Tag: تیونس

  • تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    سوسہ : تیونس میں ہوٹل پر حملہ کے نتیجے میں ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تیونس کے شہر سوسہ میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تیونس میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا جس میں کئی غیر ملکی سیاح مارےگئےتھے۔

  • تیونس کے ہیکرزنے سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    تیونس کے ہیکرزنے سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    کراچی: تیونس کے ہیکرزنے سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ہیکرز نے ویب سائٹ پرپیغام دیا کہ ہم فالاگا ٹیم ہیں ۔

    تیونس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے سینیٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے ۔ہیکرز کی جانب سے ایوان بالا پاکستان کی ویب سائٹ پر مغرب مخالف ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں نوجوان خاتون مغرب کی جانب سے فلسطین ، عراق اور افغانستان میں ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان بیان کر رہی ہے۔

    اس کی ویڈیو میں امریکہ کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے امریکہ دنیا میں جمہوریت نہیں بلکہ معاشی طاقت چاہتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے وہ معصوم جانوں کا خون بہا رہا ہے، اور کہا گیا ہے کہ امریکہ دنیا میں عدل و انصاف کا پرچار کرتا ہے لیکن اسی کی جانب سے نہ تو انصاف مل رہا ہے اور نہ ہی دنیا میں امن قائم کیا جا رہا ہے ۔

    دوسری جانب پاکستانی ہیکرز کریو نے سینیٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کو محفوظ کر لیا ہے اور جلد بحال کر دیا جائے گا۔

  • تیونس: پارلیمنٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 19سیاح ہلاک

    تیونس: پارلیمنٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 19سیاح ہلاک

    تیونس: شدت پسندوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے انیس سیاحوں کو ہلاک کردیا ، فوج کی جوابی کارروائی میں دوشدت پسند مارے گئے، وزیراعظم حبیب اسد نے حملے کوملکی معیشت پرحملہ قرار دے دیا۔

    تیونس کی پارلیمنٹ سے ملحقہ قومی عجائب گھرمیں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے۔

    انہوں نے قومی عجائب گھر میں داخل ہوکر سیاحوں کو یرغمال بنالیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج نے عجائب گھر کو گھیرے میں لے لیا۔۔ جس پرشدت پسندوں نے یرغمالیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

    وزیراعظم حبیب اسد شدت پسندوں کے حملے کوملکی معیشت پرحملہ قرار دیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے حملے میں انیس غیرملکی سیاح مارے گئے ۔ان کا تعلق اٹلی ،اسپین ،جرمنی اور پولینڈ سے تھا، وزیراعظم نے کہا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں دوشت پسند ہلاک اور تین کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

  • تیونس: پارلیمانی انتخابات میں جماعت انہدا کو شکست

    تیونس: پارلیمانی انتخابات میں جماعت انہدا کو شکست

    تیونس : تیونس کی اعتدال پسند اسلامی جماعت انہدا نے پارلیمانی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے۔

    تیونس کے پارلیمانی انتخابات میں سابق حکمران جماعت انہدا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے مخلوط حکومت بنانے کا عندیہ دے دیا ہے،  انتخابات میں انہدا ستر نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ اس کے مقابلے میں سیکولرجماعت ندا تونس نے اسی سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔

    دو ہزار گیارہ میں عرب ممالک میں آنے والے انقلاب کے بعد تیونس میں دوسری جمہوری حکومت قائم ہوگی۔

  • تیونس:مہدی جمعہ نے عبوری وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    تیونس:مہدی جمعہ نے عبوری وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    تیونس کے عبوری وزیراعظم مہدی جمعہ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات جمہوریت کے فروغ معاشی استحکام کے ضامن ہیں۔

    ایوان صدر میں وزرات عظمٰی کاحلف اٹھانے کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مہدی جمعہ کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح رواں سال ملک میں صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

    ان کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ناصرف جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھتے ہیں، بلکہ معاشی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، انہوں نے کہا عبوری کابینہ میں ٹینکو کریٹ سمیت ان شخصیات کو شامل کیا جائے گا، جن کا ماضی بے داغ ہوگا۔

    یاد رہے کہ تیونس کہ سابق وزیراعظم علی لاریب نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفٰی ہوگئے تھے۔

  • تیونس: وزیراعظم علی لارید نے استعفے پیش کردیا

    تیونس: وزیراعظم علی لارید نے استعفے پیش کردیا

    تیونس کے وزیراعظم علی لارید نے عوامی احتجاج کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کردیا۔

    تیونس کے وزیراعظم علی لارید نے اپوزیشن کے ساتھ ڈیل پر اتفاق کرتے استعفے کا اعلان کیا، علی لارید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں جمہوریت کی منتقلی لیے یہ قدم اٹھایا۔

    نگران وزیر اعظم کے لئے مہدی جوما کو نامزد کیا ہے، آئندہ چند دنوں میں نئی نگران کابینہ تشکیل دے دی جائیگی، علی لارید نے امید ظاہر کی کہ نگران کابینہ منصفانہ طور پر انتخابات کا انعقاد کرتے ہوئے جمہوریت کو فروغ دے گی۔

    استعفے کے باوجود عوام کیجانب سے احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کو عوام کی بدحالی کا سبب قرار دیا۔