Tag: ثاقب نثار

  • ثاقب نثار، فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں، جاوید لطیف

    ثاقب نثار، فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں، جاوید لطیف

    اسلام آباد: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں جاوید لطیف نے کہا کہ آئین و قانون کے حلف کی پاسداری نہ کرنے والا غدار ہوتا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہوئی ہے ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی کام کیے گئے، ایسے کام کیے گئے کہ پاکستان بھنور میں پھنس گیا۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جنرل کا کورٹ مارشل ہونے جا رہا ہے، کورٹ مارشل بغاوت کا مرتکب ہونے والے کا ہوتا ہے، فیض حمید نے سروس کے دوران ایک سیاسی جماعت کا ساتھ دیا جبکہ سیاسی جماعت منظم طریقے سے پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار آج بھی متحرک ہیں، یہ ایک پورا نیٹ ورک ہے جس نے پاکستان کو بھنور میں پھنسایا ہے، 18 ماہ کی حکومت کے وقت کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری ہو رہی ہے لیکن میری اپنی جماعت کے لوگ کہتے تھے کہ ہمیں سہولت کاری نظر نہیں آ رہی، آج میری بات ثابت ہو چکی ہے کہ سہولت کاری ہو رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور فیض حمید کو 2014 سے شروع سلسلے تک لے کر جائیں، وہ سلسلہ قوم کو بتایا جائے کہ 2017 کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کو لانا کس کی مجبوری تھی، سی پیک کو کیوں بند کیا گیا اور نواز شریف کو کیوں نکالا گیا؟

    جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف تب بولیں گے جب حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا، 2014 اور 2017 کی بات کر رہے ہیں تو 2022 پر بھی بات ہوگی، 2017 کا ترقی کرتا پاکستان ڈبو دیں اور ہمیں قصور وار ٹھہرائیں تو یہ ناانصافی ہوگی، بتانا ہوگا کہ 2017 میں ایک پیج پر ہو کر پاکستان کا کتنا نقصان کیا گیا۔

  • سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا  نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز

    لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو نواز شریف نے کہا میں اس کا جواب یا اس پر کمنٹ نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں ایسی کسی بات کاجواب دینا نہیں چاہوں گا، جوسچ ہےوہ سب جانتےہیں کسی کے کہنے سےکیاہوتاہے۔

    سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہربندے کو آزادی اظہار حاصل ہے، نوازشریف بھی اپنے خیالات کےاظہارمیں آزاد ہیں ، جو نواز شریف نے کہا میں اس کا جواب یا اس پر کمنٹ نہیں کروں گا۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس  کا فیصلہ آج ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ہم پر انگلیاں نہ اٹھائیں، یہ بتائیں آپ جنرل ظہیر الاسلام کی تیسری فورس نہیں تھے؟ تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

  • ’طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘

    ’طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کادباؤ ڈالنے کاالزام مضحکہ خیز ہے، انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے، طلال چوہدری نے مخصوص عزائم کیلئے جھوٹا بیان دیا۔

    انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، طلال چوہدری کو کسی کیخلاف بیان دینے کیلئے پیغام نہیں بھجوایا۔

    میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کئے، طلال چوہدری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی۔

    سابق چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہاہے، جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی ہے اور ان کی 5 سالہ نا اہلی کی مدت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

    طلال چوہدری جنہوں نے 2018 میں فیصل آباد کے عوامی جلسے میں تقریر کے دوران ججز پر تنقید کی تھی جس کا اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس کیس میں 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

  • ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، نواز شریف

    ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ جوظلم  پاکستان کےساتھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثارپرجومیرےذہن میں آیاوہ مائیک پرنہیں کہہ سکتا۔

    صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ ثاقب نثارکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ثاقب نثارنےقانون توڑا ہے اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ دوسرے جو لوگ بھی قانون توڑتےہیں سیدھاجیل جاتے ہیں، شوکت صدیقی نےثاقب نثارکانام لےکرباتیں کی ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکس کس چیزکادفاع کرینگے،انہوں نےبہت ظلم کئےہیں، ثاقب نثار نےجوظلم پاکستان کےساتھ کیاہےوہ ناقابل معافی ہیں۔

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف نے محمد اسلم  بھوتانی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی،  محمد ابوبکر،  چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ ، وجیہہ قمر، افضل خان ڈھانڈلہ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات، انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارےکی مدد کرسکےگی اور جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ابوزر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں ابوزر نجم ثاقب کو اپنے ٹکٹ سےمتعلق آگاہی دے رہے تھے، ابوزرچدھڑ نے نجم ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آپ کی کوششیں رنگ لےآئی ہیں، جس پر نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ بابا11 بجے تک دفتر آجائیں گے ان کو ملنے آجانا انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

  • سازش کے تحت عمران خان کو لایاگیا، رانا ثنااللہ

    سازش کے تحت عمران خان کو لایاگیا، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کا ذمے دار عمران خان کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پنیسرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم کو نشانے پر رکھا اور کہا کہ ایک سازش کےتحت عمران خان کو لایا گیاہے، جس کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے چینی صدرکےدورے پردھرنا ختم کرنےسےانکارکیا،جس کی وجہ سے سی پیک منصوبےمیں ایک سال کی تاخیرہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا وقت اچانک تبدیل کردیا گیا

    قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا تذکرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کےاقدامات کی وجہ سےملک سےدہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ثاقب نثار ملک کیلئےبابا رحمتےنہیں بلکہ بابا زحمتے ثابت ہوا، اس نے نوازشریف کو بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پرنااہل کیا اور آج ثاقب نثارکی اولاد اور رشتہ دار لوگوں کو ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دےرہےہیں۔

  • ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، خواجہ آصف

    ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان وزیر اعلیٰ یا وزیرب ن جاتے ہیں مگر کوئی ناکوئی تنازع ان کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ثاقب نثارکا بیٹا 1 کروڑ 20 لاکھ کی ٹکٹ بیچ رہا تھا، ثاقب نثار نے رات ٹی وی پر تسلیم کیا کہ یہ میرے بیٹے کی گفتگو ہے، ان کی گفتگو سے پتا لگتا ہے کہ ان کا ذہن کتنا گندا تھا، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کے کارکن کو ٹکٹ بیچ رہا ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، ثاقب نثار لا سیکریٹری تھے ہائیکورٹ کے جج بھی وہ بعد میں بنے، سپریم کورٹ کے  51ہزار کیس پینڈنگ میں پڑے ہوئے ہیں، کئی سال سے لوگوں کی ضمانتیں پینڈنگ میں پڑی ہوئی ہیں۔

  • سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ابوزر سے گفتگو کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ابوزر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

    مبینہ آڈیو میں ابوزر نجم ثاقب کو اپنے ٹکٹ سےمتعلق آگاہی دے رہے ہیں، ابوزرچدھڑ نے نجم ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کی کوششیں رنگ لےآئی ہیں، جس پر نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ بابا11 بجے تک دفتر آجائیں گے ان کو ملنے آجانا انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

    ابوزرچڈھر نے مزید کہا کہ میں پہلے انکل کےپاس آؤں یا ٹکٹ جمع کراکرآؤں تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ تمہاری مرضی ہےمگر آج کے دن میں بابا سے مل ضرورلینا۔

    میاں عزیر نے نجم ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ تمہیں ابوزرنےبھیجی ہےیاڈائریکٹ آئی ہے تو نجم ثاقب نے کہا مجھےڈائریکٹ بھی آسکتی ہے ضروری نہیں ابوزر ہی بھیجے۔

    مبینہ آڈیو میں میاں عزیر نے سوال کیا یہ کام کس نےکرایاہے تو نجم ثاقب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک بیس سےنیچےنہیں لینا ورنہ میں تمہاری ٹانگیں توڑدوں گا، میں مذاق نہیں کررہا،عزیریہ بہت بڑی چیز ہے، میں ورنہ ڈائریکٹ ہوجاؤں گا، اورتو کچھ نہیں کر سکتے، وہ ٹکٹ جمع کرا کر میرے پاس دفتر آرہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، آڈیو میں ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے سے متعلق رہنمائی کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا

    مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ آپ دو ہزار دس کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ کلازتھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔

    بعد ازاں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے صبراور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، وزیراعظم

    ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

    وزیر اعظم شہباز  شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ان پر ایوان کے 180 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ آج معزز ممبران نے بلاول بھٹو کی قرارداد پر مجھ ناچیز کو ایک بار پھر عزت سے نوازا، مجھے اعتماد کا ووٹ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتاہوں، ایوان کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر اللہ تعالی کا مشکور ہوں، اعتماد کا ووٹ دینے پر اتحادیوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان نے مجھ نا چیز پر اعتماد کیا میں آپ کا مان رکھوں گا کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان شدید مشکلات میں ہے، پاکستان پر مشکلات میری یا اس ایوان کے ممبران کی وجہ سے نہیں،  2018 میں ملکی معیشت دنیا میں جانی مانی تھی جو تیزی سے ترقی کررہی تھی،2018 کے بعد ایک جھرلو الیکشن کے نتیجے میں جو ہوا سب سامنے آگیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بعض لوگوں کو مجبور کیاگیا کہ فلاں کا ٹکٹ چھوڑیں اور ڈوپٹہ پہنیں، 2018 میں جھرلوزدہ فراڈ الیکشن ہوئے، دنیاجانتی ہےکس طرح آرٹی ایس کو بٹھایاگیا، 2018 میں یہ تاریخ کا پہلا الیکشن تھا دیہاتوں سے گھنٹوں میں نتائج آنا شروع ہوئے اور شہروں سے کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

    وزیراعظم نے کہا ثاقب نثار نے حکم دیا کہ مزیدگنتی نہیں ہوگی،دھاندلی کے لئے کیا کیا انتظامات کیےگئے، یہ  ایوان 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی بھرپور تحقیقات کرائے، یاد دلانا چاہتا ہوں جب اسی فلور پر اسوقت کی حکومت اور وزیراعظم نے بیان دیا تھاکہ دھاندلی کی تحقیقات ہونگی، آج تک دھاندلی کی تحقیق نہیں ہوئی،جناب اسپیکرآپ کی خدمت میں مطالبہ پیش کرتا ہوں آپ دھاندلی کی تحقیقات کرائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے گفتگو تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی، عمران نیازی کےکہنے پر 2 وزرا سے کہا گیا کہ کہہ دیں ہم شرائط کو نہیں مانتے، سائفرکا سب کو اچھی طرح پتا ہے امریکاکو نشانہ بنایاگیا، کہاگیا امریکا نےسازش کے ذریعے حکومت بنوائی، چین اور روس کی جانب سے ہمدردی کا اظہارکیاگیا وہ ہمدردی کا اظہار نہیں مگرمچھ کے آنسو تھے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیولیک آئی ہے، وہ سازش کھل کر سامنے آگئی، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ  وہ ثاقب نثار جس نے پاکستان میں اسپتالوں کا نظام درہم برہم کردیا، وہ ثاقب نثارجس نے سوموٹو لےلےکر قوم کا حلیہ بگاڑ دیا، جس نے پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو بھرتی کرانےکیلئےبیڑہ غرق کردیا، اس کا کردارپوری قوم کے سامنے آگیا ہے۔

  • سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور  مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ توہین کی عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، آڈیو میں ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے سے متعلق رہنمائی کر رہے ہیں۔

    مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ دو ہزار دس کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ کلازتھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے گفتگو میں کہا کہ وہی تو آپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا تھا،آزادجموں وکشمیر میں جوکچھ ہوا اس کے بعد تو یہ توہین عدالت کا سیدھا کیس ہے۔

    مزید پڑھیں : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے مارچ میں بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورعمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں مریم نواز کے حوالے سے گفتگو ہورہی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے سابق چیف جسٹس سے کہا تھا کہ سر ان کو کوئی اچھی طرح جواب دیں، جس طرح یہ خاتون باتیں کررہی ہے ان کی باہرٹھکائی کرائیں، جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے تارڑصاحب کی ایک بات یاد آئی ہے، وہ کہتے تھے کتا جب بھونکے تو آپ دور ہی کھڑے رہو۔

    ثاقب نثار نے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ برداشت کرسکتاہوں ،میں کسی کے دباؤ میں نہیں آتا، مجھے پرواہ نہیں لیکن پتہ ہے تمہارے جیسے دوست کوئی دھماکا کردیں گے۔