Tag: ثالثی

  • ٹرمپ انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اشارہ دے دیا

    ٹرمپ انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اشارہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔

    صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کے بارے میں اے آر وائی کے بیورو چیف کی ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ ظاہر ہے کہ میں صدر کے ذہن یا منصوبے پر بات نہیں کر سکتی، لیکن میں جو جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، اس کا مقصد ملکوں کے درمیان نسلی اختلافات کو حل کرنا اور نسلی جنگیں ختم کرنا ہے۔ لہٰذا، یہ کسی کے لیے حیران کن نہیں ہونا چاہیے کہ اگر صدر ٹرمپ اس تنازعہ کو حل کر دیں۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ وہ واحد شخص ہے جو کچھ ان لوگوں کو بات چیت کرنے کی میز پر لانے میں کامیاب رہے ہیں جو کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ تنازعہ میں جنگ بندی کے لیے مداخلت کی تھی۔


    ٹرمپ کیخلاف احتجاج میں شدت، لاس اینجلس میں کرفیو نافذ


    ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ یہ ایک پرجوش وقت ہے کہ اگر ہم اس مخصوص تنازعہ [ہندوستان اور پاکستان کے درمیان] میں کسی نقطہ پر پہنچ سکتے ہیں، تو خدا کا شکر ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی شکریہ۔

    جب پاکستانی پارلیمانی وفد کے ڈی سی کے دورے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹیمی بروس نے کہا کہ انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر نے وفد سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی تعاون سمیت اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • بلاول بھٹو نے جنگ بندی میں ثالثی پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

    بلاول بھٹو نے جنگ بندی میں ثالثی پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

    نیویارک: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں امریکن فار ٹیکس ریفارم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر کا ثالثی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے خطاب میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو واپس لیا جائے، یہ ایک ایسا تنازع تھا جس کی پاکستان نے نہ شروعات کی اور نہ ہی اس کی خواہش کی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ امن سے تجارت کو فروغ ملے گا، اور تنازعات کم ہوں گے، اور ٹیکس دہندگان کو اربوں کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل اس بات کا انکار کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں ثالثی کی ہے، جب کہ ٹرمپ نے متعدد بار کہا ہے کہ ان کے فون کالز کی وجہ سے پاک بھارت جنگ رکی۔


    بھارت کا اصل مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا ہے، بلاول بھٹو


    دریں اثنا، نیویارک میں چینی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی سر زمین پر بلا اشتعال، غیر قانونی اور یکطرفہ حملے کیے، پاکستان عالمی برادری کی جنگ بندی میں کردار کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف بات چیت اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی خود مختاری کا مکمل دفاع کرے گا، بھارتی جارحیت نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

  • ترک صدر نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیش کش کر دی

    ترک صدر نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیش کش کر دی

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیش کش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس یوکرین تنازع میں ترک صدر کی جانب سے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش ہوئی ہے، رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انقرہ کے ماسکو، کیف دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ اس سے قبل بھی اردوان نے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی بحیرۂ اسود میں دو دوست ممالک کے درمیان بحران کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دورے پر آنے والے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے کیف کے ماسکو کے ساتھ تنازع میں ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوکرین بیلاروس کی سرحد پر روس سے مذاکرات کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے، یوکرینی صدر نے کہا یوکرین اور روسی وفود پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کریں گے۔

    ایک طرف نیٹو کی دھمکیوں کے جواب میں روسی صدر پیوٹن نے نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز (جوہری افواج) کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے کیف کے مضافات میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

  • آرمینیا، آذربائیجان میں روس نے پھر جنگ بندی کرا دی

    آرمینیا، آذربائیجان میں روس نے پھر جنگ بندی کرا دی

    ماسکو: سرحدی جھڑپ کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    یریوان میں آرمینیا کی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورت حال اب نسبتاً مستحکم ہے۔

    یاد رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان سرحد پر گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں، مشترکہ سرحد پر نئی جھڑپوں میں 15 آرمینین فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ آذری فوج نے 2 فوجی ٹھکانوں پر قبضہ بھی کیا۔

    نئی جھڑپیں، آذری فوج کے حملے میں آرمینیا کے 15 فوجی ہلاک

    آرمینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ سرحدی جھڑپوں میں 2 فوجی ٹھکانوں پر آذربائیجان کا قبضہ ہوگیا، پندرہ فوجی ہلاک ہوئے جب کہ 12 فوجیوں کو آذربائیجان نے پکڑ لیا۔

    جھڑپ میں نقصان اٹھانے کے بعد آرمینیا نے روس سے آذربائیجان کے خلاف فوجی مدد طلب کی، تاہم روس کی جانب سے اس پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔

    آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ آرمینیائی فوجیوں نے کیلبازار اور لاچین کے اضلاع میں آذربائیجانی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں 2 آذربائیجانی فوجی زخمی ہوئے، جس کے جواب میں ہمارے فوجیوں نے دشمن کی پیش قدمی کو روکا اور آرمینیائی فوجیوں کو گھیر کر حراست میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے کے کنٹرول کے لیے 6 ہفتے تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں 6,500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، اور یہ تصادم نومبر میں روس کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوا۔

    جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آرمینیا نے کئی دہائیوں سے اپنے زیر کنٹرول علاقے کو چھوڑ دیا تھا۔

  • ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کر دیں، اس سلسلے میں وہ آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جا رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی خامنائی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران سعودی تناؤ پر بات کریں گے۔ ملاقات میں خلیج میں امن، سیکیورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے، وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم

    دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ ایران اور ثالثی مشن آسان نہیں، ماضی میں بھی ثالثی کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر اعظم پاکستان امن کے لیے ایک کوشش کرنے جا رہے ہیں، تیل پیدا کرنے والی قوتوں میں لڑائی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کے مشن پر جا رہے ہیں، ایران کے دورے کے بعد وزیر اعظم منگل 15 اکتوبر کو سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی، حکومتی ترجمان

    سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی، حکومتی ترجمان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدنےپاکستان سےثالثی کی درخواست نہیں کی،وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر مقامی ہفتہ وارمیگزین کی رپورٹ بےبنیادہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان،سعودی عرب کی قیادت کےتعلقات انتہائی خوشگواراوربرادرانہ ہیں، رپورٹ پاک سعودی تعلقات سبوتاژ کرنےکی کوشش ظاہرہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے سعودی ولی عہدکاطیارہ واپس کینیڈایانیو یارک واپس نہیں بلایاگیاتھا۔ ساتھ ہی ساتھ ترک،ملائیشین رہنماؤں سےوزیراعظم کی ملاقات پرپیش کردہ نظریہ بھی بےبنیادہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہرپورٹ میں وزیراعظم کی کامیاب ملاقاتیں کمزورکرنےکی کوشش کی گئی ہے ،امریکی ہفت روزہ میں شائع خبرمیں کوئی صداقت نہیں،امریکی ہفت روزہ میں شائع خبربےبنیاد،ذاتی خواہشات پرمبنی ہے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار میگزین کی یہ خبروزیراعظم کی ترک،ملائیشین رہنماؤں سےملاقات کےتناظرمیں بنائی گئی ہے ، پاکستان،سعودی عرب کےقریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔لوگ ذاتی مفادکے لیے ایسی بےبنیاد،من گھڑت خبریں دیتےہیں جن کا مقصد دونوں برادرممالک میں تفریق پیداکرناہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی تھیں اور دنیا کے سامنے پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا تھا۔

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اختتام پر عالمی میڈیا نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کو خصوصی اہمیت دی تھی بالخصوص ان کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر کے بے پناہ سراہا گیا تھا۔

  • امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    پاک بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے: ٹرمپ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ پاک بھارت کو ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • امریکی صدرپاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگئے

    امریکی صدرپاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے کشمیر میں تناؤ میں کمی کے لیے بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی سے کشمیر پر بات چیت ہوئی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اورپاکستان سے کشمیرمیں تناؤ میں کمی کے لیے بات کی، خطے میں بہت کشیدہ صورت حال ہے، لیکن بات چیت مثبت رہی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تجارت اوراسٹرٹیجک معاملات پربھی گفتگو ہوئی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کی تھی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، اس کا دارومدارمودی پر ہے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، زبردست انسان ہیں، مودی سے بھی ملاقات کرچکا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپر بہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    واضح رہے کہ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

  • امریکہ مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےکرداراداکرے‘ملیحہ لودھی

    امریکہ مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےکرداراداکرے‘ملیحہ لودھی

    نیویارک:پاکستان نےامریکہ پرزوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کے خاتمےکےلیےاپناکردارادا کرے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نےواشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک کی عالمی امور کونسل کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں پائیدارامن کے قیام کےلیےمسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کاکہناہےکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے خطے میں امن اورسلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    ملیحہ لودھی نے پاکستان اوربھارت کےدرمیان جاری کشیدگی کے حوالے سےدونوں ممالک کےدرمیان کشمیراوردوسرے مسائل کے حل کےلیےمذاکرات کی ضرورت پرزوردیا۔


    مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلی نے مسئلہ کشمیر پرامریکا سے مدد مانگ لی


    یاد رہےکہ گزشہ ہفتےمقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لئے امریکا ثالثی کرے،ان کا کہناتھا مقبوضہ کشمیرکے بھارت سے الحاق میں میرے والد کا کوئی کردار نہیں تھا۔

    فاروق عبداللہ کاکہنا تھا کہ مودی کو انسانیت،کشمیریت اور جمہوریت کا احساس ہے تو حریت رہنماؤں سے بات کیوں نہیں کرتے، بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو اقتدار کی بھوکی سیاست کی پالیسی کے تباہ کن نتائج تسلیم کرنے چاہیں۔


    بھارت ہوش کےناخن لےورنہ کشمیرگنوا دےگا‘ فاروق عبداللہ


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کاکہنا تھاکہ بھارت کوجاگ جانا چاہیےورنہ مقبوضہ کشمیربھی پاکستان میں شامل ہوجائےگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں