Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا پلان بتادیا ہے۔

    سابق ویمنز ڈبلر نمبر ایک کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی کا ایونٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گی، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد ٹینس کو الوداع کہنا چاہتی تھی لیکن انجری میں مبتلا ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی

    ٹینس اسٹار نے مزید کہا ہے کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیریئر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

    بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔

    انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ کیفیت ہے۔

    ثانیہ مرزا کی ان تصاویر کو چند منٹوں میں ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی بھی ملتی ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار کے انسٹا گرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کس نامور بھارتی اداکار کو پسند تھیں؟

    ثانیہ مرزا کس نامور بھارتی اداکار کو پسند تھیں؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انہیں پسند تھیں، ان کی اولدہ سے ڈانٹ بھی پڑ چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے نوجوان اداکار ورون دھون نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک کمپنی کے اشتہار میں کام کررہا تھا جس میں ثانیہ مرزا بھی شامل تھیں اس وقت وہ مجھے پسند آگئیں تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    انہوں نے کہا کہ ’مکمل آنند کی ٹیم اور ہم اشتہار کی شوٹنگ کررہے تھے جس کے لیے تین سو جوتے (شوز) لانے تھے میں لنکنگ روڈ گیا اور شوز خرید کر لایا۔

    ’اسی دوران ’سیب‘ خریدے، ثانیہ کی والدہ کو میں نے سیب دیتے ہوئے کہا کہ ’آنٹی ایپل‘۔ وہ سمجھیں کہ میں شاید مذاق کررہا ہوں۔

    ورون دھون کے مطابق انہوں نے سخت لہجے پوچھا کہ ’تمہیں کس نے کہا تھا سیب لانے کے لیے؟‘ ’میری خوش قسمتی تھی کہ اسی اثنا میں ثانیہ آگئیں اور انہوں نے کہا مجھے چاہیے تھا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس اشتہار کے لیے مجھے 5000 روپے ملے تھے جو شاید شوز اور سیب کے لیے تھے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ ورون دھون ان دنوں نئی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم کے ہدایت امر کوشک ہیں، ہارر کامیڈی فلم کل بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

  • شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

    شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔

    شعیب ملک سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرانی تصویر شیئر کی۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے اپنی پوسٹ میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ساتھ ہی صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف بھارتی اداکارہ کترینا کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم کا مشہور گانا ’کالا چشمہ‘ پر رقص اور ایکسرسائز کررہی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب کسی نے کہا مجھے اپنی صلاحیتیں دکھاؤ۔‘ انہوں نے گانے ’کالا چشمہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    ٹینس اسٹار نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ دنوں بھی انہوں نے اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں خاتون کہیں ثانیہ کی نظر اتارتے تو کہیں ان کی بلائیں لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شعیب ملک بھی موجود ہیں۔

    ثانیہ مرزا کو کمرے میں لپ سنکنگ کرتے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کو ویڈیو میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ ’بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو۔‘

    اس کے جواب میں ثانیہ مرزا لپ سنکنگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں شعیب ملک کی طرف کیمرہ گھماتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں۔‘

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں گھر کی لکھ کر ’مرغی‘ کا ایموجی بھی شیئر کیا یعنی ان کہنے کا مطلب تھا کہ گھر کی مرغی دال برابر ہے۔

    ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

    بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

    بچوں اکثر اوقات ایسے بات کہہ دیتے ہیں کہ کسی کو اس کی توقع بھی نہیں ہوتی اور اس دوران بڑے بھی بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے ایسی بات کی کہ شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے۔

    شعیب ملک کے بیٹے اذہان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بیڈ پر بیٹھے ہوئے اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں ان سے اہلیہ ثانیہ مرزا ایک سوال پوچھتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا شعیب ملک سے پوچھتی ہیں کہ کیا میرے موٹے ہونے کے باوجود آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں جس پر شعیب کہتے ہیں جی ہاں۔

    لیکن اسی دوران کمرے میں موجود ننھا اذہان بھی اپنے والدین کی گفتگو کے دوران کہتا ہے کہ مما آپ تو موٹی ہیں جس پر شعیب ملک بے ساختہ ہنس دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا ملک کی مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

  • ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک‘

    ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک‘

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔

    قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے ننھے بیٹے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کو تیسری سالگرہ کی مبارک باد پیش کیں، شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹے کا نام ’اذہان مرزا ملک‘ رکھا تھا۔

    ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کی سالگرہ شعیب ملک کے ساتھ یو اے ای میں منائی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر شوہر اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک۔‘ جبکہ ایک تصویر میں اذہان مرزا ملک کیک کے ساتھ کھڑے پوز دے رہے ہیں اور کیک پر ’3‘ لکھا ہے یعنی اذہان مرزا ملک تین سال کے ہوگئے ہیں۔

    شعیب ملک کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر بھی بیٹے کی سالگرہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نہیں دیکھ سکتا لیکن میں سالگرہ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘


    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

  • جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لیںڈ کے خلاف جیت کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    حفیظ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔

    حفیظ نے دو تصاویر بھی شیئر کیں ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ نازیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا اور ان کی اہلیہ ساتھ کھڑی ہیں۔

    محمد حفیظ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔

  • ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی سالگرہ کو بہت انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی۔

    اذہان کے نام سے قائم اس اکاؤنٹ سے پوسٹ میں کہا گیا کہ میری ماما کی سالگرہ بہت شاندار تھی، اس میں بہت سے غبارے اور کیک تھے۔

    اذہان مرزا ملک کے نام سے یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ خود ثانیہ مرزا ہی چلاتی ہیں اور اس پر اکثر و بیشتر ننھے اذہان کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر کے اذہان کی طرف سے اس میں کیپشن ڈالتی ہیں۔

    خود ثانیہ مرزا بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے بیٹے کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اپنی سالگرہ کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    اس سے قبل انہوں نے بیٹے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔ ثانیہ نے لکھا تھا کہ اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھی ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔ وہ مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ حیران کردیتا ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔