Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم مرزا ملک رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوا میں سجے فیسٹیول میں صنفی امتیاز پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں ، میرے شوہر اور ہمارے اہل خانہ کی خواہش ہے کہ لڑکی کی پیدائش ہو‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر شعیب ملک بھی بیٹی کی پیدائش کے خواہش مند ہیں‘۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کو اپنےاور شوہر کا سب سے بڑا خفیہ راز بتاتی ہوں کہ ہم نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ بچی کا نام دونوں خاندانوں کو کے ملا کر رکھا جائے گا جیسے میرا خاندانی نام ’مرزا‘ اور شعیب کا ’ملک‘ ہے۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ گھر میں لڑکی کی پیدائش ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے اور یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ، لاہور میں سیر سپاٹے

    بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھیل کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدائی ایام میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تاہم مجھے میرے والدین اور خاندان نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں‘۔

    شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ اب یہ میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرے مداح یا ساتھی کھلاڑی ثانیہ مرزا کے نام سے ہی جانتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ ، شعیب ملک نے میچ وننگ سنچری اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردی

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے  اور اب تک اُن کی زندگی کامیابیوں و کامرانیوں کے ساتھ گزر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شعیب ملک کے 250 میچز، ثانیہ مرزا خوشی سے نہال

    شعیب ملک کے 250 میچز، ثانیہ مرزا خوشی سے نہال

    لندن: ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک 250 میچز مکمل کرنے جارہے ہیں، یہ لمحات میرے اور اہل خانہ کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے شعیب آئندہ بھی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کل سری لنکا کے خلاف اپنے 250 میچز مکمل کر لیں گے ، اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے ویڈیوپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحات شعیب ملک کی والدہ، اہل خانہ اور میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

    ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے، امید ہے وہ اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کروائیں گے۔

    ثانیہ مرزانے کہا کہ شعیب ملک نے مکمل عزم کے ساتھ پاکستان اور اپنی ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلی ، وہ ہمیشہ جذبے کے میڈان میں اترتے اور اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    اُن کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث ہماری ملاقات کم ہوتی ہے کیونکہ میں بھی اپنے میچز میں مصروف رہتی ہوں تاہم اتفاق سے ان دنوں میں مانچسٹر میں ہی موجود ہوں اور کوئی ضروری کام بھی نہیں اس لیے کل کا میچ دیکھنے جاؤں گی۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے تاہم اس ضمن میں موبائل فون ہمارے لیے بہت کارآمد ہیں اس لیے ہمارا رابطہ موبائل پر مسلسل رہتا ہے۔

  • ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

    ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

    حیدرآباد : معروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،کتاب کی رونمائی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کی.

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،بالی ووڈ کے بادشاہ نے کتاب کی رونمائی کی،تقریب میں ثانیہ مرزا کی فیملی بھی شامل تھی.

    MIRZA POST 5

    پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے سوانح حیات ‘Ace Against Odds’ میں اپنی ذاتی زندگی ،پیشہ وارانہ زندگی، شادی اور زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور کارناموں کا احاطہ کیا ہے.

    MIRZA POST 2

    کتاب کی جھلک دکھانے والے شاہ رخ خان نے ثانیہ کو ریکٹ کی رانی قراردیا،تقریب رونمائی میں ثانیہ مرزا کے والدین ،بہن اور رشتے دار بھی موجودتھے.

    MIRZA POST 3

    ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سوانح حیات لکھنے میں پانچ سال لگے جس میں انہوں نے بھی اپنی بیٹی کی مدد کی.

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات چالیس اسباق پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے چار سال کی عمر سے لے کر کتاب مکمل ہونے تک کے واقعات کو قلمبند کیا ہے.

    MIRZA POST 4

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خودنوشت جولائی میں دستیاب ہوگی

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خودنوشت جولائی میں دستیاب ہوگی

    ثانیہ مرزا کےمداحوں کے لیئے خوشخبری ہے کہ ثانیہ مرزا کی خودنوشت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، امید ہے جولائی میں قارئین کی بصارتوں کی نذربنے گی۔

    ثانیہ مرزا نے ایک عام سی لڑکی سے ٹینس چمپئین تک کا سفر بڑی کامیابی سے طے کیا ہے۔ اس دوران انہیں کئی نشیب و فراز کا سامنا رہا۔ جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔اپنے انہی تجربات کو پوری دنیا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔اور اپنی خودنوشت مرتب کرنا شروع کی جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔امید ہےجولائی میں بک شیلف کی زینت بنے گی۔

    انتیس سالہ ٹینس اسٹار نے محض 16 سال کی عمر میں ومبلڈن ٹینس چمپئین شپ جیت کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔وومن ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں بھارت کی سب سے بہترین پلئیر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔اور یہ سب مسلسل اور انتھک محنت کا ثمر تھا۔

    ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ان کی خود نوشت ٹینس کی نئی آنے والی کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گی۔اُن میں سے کوئی ایک بھی بڑا ٹائٹل حاصل کرپایا تو یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔

    خودنوشت میں ثانیہ نےاپنے کیریئر میں آنے والی تمام مشکلات، تکالیف اوررکاوٹوں کو ہی میں اکٹھا نہیں کیا بلکہ قارئین کو چند سنسنی خیز مقابلوں کی روداد بھی پڑھنے کو ملے گی۔ ٹینس کورٹ کایہ احوال ٹیننس کے مداحوں کے لیے نہایت پر کشش ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے 2012 میں سنگل سرکٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا تاہم ڈبل سرکٹ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ثانیہ اپنی ساتھی مارٹینا ہنگز کے ساتھ سال2015-2016 کے درمیان 41 بار ٹینس کورٹ سے فاتح بن کر لوٹیں اور یوں وومنز ڈبلز میں سر فہرست قرار پائیں۔

    اسپورٹ سے جنون کی حد تک لگاؤرکھنے والی ثانیہ مرزا نے اپنا جیون ساتھی بھی کھلاڑی چُنا۔ان کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ہوئی۔

    ثانیہ پاکستان و ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں۔ان کی خود نوشت نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہواور کچھ کر گزرنے کا جنون پیدا کر جائے،تو یہ ثانیہ کی ایک اور بڑی کامیابی ہوگی۔

  • بھارت کی ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    بھارت کی ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    میلبورن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے سال کا پہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن جیت لیا۔

    میلبورن میں ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے ایک اور گرینڈ سلم جیت لیا، فائنل میں سوئس اور بھارتی ٹینس اسٹار نے سیونتھ سیڈ جمہوریہ چیک کی لوسی راڈیکا اور اینڈریا کی جوڑی کو ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    ثانیہ اور ہنگز نے اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسرا گرینڈ سلم اپنے نام کیا، دوہزار پندرہ کے ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے ڈبلز میں بھی ثانیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی کی یہ چھتیسویں کامیابی ہے۔

  • کیا ثانیہ مرزا، شعیب ملک کو پی ایس ایل کراچی کی ٹیم میں‌دیکھنا چاہتی ہیں؟

    کیا ثانیہ مرزا، شعیب ملک کو پی ایس ایل کراچی کی ٹیم میں‌دیکھنا چاہتی ہیں؟

    کراچی : بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

    ٹینس اسٹار سے پاکستان سپر لیگ میں اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مسکراتےہوئے کہا کہ پہلے پتہ لگے کہ شعیب اس ٹیم میں ہیں یا نہیں پھر تبصرہ کروں گی۔

    گزشتہ روز بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے’آل دی بیسٹ‘کہا۔

    اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔

    راولپنڈی میں شعیب ملک کی ٹیم کمال کررہی ہے اور ادھر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فتح کے جھنڈے گاڑدیئے،ومبلڈن کے بعد ثانیہ بھابھی نے ایک اور گرینڈ سلم اپنے نام کرلیا۔

     ثانیہ مرزا نے نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر دوسرا اہم ایونٹ بھی جیت لیا، ٹاپ سیڈ جوڑی نے ٹائٹل معرکے میں با آسانی کامیابی حاصل کی۔

    ثانیہ اور ہنگز کی جوڑی نے رواں سیزن دو گرینڈ سلم کے علاوہ تین اے ٹی پی کے ٹائٹل بھی حاصل کئے، ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز میں بھی تین عالمی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

  • پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    کراچی : پاکستان کی شاندار جیت پربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاخوشی سے جھوم اٹھیں، شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ جمایا۔

    بھابھی ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ ابھی تو پارٹی شروع ہے پر خوب پارٹی منائی، بھارتی ٹینس اسٹار پاکستانی کی فتح پر اپنے قدم نہ روک پائیں، خوشی میں بھابھی جھوم اٹھی، شعیب ملک اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈبمیش ویڈیو نے شوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا، ڈبمیش میں اوپنرمختاراحمد، بابر اعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

  • ثانیہ مرزا ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر

    ثانیہ مرزا ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر

    ساؤتھ کیرولینا: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    شعیب ملک تو ایکشن میں ہیں نہیں لیکن بھابھی کھیلوں کی دنیا میں خوب نام بنارہی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے ٹینس کی ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

    ساؤتھ کیرولینا میں ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر ثانیہ مرزا نے فیملی سرکل کپ جیتا اور عالمی درجہ بندی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

  • ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے یو ایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

    یو ایس اوپن چیمپیئن شپ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت اور برازیلین جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایک چھ سے کامیابی سمیٹی، فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور انکے پارٹنر نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے سیٹ گیارہ نو سے اپنے نام کیااور پہلی مرتبہ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔