Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کھیلنے کے بعد ناریل پانی پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر زیرگردش ہیں جس میں وہ گرمی کا توڑ کرنے کے لیے ناریل پانی سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں، انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘گرمی کا توڑ‘۔

    پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پلیئر نے ہاتھوں میں سبز ناریل تھاما ہوا ہے اور اسٹرا کی مدد سے وہ اسے پیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ رقصاں ہے۔

    انھوں نے سیاہ ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ ٹینس ریکٹ تھامے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

    مداح ان کی تصاویر پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ ایک مداح نے ان سے پوچھ لیا کہ ابھی تو سردیاں ہیں تو پھر گرمی کہاں سے آگئی۔

    کچھ گھنٹے پہلے شیئر کی جانے والی تصاویرکو 30 ہزار سے زائد مداح پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

  • ثانیہ مرزا کی صحرا میں  گھومنے کی تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی صحرا میں گھومنے کی تصویر وائرل

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دبئی کے صحرا میں اکیلے چہل قدمی کرتی پائی گئیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اکیلی سنسان بیابان صحرا میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    ان کی شیئر کردہ تصویر دبئی کے صحرا کی ہے، انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’آپ جو ڈھونڈ رہے ہیں وہ وہاں نہیں ہے۔ یہ آپ میں ہے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی تصاویر کو 40 ہزار سے زیادہ مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔ وہ اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    ثانیہ مرزا کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر مداحوں کو بھا گئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوکیشن میں بتایا کہ وہ بنگلورو میں موجود ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

    ثانیہ مرزا اکثر بیٹے اذہان کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

  • ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام جاری کردیا!

    ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام جاری کردیا!

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ سابق ٹینس اسٹار تصاویر میں مسکرا رہی ہیں۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”آپ اتنے اچھے ہیں جیسا آپ لوگوں کے ساتھ سلوک کرتے ہیں“۔۔


    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی سابق ٹینس اسٹار و قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں گھر میں کھڑکی کے قریب کھڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنی روشنی بن جاؤ۔‘

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

  • ثانیہ مرزا اسرائیلی بربریت پر برس پڑیں

    ثانیہ مرزا اسرائیلی بربریت پر برس پڑیں

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر برس پڑیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔‘

    واضح رہے کہ غزہ میں کام کرنے والی عالمی انسانی امدادی تنظیموں نے اسرائیل کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کرگئی ہے اور 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔

    وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہیدفلسطینیوں میں آدھی تعدادبچوں کی ہے، اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 3631 بچے اور 1872 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر افسردہ، درد ناک تصویر شیئر کردی

    ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر افسردہ، درد ناک تصویر شیئر کردی

    فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری اور قتل و غارت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، جبکہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی فوٹو گرافر کو کھانے کی پیشکش کررہی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”انسانیت کی سب سے خوبصورت تصویر“۔

    دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید اور ان کے اہل خانہ کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر دھمکی آمیز فون کالز موصول لگیں۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور اہل خانہ دھمکی آمیز کالز کے باعث اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

    ادھر اسرائیلی حکومت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے امریکی ماڈل کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی۔

    اسرائیلی حکومت نے جی جی حدید کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئیں پوسٹوں کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا تم پچھلے ہفتے سے سو رہی ہو یا یہودی بچوں کو قتل کیے جانے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟

    انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ تمہاری خاموشی واضح کرتی ہے کہ تم کس کی حمایت میں کھڑی ہے، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔

  • ’ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی‘

    ’ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی‘

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر خوبصورت لباس میں اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’بعض اوقات آپ کے پہنے ہوئے لباس سے آپ کو حسین احساس ہوتا ہے‘۔

    ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

    ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھی ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کی سالگرہ پر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    ثانیہ مرزا کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے پیاروں کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے 12ملین پرستاروں کے ساتھ اپنی بہن انعم، بچوں اذہان اور دعا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی۔

    خوبصورت تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بچوں کو گود میں لئے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی بہن انعم بھی موجود ہیں، تصویر میں موجود سب افراد مسکرا رہے ہیں۔

    انسٹا گرام پر ان کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ثانیہ مرزا کے مداح کمنٹس سیکشن میں ان کے فیملی ممبران کے دعائیہ کمنٹس بھیج رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور جوڑے نے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے پہلے بچے اذہان کا استقبال کیا تھا۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دی فائنل لُک۔‘ اور آنکھوں، گلابی پھول کی ایموجیز بھی بنائیں۔

    انہوں نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر مزاحیہ ویڈیوز اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کھیلوں کی دنیا کی اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر شو کے سیٹ پر عکسبند کی گئی ان تصاویر میں ثانیہ مرزا نے دیدہ زیب ویسٹرن سوٹ پہنا ہوا ہے، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک ہزاروں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی بھی ملتی ہیں، ثانیہ مرزا کے انسٹا گرام پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔