Tag: تین سالہ بچی

  • بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

    بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

    پولیس کو ایک غلیظ فلیٹ سے تین سالہ بچی ملی جس کی حالت انتہائی خراب اور اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

    یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں پولیس کو فیئربورن، اوہائیو کے ایک رہائشی بلاک میں اطلاع دے کر بلایا گیا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو کو گندگی سے بھرے فلیٹ کے اندر ایک بھوکی بچی ملی۔ تین سالہ بچی کو سانس لینے میں بھی کافی مشکلات تھیں۔

    فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ افسران جب فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں بڑی تعداد میں کاکروچ موجود تھے جبکہ ہر طرف کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا تھا۔

    ایک افسر نے جب تلاشی کے دوران مختلف کمروں کو دیکھا تو اسے ٹارچ کی روشنی میں ایک کمرے میں بچی نظر آئی جبکہ اس کے پاس گیند بھی موجود تھی۔

    چھوٹی بچی بے حس و حرکت پڑی تھی جبکہ اس کا وزن صرف 16 پاؤنڈ کے قریب تھا جبکہ قریب ہی ایک گدا پڑا تھا جو کھٹملوں سے بھرا ہوا تھا۔

    بچی کی 25 سالہ ماں ربیعہ نادرہ پر افسران نے بچی کو خطرے میں ڈالنے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہاں مختلف کیڑے دیواروں، فرشوں اور بستروں پر رینگتے ہوئے دیکھے گئے۔

    اس کے علاوہ ریفریجریٹر اور فریزر کے اندر مردہ کیڑے اور خراب کھانا بھی موجود تھا۔ پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    بچی کی ماں کو مبلغ 500,000 ڈالر کے بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے جبکہ اس کے ٹرائل کے لیے دماغی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    پولیس سارجنٹ ناتھن پینروڈ کے مطابق خوش قسمتی سے بچی خیریت سے ہے اور غذائی قلت کا شکار ہونے والے چھوٹی بچی پہلے سے بہتر ہونے لگی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات، تین سالہ بچی اپارٹمنٹ سے گر جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، تین سالہ بچی اپارٹمنٹ سے گر جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں تین سالہ بچی اپارٹمنٹ کے چھٹے فلور سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست عجمان کی شیخ خلیفہ اسٹریٹ میں اپارٹمنٹ کے چھٹے فلور سے 3 سالہ بچی گر جاں بحق ہوگئی، بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچی گھر میں اکیلی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو فوری طور پر شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ سو رہی تھی جب میں اپنے دوسرے بچوں کو اسکول سے لینے گئی واپس آئی تو یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوچکا تھا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب بچی کی والدہ واپس آئی تو بچی بالکونی کی چیئر پر بیٹھی کہ اچانک گر گئی وہ اس کو اوپر سے تھامنے میں ناکام رہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور سے بچے کو گرنے سے بچالیا

    پولیس کی جانب سے افسوسناک حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ بچی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عجمان میں شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے بچے کو گرنے سے بچایا تھا، پولیس کی جانب سے نوجوان کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

    شامی شہری انیس العرابی نے اپنے رہائشی فلیٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو سامنے والی بلڈنگ پر انہیں تین سالہ بچہ کھڑکی سے باہر لٹکتا نظر آیا، وہ فوری طور پر مذکورہ فلیٹ پر پہنچے۔

    تیس سالہ العرابی کا کہنا تھا کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر گھریلو ملازمہ باہر آئی، بچے کے والدین اس وقت گھر پر نہیں تھے، ملازمہ سے کچھ کہہ بغیر میں اس کمرے کی جانب گیا جہاں بچہ خطرناک انداز میں باہر کو لٹکا ہوا تھا اور گرنے ہی والا تھا تاہم میں نے اسے بچایا اور گلے سے لگا لیا۔

  • دبئی میں تین سالہ بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

    دبئی میں تین سالہ بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

    دبئی : رہائشی عمارت کے سوئمنگ پول میں تین سالہ جرمن لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، متاثرہ بچی سوئمنگ پول کے نزدیک اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ کھیل میں مصروف تھی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے مال آف ایمریٹس کے عقب میں واقع برہائشی عمارت کے سوئمنگ میں تین سالہ جرمن شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، بچی کو فوری طور پر سعودی جرمن اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کال موصول ہوئی، ایمبولینس اور پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور بچی کو اسپتال منتقل کیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر کمپنی کا ملازم بچی کا والد حادثے کے وقت گھر میں موجود تھا لیکن اپنے کام میں مصروف تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بچی کے والد نے سوچا کہ بچی آیا کے ساتھ ہے لیکن تین منٹ بعد احساس ہوا کہ بچی نظر نہیں آرہی، متاثرہ بچی کا والد باہر دیکھنے گیا تو بچی کو سوئمنگ پول میں بے حال پڑا دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق والد نے تین سالہ بچی کو سوئمنگ پول سے باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم کے ہمراہ سعودی جرمن استپال پہچنایا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کو مردہ قرار دیا۔

    پولیس کی جانب سے والدین نے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے بچوں پر ہر نظر رکھیں، کیوں کہ اس سے قبل بھی متعدد بچوں کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہونے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

    یاد رہے کہ شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں چار سالہ طالب علم 14 نومبر کو ڈوب گیا تھا، اسکول انتظامیہ کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچے کو ایمبولینس کے ذریعے القاسمی اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں دو بچے اُس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

  • دس سالہ لڑکا 3 سالہ بچی کے قتل میں گرفتار

    دس سالہ لڑکا 3 سالہ بچی کے قتل میں گرفتار

    گوجرانوالہ: دس سالہ بچے کو تین سالہ بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔


    اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں تین سالہ بچی کے قتل کے الزام میں پولیس نے 10 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا۔

    اپنی گرفتاری کے بعد بچہ نظریں جھکائے کھڑا رہا، پولیس نے کمسن ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر منتقل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم نے بچی کو کھیل کے دوران اینٹ مار ی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا تھا۔

    دو روز قبل پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے تھانے منتقل کیا ،ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا بعدازاں عدالت کے حکم پر بچے کا میڈیکل کرایا گیا۔