Tag: تین ہلاک

  • بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورسی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، تین ہلاک

    بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورسی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، تین ہلاک

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اور دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے، دہشت گردوں سے دو خود کش جیکٹس، بلاک بم اوربارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دوران آپریشن دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش میں اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    مقابلے میں دو رینجرز اہلکار اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوا، ترجمان رینجرز نے کہا کہ دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹس، بلاک بم اور بارودی مواد ،دو آئی ای ڈیز ،دو ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ برآمد ہواہے۔

    رینجرز حکام کا مزید کہنا ہے کہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں، 15ملزمان گرفتار، اسلحہ منشیات برآمد

    علاوہ ازیں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کردیا گیا، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب موچکو پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم احمد علی کو حراست میں لے لیا، محمود آباد چنسیر گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے منشیات اڈا چلانے والی ملزمہ کو ہتھکڑیاں لگادیں۔

    اس کے علاوہ لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے چھ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر لیا جبکہ ناظم آباد سے ایک ڈکیت گینگ کا کارندہ پکڑا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • اسلام آباد، کھیت میں بکریاں چرانے پر جھگڑا، تین افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    اسلام آباد، کھیت میں بکریاں چرانے پر جھگڑا، تین افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    اسلام آباد : تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپ آپس میں جھگڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران اسلحہ کا کھلے عام استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں گروپ کے درمیان جھگڑا کھیتوں میں بکریاں چرانے پر ہوا تھا جو اتنا بڑھا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس کے بعد لاشوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں عالم خان اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہے جن کا تعلق وزیرستان سے ہے جب کہ مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص مسکین کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہے.

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم ذیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

  • لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئی دیر: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث لیگی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی اور فورا ہی موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے باعث تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    (خبر اپ ڈیٹ کردی جائے گی)

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے قافلے پرحملہ،3 اہلکارہلاک

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے قافلے پرحملہ،3 اہلکارہلاک

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے قافلے پرحملے میں 2 فوجیوں سمیت 3 سیکورٹی اہلکارہلاک ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا کے علاقے خواجہ باغ میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب ایک فوجی قافلے پراس وقت حملہ کیا گیا جب قابض فوج کی نقل وحرکت کے باعث علاقے میں کرفیونافذ تھا.

    بھارتی حکام نے حملے میں 2 فوجی اورایک پولیس اہلکارکی ہلاکت جب کہ 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے.

    *بھارت کے یوم آزای پرمقبوضہ کشمیرمیں مسلح تصادم،دو بھارتی فوجی ہلاک

    ایس ایس پی بارہ مولا امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں وہ پولیس اہلکار بھی زد میں آئے جو وہاں موجود تھے.

    مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تشدد میں اب تک 80 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں.

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا.

  • امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کے شہر سینٹ جوزف میں فائرنگ ایک عدالت کے باہر کی گئی جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    عینی شاہدی کے مطابق ملزم نے عدالتی اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں‌ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم نے عدالتی اہلکاروں‌ پر حملہ کیوں‌ کیا اور اس کے مشتعل ہونے کا سبب کیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت ہوتے ہی اس کے گھر پر چھاپہ مارکر اسی کے زیر استعمال اشیا اور دستاویزات کو قبضے میں لے کر ملزم کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جاسکے۔

  • پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے بعد  کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد۔

    پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں پولیس مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر مبینہ  فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا۔

    مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔