اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کے چھ ماہ کا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت 3 ماہ کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کےلیے کے الیکٹرک ٹیرف میں اضافہ اور تین ماہ کےلیے کمی کی گئی۔
نیپرا نے کہا ہے کہ جنوری 2021 کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ، فروری میں 2 روپے 1 پیسہ فی یونٹ جب کہ مارچ 2021 کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2021 کے ایف سی اے کی مد میں 55 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جب کہ مئی میں 95 پیسے فی یونٹ اور جون 2021 کے ایف سی اےکی مدمیں 15 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ جنوری اور جون کے ایف سی اے کا اطلاق اگست 2021، فروری اور اپریل کے کے ایف سی اے کا اطلاق ستمبر 2021 جب کہ مارچ اور مئی کے ایف سی اے کا اطلاق اکتوبر 2021 کے بل میں ہوگا۔
ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹر صارفین ماسوائے لائف لائن پر ہوگا، اطلاق ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے، لائف لائن، زرعی صارفین پر ہوگا جب کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کا نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ صنعتی صارفین کو 20 ٹیرف کی حد تک منٖی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔