Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا نے نئی ویڈیو سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

    ثانیہ مرزا نے نئی ویڈیو سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

    ممبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی ویڈیو سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

    سابق ٹینس اسٹار اپنی پرکشش شخصیت کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، جبکہ ان کے چاہنے بھی ان کی پوسٹ کے منتظر رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliya Baig (@makeupbyaliyabaig)

    شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کریمی شرٹ پر سفید کوٹ اور پینٹ زیب تن کئے ہوئے انتہائی پر کشش نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

  • اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

    اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

    نئی دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا، ویڈیو میں انہوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ جب جب مجھے لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔

    کسے چھوڑ کر جانے پر افسوس ہوتا ہے؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان سب کے بعد زندگی میں مجھے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ بھی ایک ایسی کہانی ’اکیلی‘ جیو سینیما پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

  • ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی زندگی کی راہیں جدا کرنے کے بعد ثانیہ مرزا سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ گاہے بگاہے انسٹاگرام پر موٹیوشین پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مستقبل کیلئے پریشان ہونے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مستقبل میں غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے سے متلعق لوگوں کو مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مستقبل کی فکر میں مت روؤ خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں، اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے‘۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • زندگی میں صرف پیسہ اور نام اہم نہیں، ثانیہ مرزا

    زندگی میں صرف پیسہ اور نام اہم نہیں، ثانیہ مرزا

    لندن : بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں پیسہ اور نام اہم نہیں، ماں بننے کے بعد صبر کرنا آگیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کئی شکوے شکایات اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرسکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔ یہ محض زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ کون آپ کے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

    سابق عالمی ٹینس اسٹار نے کہا کہ سب کی الگ خواہشات، انتخابات اور نظریات ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے بھی اپنے نظریات ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پر پرسنل اٹیک ہے۔

    ہم جو دنیا میں آج کل رہتے ہیں چاہے حقیقی ہو یا سوشل میڈیا کی، آپ کو بہت سے لوگ اچھی اور بری چیزیں بتا رہے ہوتے ہیں لیکن اصل چیز یہ ہے کہ لوگ آپ کو سچ بات بتائیں۔

  • عید پر ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

    عید پر ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

    عیدالفطر پر ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ثانیہ مرزا ٹینس کے علاوہ اپنے اسٹائلش طور و اطوار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس بار بھرپور طریقے سے رمضان گزارنے کے بعد انھوں نے عید 2024 کی خوشیاں بھی بھرپور طریقے سے منائیں۔

    عید پر انھوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کی کلیکشن کو منتخب کرتے ہوئے راؤ سلک کا سوٹ زیب تن کیا، ساتھ ہی انھوں نے اپنی پسندیدہ رولیکس گھڑی بھی پہنی تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عیدالفطر کے موقع پر انھوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں ’عید‘ لکھا۔ مداح ان کی تصاویر پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں اور ان کی تیاریوں کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ماہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سب سے پہلے نماز کو ترجیح دینے کا کہتی نظر آئی تھیں۔

    ٹینس اسٹار نے حیدرآباد دکن کے رمضان ایکسپو ’’دعوت رمضان‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکا سے کئی دیگر باتیں بھی کیں وہیں ایک دینی پیغام بھی دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

    مختلف سوشل میڈیا ایپس پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کی۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ رمضان کا مزہ اپنی جگہ لیکن نماز سب سے پہلے، عبادات اور تراویح ادا کریں اس کے بعد یہاں آئیں جب کہ یہاں تہجد کی نماز پڑھنے کا بھی انتظام ہے۔

  • رمضان ویک کیسا رہا؟ ثانیہ مرزا کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    رمضان ویک کیسا رہا؟ ثانیہ مرزا کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ماہ رمضان میں فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں خاتون ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کے ساتھ گیم کھیل رہی ہیں، دوسری تصویر میں ٹینس اسٹار کچھ خواتین کے ساتھ موجود ہیں، دیگر تصاویر میں انہیں جم اور سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے فیملی کے ساتھ گروپ فوٹو کی تصویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں افطاری کے لیے تمام لوگ ٹیبل پر موجود ہیں، ثانیہ مرزا نے سفید فراک میں تصویر بھی شیئر کی جبکہ ایک تصویر میں اذہان ملک کو اپنی والدہ کا ایواڑ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں ہیں، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنی اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا سیاست میں انٹری دینے کیلئے تیار؟

    ثانیہ مرزا سیاست میں انٹری دینے کیلئے تیار؟

    حیدرآباد: سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے لیے سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوںگی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا، اس اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات میں امیدوار کے لیے ثانیہ مرزا کا نام تجویز کیا، اظہر الدین ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے شوہر محمد اسد الدین کے والد ہیں۔

    یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

    جبکہ دوسری جانب سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ کانگریس ثانیہ مرزا کی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حیدرآباد میں قدم جمانا چاہتی ہے۔

    اگر ثانیہ مرزا سیاست کی میدان میں حیدرآباد سے قدم رکھتی ہیں تو ان کا مقابلہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی سے ہوگا۔

  • رمضان کا پہلا ہفتہ، ثانیہ مرزا نے اذہان کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    رمضان کا پہلا ہفتہ، ثانیہ مرزا نے اذہان کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک اور فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ رمضان کا پہلا ہفتہ کس طرح گزر رہا ہے۔

    ایک تصویر میں ثانیہ مرر سیلفی لے رہی ہیں تو دوسری تصویر میں وہ فیملی کے ساتھ افطاری کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

    انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا کا نیا اسٹائل مداحوں کو بھا گیا

    ثانیہ مرزا کا نیا اسٹائل مداحوں کو بھا گیا

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نئے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    شیئر کی گئی تصاویر میں ثانیہ مرزا وائٹ شرٹ اور جینز کی پینٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں، تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ”chasing that golder hour“۔

    سابق ٹینس اسٹار کی جانب سے شیئر کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، جبکہ تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں انہیں دوستوں، بیٹے اذہان مرزا ملک اور بھانجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’دو ہفتے کیمرہ رول ان تمام چیزوں کے ساتھ جو مجھے پسند ہیں۔‘

    تصاویر میں ثانیہ مرزا جم میں موجود ہیں اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر بنوا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور اپنی زندگی کے اس حساس دور میں مشہور شخصیت کے لیے رازداری کی درخواست کی تھی۔

  • ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنا ویک اینڈ انجوانے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک کلپ بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے ایک اور سارہ سیال کے اکاؤنٹ سے ان کی اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

    اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

    تصویر میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔