Tag: ثانیہ سعید

  • نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن۔۔۔۔ثانیہ سعید نے کیا کہا؟

    نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن۔۔۔۔ثانیہ سعید نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن انہیں اسکرپٹ اچھے نہیں مل رہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں کومل میر کی والدہ کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں کے اسکرپٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

    ثانیہ سعید نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ اچھا لگتا ہے کہ ہانیہ اپنے کام پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

    انہوں نے سجل علی کی بھی تعریفیں کیں، صبا قمر اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر اداکاراؤں کے فن کو بھی سراہا۔

    ثانیہ سعید نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاحال ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، دونوں نے انتہائی مشکل کرداروں پر کام کیا۔

    ثانیہ سعید نے ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر وہ ہمایوں سعید چاہیں تو بہت اچھی اداکاری کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے اداکاروں باصلاحیت ہیں لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ انہیں مشکل کردار نہیں دیے جارہے ہیں بلکہ ان کی شخصیت کو دیکھ کر انتخاب کیا جارہا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ معذرت کے ساتھ یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے نئے اداکاروں اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے کیونکہ اسکرپٹس لکھنے والے لوگ اچھے نہیں ہیں۔

  • ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے: ثانیہ سعید

    ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے: ثانیہ سعید

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بے حد مقبول، باصلاحیت و سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے ناک ناک شو میں پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ ہم آگے نہیں بڑ رہے، ہمیں بس تماشہ دیکھنے اور تماشہ بنانے کی عادت ہے، کون کیا کررہا ہے، کیا کھا رہا ہے، کیا پہن رہا ہے، دوسری کی زندگی میں کیا چل رہا ہے یہ سب ہمیں جاننے کی عادت ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جب سیٹ پر جاتی ہوں تو بہت زیادہ پروٹوکول ملتا ہے جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے، بعض دفعہ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ اگر مجھے کچھ چاہیے ہوگا تو میں کہہ دوں گی، ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔

    اس سے قبل انہوں نے آے آر وائی کے شو میں ہی کہا تھا کہ اب پیسے کمانے کے لیے اداکاری کرنی پڑتی ہے کیونکہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے پہلے بہت ہوتی تھی میں جتنے اسکرپٹ سے انکار کرتی تھی اس سے زیادہ میں کام کرلیتی تھی۔

    واضح رہے کہ ثانیہ سعید ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں آمنہ الیاس، عفان وحید، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔