Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا کی بہن کی دعوتِ رمضان ایکسپو میں فائرنگ کردی گئی

    ثانیہ مرزا کی بہن کی دعوتِ رمضان ایکسپو میں فائرنگ کردی گئی

    حیدرآباد میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کے دعوتِ رمضان ایکسپو میں فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارت کی اسٹار ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی جانب سے کنگز پیلس میں دعوتِ رمضان ایکسپو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دو افراد کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا جب واقعے کے دوران محفل میں مبینہ طور پر ایک جانب سے فائرنگ کردی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکور واقعہ ہفتہ 29 مارچ کو پیش آیا، اس میں ایک شخص کو دو افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر دو راؤنڈ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے فائرنگ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    گودی ملکاپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے بتایا کہ ایکسپو میں پرفیوم شاپ کے مالک اور کھلونوں کی دکان کے مالک ک ے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا،

    انسپکٹر نے بتایا کہ ان دو اشخاص کے درمیان جھگڑے میں بعدازاں سمجھوتہ ہوگیا، اس درمیان ملزم حسیب الدین نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے غیر ضروری طور پر ہوا میں دو راؤنڈ فائر کیے۔

    پولیس نے بتایا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم حسیب الدین عرف حیدر کا نہ تو پرفیوم کی دکان کے مالک سے اور نہ ہی کھلونوں کی دکان کے مالک سے کوئی تعلق تھا۔

  • صحت مند ماحول بچوں کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے، ثانیہ مرزا

    صحت مند ماحول بچوں کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے، ثانیہ مرزا

    حیدرآباد: بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشوونما کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کے جینے، کھیلنے اور بڑھنے کے لئے موجودہ دور میں مخصوص ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، جو ’سی سا‘ کی شکل میں حیدرآباد میں موجود ہے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ’سی سا‘ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو بچپن کی خوشی اور نشوونما کو متوازن کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ ایک متحرک مرکز ہے جس کے نیچے خاندانی تعلقات، تخلیقی تلاش اور ہمہ گیر ترقی کو یکجا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم مرزا نے بہن ثانیہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے اچھی اور بری چیز ہے، سب ایک ساتھ۔‘

    ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

    ویڈیو کے اوپر کیپشن لکھا ہے کہ ’جب آپ چھوٹی بہن کے ساتھ بڑے ہوں۔‘ ویڈیو میں ثانیہ کہتی ہیں کہ ’میرے پاس 99 مسائل ہیں لیکن پھر بھی آپ کے ساتھ ہوں۔‘ بہن ان کے کندھے پر سر رکھ کر کہتی ہیں کہ ’میں جانتی ہوں۔‘ اس کے بعد ثانیہ کہتی ہیں کہ ’اب 100 مسائل ہوگئے ہیں۔‘

  • ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم مرزا نے بہن ثانیہ مرزا کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے اچھی اور بری چیز ہے، سب ایک ساتھ۔‘

    ویڈیو کے اوپر کیپشن لکھا ہے کہ ’جب آپ چھوٹی بہن کے ساتھ بڑے ہوں۔‘ ویڈیو میں ثانیہ کہتی ہیں کہ ’میرے پاس 99 مسائل ہیں لیکن پھر بھی آپ کے ساتھ ہوں۔‘ بہن ان کے کندھے پر سر رکھ کر کہتی ہیں کہ ’میں جانتی ہوں۔‘ اس کے بعد ثانیہ کہتی ہیں کہ ’اب 100 مسائل ہوگئے ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹے اور بہن کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جسے کرکٹر اور ثانیہ کے والد نے مسترد کردیا تھا۔

    انعم مرزا ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن اور فیشن کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کی شادی سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے محمد اسد الدین سے ہوئی۔

    ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی تھی جبکہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، شعیب ملک نے دوسری شادی اداکاری ثنا جاوید سے کی، ثانیہ اور شعیب کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا کا سابق پاکستانی کرکٹر آصف اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

    ثانیہ مرزا کا سابق پاکستانی کرکٹر آصف اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال سے بھی قرابت کا ایک رشتہ ہے۔

    بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا یوں تو پاکستان سے متعلق ایک حوالہ سابق قومی کپتان شعیب ملک ہیں جو 13 سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد حال ہی میں کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کی ہے۔

    تاہم ثانیہ مرزا کا ایک اور سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال سے بھی قریبی رشتے داری ہے جس کا بہت کم لوگوں کو علم ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال کی پیدائش ثانیہ مرزا کے شہر حیدرآباد دکن میں ہوئی اور وہ رشتے میں انکے چچا لگتے ہیں۔

    آصف اقبال تقسیم ہند کے بعد کراچی چلے آئے اور کرکٹ کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد کپتانی کے منصب تک بھی پہنچے۔

    دوسری جانب ثانیہ مرزا نے ٹینس میں اپنا نام کمایا۔ انہوں نے 2010 میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر وکپتان شعیب ملک سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔

    تاہم یہ شادی 13 سال بعد اس وقت ختم ہو گئی جب شعیب ملک نے پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تو یہ عقدہ کھلا کہ ثانیہ مرزا خلع لے چکی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کیسے اسپیشل بنائی؟ ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کیسے اسپیشل بنائی؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کو اسپیشل بناتے ہوئے ٹینس کے بجائے فٹبال تھیم کا انتخاب کیا۔

    سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں نہ صرف ٹینس سے لگاؤ رکھنے والے بلکہ شائقین کرکٹ بھی جانتے ہیں اور اسکی وجہ انکی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی تھی۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی نے سال 2010 میں محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں دنیا میں آیا۔

    خوبصورت جوڑے کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔

    ثانیہ نے رواں سال اذہان مرزا کی چھٹی سالگرہ منائی اور پہلے تصاویر اور پھر خاص پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    اُنہوں نے اپنے کی سالگرہ دبئی کے ‘ریئل میڈرڈ ورلڈ’ میں منائی جہاں اذہان مرزا ملک اپنے دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے میں مصروف دکھائی دیئے۔

    ’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

    پوسٹ کے کیپشن میں سابقہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ‘ لڑکے، فٹبال اور سالگرہ، اذہان کیلئے پرفیکٹ سالگرہ’۔مداحوں کی بڑی تعداد اذہان کو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

  • ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کہاں منائی؟

    ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کہاں منائی؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

    جوڑے کی شادی 13 سال بعد 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی اور شعیب ملک رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    جوڑے نے اپنی شادی کے عرصے کے دوران بیٹے کی 5 سالگرہ ساتھ منائیں جس میں وہ اکثر بڑی تقریب کا اہتمام کرتے تھے، مگر پہلی بار بھارتی ٹینس اسٹار نے اکیلے ہی اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بیٹے کے چھ سال کے ہوجانے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

    ثانیہ شیئر کی گئی پوسٹ میں شامل ایک تصویر میں کسی مال میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ اسے بوسہ دے رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں اذہان اپنے برتھ ڈے کیک کے ساتھ موجود ہیں۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیکر تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار کا پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ میرے چھوٹے سے بیٹے مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم 6 برس کے ہوگئے ہو، تم میری مسکراہٹ کی وجہ ہو، سالگرہ مبارک لڈّو’۔

  • ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

    ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حالیہ انسٹا پوسٹ میں اپنی اور بیٹے کی زندگی کے چند یاد گار لمحوں کو اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند تصاویرشیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے کے علاوہ بھانجی، بہن اور والدہ بھی موجود ہیں، سابق ٹینس اسٹار کے مطابق ان کی زندگی ان افراد کے گرد گھومتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    سابق ٹینس اسٹار نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’لمبی کہانی مختصراً‘۔

    ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ زندگی کے اُتار چڑھاؤ میں وہ اپنے بیٹے کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی مکمل خیال رکھ رہی ہیں۔

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    تصاویر میں ان کے بیٹے کو ڈرم بجاتے اور اسکیٹنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں ان کی بھانجی دعا مرزا کو بھی دیکھ سکتے ہیں جو ان کے اور اذہان کے بہت زیادہ قریب ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے خصوصی لباس کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مہور بن چکی ہیں، سابق ٹینس اسٹار کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام آفیشل پیج پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے رنگ برنگا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار کو ٹینس کی دنیا میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ایتھلیٹس میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور ان کی فیشن کلیکشن کو دنیا بھر خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ماڈلز کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی تازہ ترین پوسٹ نے بھی خاص کر خواتین صارفین کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے، کیونکہ رنگ برنگے لباس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنگ برنگے لباس میں ملبوس اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم افراتفری کے ماحول میں زندگی بسر کرتے ہیں‘۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اس کے کیپشن کے بعد رینبو ایموجی بھی لگایا گیا تھا، جس میں وہ رنگوں سے اپنی محبت کو ظاہر کر رہی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے یہ عام طور پر ان کے لباس کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔

  • ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

    ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے اپنی اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی میڈیا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ ہوئی تصویروں میں شامی کو دلہا کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔

    بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی اور ثانیہ اگست میں شادی کرنے والے ہیں لیکن اس وقت دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا تھا تاہم اب محمد شامی نے جھوٹی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    یوٹیوب پر شوبھنکر مشرا کے ساتھ گفتگو میں جب محمد شامی سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو بھارتی کرکٹر نے اس طرح کی خبروں کو آن لائن پھیلانے والوں پر شدید تنقید کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    فاسٹ باؤلر محمد شامی نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے کہا کہ ’ آپ سب سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں، اس طرح کے میمز اگرچہ تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ کسی کی زندگی کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں ‘۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا کو  ذمہ داری سے استعمال کریں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں، میں مانتا ہوں میم آپ کے مذاق کے لیے ہیں لیکن کسی کی زندگی سے متعلق ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے آپ کو سوچ سمجھ کر میم بنانا چاہیے، آج آپ ویریفائیڈ نہیں ہوں، آپ کا ایڈریس نہیں ہے، مشہور نہیں ہو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کچھ بھی بول سکتے ہو۔

    محمد شامی نے مزید کہا کہ لیکن میں ایک چیز بولنا چاہوں گا کہ اگر آپ میں دم ہے تو ویریفائیڈ پیج سے بول کر دکھاؤ، دوسرے کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے، کامیابی حاصل کرو اپنا لیول اوپر کرو تب میں مانوں گا آپ اچھے انسان ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی دوست ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا کی دوست ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    بھارتی ٹیسن اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ایک پوسٹ جاری کی جو انہوں نے اپنی سہیلی اننیا برلا کی سالگرہ کی مناسبت سے کی۔

    ثانیہ مرزا کی پوسٹ میں شامل پہلی تصویر اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے فوٹو شوٹ کی ہے جبکہ دیگر تصاویر اسنیپ چیٹ کے مختلف فلٹرز کے ساتھ لی گئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو دوست کے ہمراہ بچے کے جسم پر دونوں کی شکل دیکھی جاسکتی ہے جو پنجابی گانے پر رقص کر رہا ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا اور اننیا برلا کو بڑے منہ اور دانتوں والا فلٹر لگا کر باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی یک اور ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے چہرے پر سبز گوگلز دیکھ جاسکتے ہیں جبکہ انکا ہیئر اسٹائل بھی بے حد مزاحیہ ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی پوسٹ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں