Tag: تین گرفتار

  • کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد میں نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے عقب میں واقع ہنگورہ آباد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی تاہم دونوں ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی.

    دوسری جانب مومن آباد پولیس نے بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم برکت کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی.

    ادھرسعید آباد پولیس نے دو مفرور ملزمان محمد ہارون اور عبداللہ خان کو کارروائی کرکے گرفتار کرلیا.

    *کراچی، پولیس مقابلے میں خطرناک ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دومختلف چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اوربھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کی.

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی میں دو ملزم ہلاک ہوگئے۔گلشن غازی سے تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سےایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ اور جہادی لٹریچربرآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نےگرفتار ملزم زیارت گل کی نشاندہی پرلیاقت آبادمیں اغواکاروں کیخلاف کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان سے مقابلے میں عامر نامی اغواء کار مارا گیا۔ موقع سے فرار کی کوشش میں ملزم زیارت گل بھی رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ترجمان رینجرز کےمطابق ملزمان سائٹ ایریامیں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔

    لیاری کےعلاقے بغدادی میں پولیس کارروائی کے دوران تین گینگ وارملزمان عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور علی شان عرف شان مارےگئے۔

    پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان تیس سےزائدافرادکی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ناظم آبادنمبردو اور سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔