Tag: ثانیہ اشفاق

  • معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے، قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے سر پر سہرا سج گیا۔

    فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی اپنی زندگی کی نئی اننگزکا آغازکر دیا. عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجدمیں ہوا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

    تقریب میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی. ولیمے کی تقریب چھبیس اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

    عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں 940رنز اسکور کر چکے ہیں، جب کہ اس فارمیٹ میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    انھوں نے 35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

  • قومی کرکٹر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے

    قومی کرکٹر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے ان کی شادی کے کارڈ بھی منظر عام پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی شادی غیرملکی دلہنیا لے کر آرہے ہیں، عماد کی شادی والدین کی مرضی سے ہورہی ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    عماد وسیم کی دلہن ثانیہ اشفاق بزنس گریجویٹ ہیں، ثانیہ شادی کے بعد عماد وسیم کے ساتھ اسلام آباد میں رہائش اختیار کریں گی۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کا نکاح 24 اگست اور رخصتی 26 اگست کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناتنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں وہ لیگ سے چھٹیاں لے کر شادی کے بعد ناٹنگھم شائر کی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

    مزید پڑھیں: شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    کرکٹر عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی کی شادی کی خبریں منظرعام پر آٗئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بھارتی لڑکی شامعہ آرزو سے شادی کررہے ہیں۔

    بعدازاں حسن علی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں میں دو دن میں تمام تفصیلات سے آگاہ کردوں گا۔