Tag: ثاقب نثار کے بیٹے

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک معاملے پر طلبی، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس سے جواب طلب

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک معاملے پر طلبی، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس سے جواب طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک معاملے پر طلبی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس کو 2ہفتے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک معاملے پر طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نجم الثاقب کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اسلام آباد میں نہیں اس لئے کچھ وقت دیا جائے ، جس پر جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیں اور جواب جمع کرائیں ، آپ جواب نہیں دیتے تو میں متعلقہ سیکریٹریز کو طلب کر لوں گا۔

    جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ سرولنس کرنی ہے یا نہیں ؟ کو ڈیٹا آئے گا اس کااسٹیٹس کیاہو گا ؟ آپ کے تو وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ریلیز ہو گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکےبیٹےکی پارلیمانی کمیٹی طلبی سے روکنے کے حکم میں 18 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری دفاع آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی  کو عدالت میں چیلنج کردیا

    ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی اور نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل اور نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دو مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی، اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی غیر قانونی ہے، انہیں ایسا کرنے کا اختیار بھی نہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ پچیس مئی کو سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا،پچیس مئی کے نوٹس میں میرے والد کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کمیٹی کا اجلاس ہوئے بغیر ہی طلبہ کا نوٹس بھیج دیا گیا، استدعا ہے اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے،آپریشنز کو بھی معطل کیا جائے۔

    نجم الثاقب نے استدعا کی اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے۔