Tag: ثاقب نثار

  • نئی گج ڈیم لازمی بننا چاہیے، سولہ ارب روپے ضائع نہیں کر سکتے، چیف جسٹس ثاقب نثار

    نئی گج ڈیم لازمی بننا چاہیے، سولہ ارب روپے ضائع نہیں کر سکتے، چیف جسٹس ثاقب نثار

    اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نئی گج ڈیم بننا چاہیے،16ارب روپے ضائع نہیں کر سکتے، کک بیکس کے لیے منصوبے پر کام شروع کردیا جاتا ہے، سندھ حکومت کی طرف سے تو کوئی آتا ہی نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں دادو میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کیا، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈیم کیلئے فنڈز جاری کرنے تھے، ڈیم بننے ہیں، رپورٹ کے چکر سے نکل آئیں، بتائیں حکومت کب فنڈ جاری کرے گی؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے مؤقف تبدیل کیا ہے، سندھ حکومت ڈیم کی تعمیر پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کا ڈیم کی تعمیر سے کیا تعلق ہے؟46ارب روپے وفاقی حکومت نے ڈیم کیلئے جاری کرنے ہیں، ڈیم پر51فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، حکومت سندھ کہتی ہے کہ اب ڈیم کی ضرورت نہیں۔

    جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ16ارب روپے ڈیم کیلئے پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالت مہلت دے، رپورٹ جمع کرا دیتے ہیں، ڈیم کی تعمیر میں کچھ حصہ سندھ حکومت نے بھی دینا ہے۔

    ایک موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کک بیکس کےلیے منصوبے پر کام شروع کردیا جاتا ہے، کسی کی جیب سے16ارب پورے نہیں نکلے،16ارب میرے خزانے سے خرچ ہوں گے، کیا اس ڈیم کی تعمیر کو بند کردیں؟ کیوں نہ ڈیم کی تعمیر کی تجویز دینے کے خلاف کارروائی کریں۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے حکم جاری کیا کہ ڈیم سے متعلق عدالت کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سماعت کے موقع پر جی ایم واپڈا نے بتایا کہ یہ ڈیم چار برس میں مکمل ہونا تھا، صرف 20 فیصد رقم جاری ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کہتی ہے منچھر جھیل کو زیادہ پانی دیں، منچھرجھیل کو زیادہ پانی دینے سے قابل کاشت رقبہ کم ہوجائے گا۔

  • کرپشن کو پاکستان سے ختم کردیا تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا، چیف جسٹس

    کرپشن کو پاکستان سے ختم کردیا تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا، چیف جسٹس

    برمنگھم: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے کرپشن کو پاکستان سے ختم کردیا تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا، عدلیہ آپ کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے برمنگھم میں ڈیمز فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا، پاکستان کے پیچھے ایک منظم جدوجہد ہے، ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، ایسے پاکستان کا تصور نہیں کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم نہ بننے سے ہم نے 40 سال کھو دئیے، وقت کم تھا اس لیے کاز کو ترجیح بنیادوں پر شروع کیا کہ ڈیم بنیں، مجھے اوورسیز پاکستانیوں کی آنکھوں میں ملک کے لیے پیار نظر آیا، پانی کی قلت ہے اس کے بنا زندگی ناممکن ہے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت زیادہ ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ضروری چیز تعلیم ہے، ملک کی اپرکلاس اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کی کوشش کرتی ہے، مڈل کلاس کے بچوں کو تو نارمل تعلیم ملنا بھی مشکل ہے، تعلیمی ماہرین کی ضرورت ہے آگے آئیں ملک کو تعلیم یافتہ بنائیں، ایک بستہ، ایک نصاب، ایک جیسی تعلیم سب کے لیے ہونی چاہئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ نے پاکستان میں ہر معاملے میں عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کئے، ملک تعلیم کا ایک معیار ہونا ضروری ہے، یہ حکومت وقت کا کام ہے تعلیم کو ترجیح بنائے، تعلیم ہی ملکوں کی ترقی کا راستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران صاف ساکھ پیدا کرلیں، عوام ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے، حکمران ملک کو اپنی صلاحیتوں کا ایک ساتھ دے دیں تو رزلٹ دیکھئے گا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عوام میں اب شعور آگیا ہے کہ اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے کچھ کرنا ہے، یہ لیڈر شپ کوالٹی ہوتی ہے کہ پہلے وہ خود مثال بنتا ہے پھر لوگ اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بنیادی حقوق دلانے کا وعدہ کرتا ہوں، عدلیہ اوورسیز پاکستانیوں کے بنیادی حقوق دلوائے گی، ہم نے سپریم کورٹ میں ہیومن رائٹس سیل قائم کیا ہے، سیل کا کام ہے اوورسیز کی جائیدادوں کے مسائل حل کروائے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے کشمیریوں سے پیار ہے، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے، سپریم کورٹ کبھی اپنے فرض میں کوتاہی نہیں برتے گی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت لازوال ہے، یہ کہنا وہ ڈیم کی تعمیر کے لیے تیار نہیں بدگمانی والی بات ہے، ہمیں ان بدگمانیوں سے بچنا ہوگا ان کو روکنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پانی کے استعمال کے لیے اصول بنانے پڑیں گے، پانی بچانے کے لیے ڈیوائسز ضروری ہیں، آبادی کنٹرول کرنے کے لیے بھی ایک اچھا منصوبہ حکومت کو دیں گے، منصوبے سے آبادی کے مسائل پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔

  • چیف جسٹس کے دل میں‌ تکلیف، انجیوپلاسٹی کامیاب

    چیف جسٹس کے دل میں‌ تکلیف، انجیوپلاسٹی کامیاب

    روالپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے، انہیں دل کی تکلیف کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کو دل میں درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں روالپنڈی میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچایا گیا، ڈاکٹرز نے فوری داخل کر کے اُن کے کچھ ٹیسٹ کروائے۔

    رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری طور پر انجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا۔

    آر آئی سی کے سربراہ نے کچھ دیر قبل چیف جسٹس کی طبعیت سے متعلق میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا کہ کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد جسٹس ثاقب نثار کے دل کی شریان کھول دی گئی وہ اس وقت مکمل صحت مند ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانیوں کی اکثریت چیف جسٹس کی کارکردگی سے مطمئن، سروے رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس ختم ہونے جارہی ہے، منصفِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بے باک فیصلے کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے عوامی مسائل کا بھی نوٹس لیا، موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کی کٹوتی ہو یا پھر نجی اسکولوں، کالجز یا اسپتالوں کی فیس چیف جسٹس نے سب کا فیصلہ سنایا۔

  • شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے: چیف جسٹس برہم

    شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے: چیف جسٹس برہم

    کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا جہاں ملزم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ برہم ہوگئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد شہر کے دورے پر نکلے۔

    چیف جسٹس نے بن قاسم پر واقع ملٹی نیشنل کمپنی کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے ملٹی نیشنل کمپنی کے ذمہ داران کو شام تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جس جگہ یہ کمپنی قائم ہے یہ جگہ لیز نہیں ہے، شام تک افسران سے رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کریں گے ان کا کیا کرنا ہے۔

    چیف جسٹس نے ملٹی نیشنل کمپنی کے فنانس ڈپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا۔

    انہں نے استفسار کیا کہ کام کیسے چلتا ہے ملازمین تو موجود ہی نہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام تفصیلات شام تک مہیا کی جائے۔

    بعد ازاں چیف جسٹس لانڈھی جیل پہنچے جہاں انہوں نے مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔

    چیف جسٹس نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سہولتیں اور آسائش شاہ رخ جتوئی کو کیسے فراہم کی گئی؟ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرلیا۔

  • ڈیمز پر خود پہرہ دوں گا، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آنا ہے، چیف جسٹس

    ڈیمز پر خود پہرہ دوں گا، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آنا ہے، چیف جسٹس

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز پر خود پہرہ دوں گا، میرا کوئی سیاسی اجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا مقصد ڈیمز، تعلیم اور صحت کے لیے کام کرنا ہے، آبادی کے ساتھ پانی کی ضرورت بڑھ رہی ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ذخائر بنانا ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”لوگوں کا جذبہ ڈیمز بننے کی ضمانت بن چکا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس”][/bs-quote]

    چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی کے ساتھ پانی کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے، پانی پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے، ہمارے پاس تاخیر کا مزید وقت نہیں ہے، اب ڈو اور ڈائی والی صورتحال ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے ماڈلز موجود ہیں، ماہرین سے ان ماڈلز پر مشاورت کرچکے ہیں اصل معاملہ ان پر عمل درآمد کا ہے، پوری سچائی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز کو مکمل میرٹ پر بنائیں گے، اسکولوں کے بچے پاکٹ منی جمع کرکے ڈیمز میں جمع کرارہے ہیں، کیا کوئی باپ ان بچوں کے پیسوں میں خیانت کرسکتا ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیمز ایک مہم اور جدوجہد کی صورت اختیار کرچکی ہے، لوگوں کا جذبہ ڈیمز بننے کی ضمانت بن چکا ہے۔

  • احتساب غیرجانب دارانہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا: مراد علی شاہ

    احتساب غیرجانب دارانہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا: مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو معلومات مانگی گئیں، وہ بر وقت فراہم کی گئیں. چیف جسٹس نے جب پہلے بلایا تھا، تب بھی حاضر ہوا تھا، آئندہ بھی حاضر ہوں گا.

    انھوں نے احتساب کاعمل ضرورہوناچاہیے، لیکن یہ عمل غیر جانب دار ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بھی ملاقات کے لئے بلائیں گے، ملاقات کروں گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کو آصف زرداری اورفضل الرحمان تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا.


    مزید پڑھیں: ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا،چیف جسٹس

    ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو  ابھی کچھ نہیں پتا، وہ سیاست میں نئے نئے ہیں. بچپن سے پیپلزپارٹی کو توڑنےکی باتیں سنتے آرہے ہیں، تھر میں پانی کی فراہمی کے لئے پہلے سے چار گنا زیادہ فنڈزدے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سندھ میگا منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا تھا، مگر شہر میں نہ ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے. وزیراعلیٰ سندھ کو کل چیمبر میں بلوالیا ہے۔ 

  • یقین ہے، ہماری بیٹیاں ملک کے لئے مثالی کردار ادا کریں گی: چیف جسٹس

    یقین ہے، ہماری بیٹیاں ملک کے لئے مثالی کردار ادا کریں گی: چیف جسٹس

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یقین ہے، ہماری بیٹیاں ملک کے لئے مثالی کردار  ادا کریں گی.

    ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے  کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، مایوسی کو  اپنے سامنے رکاوٹ نہیں بننے دیں.

    چیف جسٹس ثاقب نثار  کے مطابق قوم کی ترجیحات کے لئے بھی ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی، دعا ہے کہ ہماری قوم ہمیشہ خوش رہے.

    انھوں نے کہا کہ کھیل سے انسان کو راحت ملتی ہے ، فرد ذہنی طور پر تندرست ہوتا ہے، حکومت کو گراؤنڈز کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنا ہوگا.

    چیف جسٹس نے کہا کہ صرف مردوں کے لیے نہیں، ہماری بچیوں کے لئے بھی سہولیات ہونی چاہییں، پاکستان میں گراؤنڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں.


    چیف جسٹس کا بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے کم ازکم 20 افراد کو پیش کرنے کا حکم


    انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح کھیلوں کو بھی اتنی اہمیت دی جائے، جتنی شعبہ صحت کو دی جاتی ہے، آج جب بچیوں کو اسپورٹس میں دیکھتا ہوں، تو میری خوشی کی انتہا نہیں رہتی، حکومت کو چاہیے فٹبال کھیلنے والی لڑکیوں کو سہولتیں فراہم کرے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری فٹ بال فیڈریشن چار سال سے مشکلات کا شکار تھی، فٹ بال فیڈریشن 4سال غیرفعال تھی دوبارہ بحال ہوگئی ہے.

  • کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، اتفاق رائے سے بنائیں گے، چیف جسٹس

    کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، اتفاق رائے سے بنائیں گے، چیف جسٹس

    لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، خواجہ سراؤں کی جانب سے ڈیم کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے، میں اپنی طرف سے خواجہ سرا بھائیوں کیلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہوگی جبکہ پانی کی قلت سے بچنے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے۔

    جو دشمن عناصر  اس تاک میں بیٹھے ہیں کہ اس ڈیم کو نہ بننے دیا جائے اگر وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو بہت دکھ اور افسوس کی بات ہوگی، ڈیم فنڈ مہم کو تحریک کی طرح چلائیں گے۔

    جسٹس ثاقب نثار  نے کہا کہ جب میں نے ڈیم مہم شروع کی تو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ایک تحریک بن جائے گی، بچے اور بچیاں ڈیم فنڈز کے لیے پیسے جمع کروارہی ہیں، جس نے ڈیم روکنے کی کوشش کی ان کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کروں گا، پانی کی ڈکیتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    کالا باغ ڈیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کی بقاکاضامن ہے، اس سے دستبردار نہیں ہوئے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی ضرور بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا ڈیم کے مخالفین پرآرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا اعلان

    چیف جسٹس نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کی تنظیم اخوت نے بھاشا ڈیم فنڈ میں1لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، میں اپنی طرف سے ان خواجہ سرا بھائیوں کیلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

  • گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    اسلام آباد: معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امپائر علیم ڈار نے ڈٰیمز فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیمز فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیمز ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ڈیمز فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

  • جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: انورمجید بیٹے سمیت عدالت سے گرفتار

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: انورمجید بیٹے سمیت عدالت سے گرفتار

    اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حفاظتی ضمانت اور بینک اکاؤنٹ بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اومنی گروپ کے سربراہپ انور مجید اپنے چاروں بیٹوں کے ساتھ پیش ہوئے، سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے انور مجید فیملی کی جانب سے دائر کردہ حفاظتی ضمانت مسترد کردی۔

    سپریم کورٹ نے انور مجید فیملی کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم بھی صادر کیا ، سماعت ختم ہونے کے بعد انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی کو کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔

    سماعت میں سپریم کورٹ نے انور مجید کی جانب سے کی جانے والی حفاظتی ضمانت کی استدعا بھی مسترد کردی اور کہا کہ انور مجید فیملی کی ضمانت ذیلی عدالت کا معاملہ ہے۔

    عدالت کی جانب سے اومنی گروپ کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نےانور مجید فیملی کے عدالت میں پیش نہ ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی اور اومنی گروپ کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹ کی قرقی کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس نے اومنی گروپ مالکان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکم عدولی پر مجید فیملی کوتوہین عدالت کا نوٹس دیں؟۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا تھا کہ پیش نہ ہونےکی وجوہات بتائیں ؟ مجید فیملی کو کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں ، رات 8 بجے تک انہیں بلائیں ہم دوبارہ عدالت لگا دیں گے، آپ کوخدشات ہیں کہ موکل کوگرفتار کیا جائے گا، اگرعدالتی حکم پرعمل نہیں کراسکتے تو پھر بتائیں ہم کیا کریں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کی جائیدادیں،اکاؤنٹس ایف آئی اے نے قرق کیں، اب ہم بھی ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیتے ہیں۔