نہیں‌ کریں‌ گے، نواز شریف

    گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز منظور نہیں‌ کریں‌ گے، نواز شریف

    باکو: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاقی دارالحکومت کو بند کرنا چاہتے ہیں لیکن اسلام آباد کھلا رہے گا، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز آئی ہے لیکن اسے منظور نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق آذر بائیجان کے دورے پروزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں ہے،اس منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:آذربائیجان کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کااعلان

    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے پر تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نےگیس کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی تھی جسے منظور نہیں کیا جائےگا۔

    مزیدپڑھیں:وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    واضح رہے کہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن بنیادی مسئلہ کشمیر ہے،اگر نریندر مودی سنجیدہ ہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

  • وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آج آذربائیجان کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے،دورے میں سرمایہ کاری،معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دور حکومت میں آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ان کے مشیر خارجہ طارق فاطمی ہیں۔

    نوازشریف تین روزہ دورے میں آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخی،مذہبی اور ثقافتی تعلقات سے منسلک ہیں۔

    دونوں ممالک خطے میں امن ،خوشحالی اور ترقی کے خواہاں ہیں،وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کے اختتام پر دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

    نواز شریف یہ دورہ خادم الحرمین الشریفین سلیمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر کررہے ہیں۔ جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نارتھ تھنڈر مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں منعقدہ ان مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ملکوں کے فوجی شریک ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گرد گروپوں کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور اعتماد پر مبنی قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں دفاع سمیت کثیر الجہت تعاون ہے۔