Tag: تین ڈاکو ہلاک

  • نارتھ کراچی میں پولیس کا کمانڈو ایکشن، تین ڈاکو مارے گئے، ویڈیو سامنے آگئی

    نارتھ کراچی میں پولیس کا کمانڈو ایکشن، تین ڈاکو مارے گئے، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں گزشتہ روز دکان میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ہلاک کیا تھا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ملزمان ایک دکان پر اترے اور ڈکیتی کی واردات سے قبل اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پورا برسٹ مارا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تو دوسری جانب پولیس گولیوں کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان سے مقابلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے تین ملزمان موٹر سائیکل سے گر گئے۔

    ویڈیو میں تین ملزمان کو زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے، مارے گئے دو ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے اور یہ دونوں پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی شناخت رہ گئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر زخمی ہوا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد دکانداروں کو تالیاں بجا کر پولیس کو داد دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    کراچی کی خبریں

  • سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا: صوبہ پنجاب کےشہر سرگودھامیں پولیس کےمبینہ مقابلےمیں تین ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں اسدپارک کےقریب پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف ہیں،جس پرپولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئےاس گھر کا گھیراؤ کیا۔

    پولیس کے گھیراؤ کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جبکہ جوابی فائرنگ پر تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس سے مقابلے کےدوران مارے گئے ڈاکو ڈکیتی اور رہزنی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور : پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں گوجرانوالہ اور لاہور میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار ڈاکو مارے گئےتھے،جبکہ چار دہشتگردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور بارودی مواد برآ مد کرلیا گیاتھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرِقائدکےعلاقے ٹیپوسلطان روڈ پرپولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوے تین ڈاکوؤں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں5 ڈاکوایک گھرمیں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھےکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نےجوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک اور دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    ایس ڈی پی او فیروز آباد فرحت کمال کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ہلاک ملزمان اس علاقے میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

    فرحت کمال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے ملزمان کی شناحت اور سابقہ کرمنل ریکاڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ چارروز قبل شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیاتھا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی تھی۔

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد گولیوں کانشانہ بنادیاگیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار دو ڈاکوؤں کو لُوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں چُھپے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،۔

    اپنےہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دونوں ڈاکوہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حسن اور عسکری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اُدھر کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رشید اور امانت فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے اُنہیں گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔

  • لانڈھی میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    لانڈھی میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، لانڈھی میں پولیس سے مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

    اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمار نامی شخص چل بسا، دوسرے شخص عبدالسلیم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

    پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے لالہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • پولیس مقابلے گینگ وار ملزم کے ملزم سمیت تین ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلے گینگ وار ملزم کے ملزم سمیت تین ڈاکو ہلاک

    کراچی : شاہراہ فیصل میں مبینہ پولیس مقابلے دو ڈاکو مارے گئے،لیاری میں بھی گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل لال کوٹھی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مارے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ برامد ہوا ہے،گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، لیاری دریا آباد کے علاقے میں گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں سٹی ڈویژن پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔

    پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مخصوص گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ کاروائی کے دوران عزیر بلوچ گروپ کا اہم ملزم اسامہ عرف سانگر مارا گیا۔

    ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دو اوان برآمد ہوئے، ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق مارا گیا ملزم دو پولیس اہلکاروں کے قتل ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان ، اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔