Tag: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

  • تاریخ تبدیل: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تاریخ تبدیل: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی، تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ 21سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش بڑا فیصلہ سامنے آیا ، کراچی میں انٹر کے بعد میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے، وزیرتعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات ملتوی کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ تبدیل 

    ثانوی تعلیمی بورڈ نے مزید بتایا کہ 28مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے تاہم 21 اور 27 مئی کے درمیان ملتوی پرچے کا امتحان بعد میں لیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمدعلی ملکانی کی سفارش پر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کی بجائے اب 27 مئی سے ہوں گے ، اس حوالے سے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

  • ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 1گھنٹےمیں دستاویزات نکلوانےکانظام متعارف

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 1گھنٹےمیں دستاویزات نکلوانےکانظام متعارف

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک گھنٹے میں طلبہ و طالبات کے لیے دستاویزات نکلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلی بار طلبہ وطالبات کے لیے ایک گھنٹے میں مارک شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ، پاس سرٹیفکیٹ نکلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ وطالبات ایک گھنٹےمیں مارک شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ،پاس سرٹیفکیٹ نکلوا سکیں گے۔

    میٹرک بورڈ کے اس نظام سے موجودہ ہزاروں طلبہ وطالبات کے علاوہ ماضی میں میٹرک کرنے والے لاکھوں افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے دورانیے کو 2 سال سے کم کرکے 6 ماہ کرنے اور اسے اسکولوں کے بجائے بورڈ سے براہ راست جاری کیے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔