Tag: تین ملزمان گرفتار

  • تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات  کے مطابق زمان ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قیصر عرف لالو کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ سعود آباد کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل بھتہ خوری اور بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم خالد عرف بادام کو گرفتار کرلیا۔

    سعید آباد کے علاقے میں پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیصل انصاری کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دسی بم برآمد کرلیا ۔

  • طاہر پلازہ: چھ افراد کوزندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار

    طاہر پلازہ: چھ افراد کوزندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے طاہر پلازہ میں وکیل سمیت چھ افراد کوزندہ جلانے کے تین ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طاہر پلازہ میں چھ افراد کو کیمیکل چھڑک کر زندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔  ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزم ،محمدعلی عرف درندہ،سابق یوسی ناظم لائنز ایریا نعیم اورشمس کو گرفتارکیا گیا.

    واضح رہے کہ نو اپریل دو ہزار آٹھ کو سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی۔ جس میں وکیل سمیت چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے،.

    مذکورہ واقعے میں حملہ آوروں نے سٹی کورٹ کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی اور فائرنگ کی جس سے کئی وکلا زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

    کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

    کراچی:  سیکیورٹی اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کروڑوں مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش  کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے کارروائی کی اورتین اغوا کاروں کوگرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جاوید نامی شخص کو فیڈرل بی ایریا سے اغواکیا گیا تھا اور تاوان کے لئے بیس لاکھ روپے طلب کئے تھے۔۔کراچی بندرگاہ پر اے این ایف نےملائیشیا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اورتین ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

    برآمد ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کو نمک میں چھپا کربیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔۔ٹریفک پولیس ویجلنس ٹیم نے کلفٹن میں چھاپہ مار کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے بدنام زمانہ ایجنٹ اخلاق کو گرفتارکرلیا۔

    ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں استعمال ہونیوالی دستاویزات برآمد کر کے تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • پشاور:تین ملزمان گرفتار،ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

    پشاور:تین ملزمان گرفتار،ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

    پشاورمیں ضلع انتظامیہ نے کارروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں ضبط کرلی گئی ہیں .

    جبکہ تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
     ڈپٹی کمشنر ظہیراسلام کے مطابق چارسدہ روڈپرضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کے دوران تخت بھائی سے پشاورلائی جانے والی ایک ہزار سے زائد مردہ مر غیاں پکڑی گئیں ۔

    جبکہ تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ڈی سی پشاور کے مطابق مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پشاورکی مقامی مارکیٹ میں میں فروخت کرنے کے غرض سے لائی گئی تھیں